لیکن عارف اس محفل میں جتنے محفلین اس سوال کے مخاطب ہیں وہ سب خوش قسمتی سے انسان ہی ہیں :) ۔
سو کیا عجب کہ انسان سینٹرک ہونا اس سوال و جواب کے سلسلے کا جزو لاینفک ہو ۔
کیا آپ کے خیال میں کسی اور فورم پر یہی سوال دوسرے جاندار بھی کر رہے ہوں گے ؟
لبید بھیا ! ترجمہ تو بھلا ہے البتہ اوریجنل میں "ہوا" ضروری معلوم ہوا سو املاء کی طرف اشارہ مقصود تھا تاکہ متعلمین اورقارئین تک صحت اور آب و تاب کے ساتھ یہ جواہر و الماس پہنچ پائیں۔اور شاعری کی خوبصورتی بھی متاثر نہ ہو۔
ڈاکٹر صاحب کے یہ معروف ابیات مناجات کےہیں ۔
تو دونوں عالم سے مستغنی ہے۔میرے عذرروز محشر قبول کرلینا۔(یعنی میرا نامہ ءاعمال نہ دیکھ اور در گزر کر)۔
اور اگر ضرور دیکھنا ہی ہو تو نگاہ مصظفی سے پوشیدہ رکھ لینا۔
اگر آپ خاطر جمع رکھیں اور پائے استقلال میں آتی جنبشوں کولغزشوں تک نہ پہچنے دیں تو امید واثق ہے کہ کسی آبجیکٹ اورینٹڈ عروض کا استخوان وضع ہو جائے گا اورڈیجیٹل شاعری کا گلستان مہکے گا۔