نتائج تلاش

  1. کاشفی

    داغ دیکھ کر سانولی صورت تری یوسف بھی کہے - داغ دہلوی

    غزل (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ) دیکھ کر سانولی صورت تری یوسف بھی کہے چَٹ پَٹا حُسن نمک دار سلونا کیا ہے چار باتیں بھی کبھی آپ نے گھل مل کے نہ کیں انہیں باتوں کا ہے رونا مجھے رونا کیا ہے تیغ کھینچے ہوئے وہ ترک پھر اس پر یہ غضب ہم تڑی دیتے ہیں بس آپ سے ہونا کیا ہے تم پہ مر جائیں...
  2. کاشفی

    داغ میرا جُدا مزاج ہے اُن کا جُدا مزاج - داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ

    غزل (استاد بلبلِ ہند فصیح الملک حضرت داغ دہلوی مرحوم و مغفور رحمتہ اللہ علیہ) میرا جُدا مزاج ہے اُن کا جُدا مزاج پھر کس طرح سے ایک ہو اچھا بُرا مزاج دیکھا نہ اس قدر کسی معشوق کا غرور اللہ کیا دماغ ہے اللہ کیا مزاج کس طرح دل کا حال کھُلے اس مزاج سے پوچھوں‌مزاج تو وہ کہیں، آپ کا مزاج...
  3. کاشفی

    داغ کیا سبب شاد ہے بشّاش ہے جی آپ ہی آپ - داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ

    غزل (استاد بلبلِ ہند فصیح الملک حضرت داغ دہلوی مرحوم و مغفور رحمتہ اللہ علیہ) کیا سبب شاد ہے بشّاش ہے جی آپ ہی آپ چلی آتی ہے مجھے آج ہنسی آپ ہی آپ ہم نشیں بھی تونہیں ہجر میں دل کیا بہلے باتیں کر لیتے ہیں دوچار گھڑی آپ ہی آپ کچھ تو فرمائیے اس بدمزگی کا باعث آپ ہی آپ ہے رنجش خفگی آپ...
  4. کاشفی

    جان جاتی ہے میری آئیے آپ - محمد خاں عالم

    غزل (محمد خاں عالم حیدرآبادی - 1899) جان جاتی ہے میری آئیے آپ جھوٹے وعدوں سے نہ تڑپائیے آپ اپنی گھونگہٹ کو تو سرکائیے آپ ہے شب ِوصل نہ شرمائیے آپ آئیے آئیے جلد آئیے آپ روئے روشن مجھے دِکھلائیے آپ خیر گر جاتے ہیں تو جائیے آپ پھر بھی آنے کی قسم کھائیے آپ گر...
  5. کاشفی

    جان دی دل دیا برباد کیا گھر اپنا - محمد خاں عالم حیدرآبادی

    غزل (محمد خاں عالم حیدرآبادی - 1899) جان دی دل دیا برباد کیا گھر اپنا ہائے جب بھی نہ ہوا وہ بت کافر اپنا دشمن جاں ہے یہی چرخ ستمگر اپنا اس کے چالوں سے ہے گردش میں مقدر اپنا رازِ دل جس سے کہا دوست سمجھ کر اپنا ہو گیا دشمن ِجانی وہی اکثر اپنا عشق میں آپ کے بدنام ہوئے ہم ایسے...
  6. کاشفی

    دل پہ قیامت ٹوٹ پڑی ہے آنکھ کو خوں برسانے دو - ضامن جعفری

    غزل (ضامن جعفری) دل پہ قیامت ٹوٹ پڑی ہے آنکھ کو خوں برسانے دو ہم سے جنوں کی بات کرو تم، ہوش و خرد کو، جانے دو بات نہ کرنا، چُپ رہنا، نظریں نہ ملاؤ، دیکھ تو لو اِس پر بھی گر، چہرے کا، رنگ اُڑتا ہے، اُڑ جانے دو مَن کی بات چُھپانا مشکل، آنکھیں سب کہہ دیتی ہیں ایسے بھی کیا دل پر پہرے،...
  7. کاشفی

    حاصلِ عشقِ بتاں، سب رائگاں ہو جائے گا - ضامن جعفری

    غزل (ضامن جعفری) "ایسی باتوں سے وہ کافر، بدگماں ہو جائے گا" (غالب) حاصلِ عشقِ بتاں، سب رائگاں ہو جائے گا آہِ سوزاں، دیکھ! زخمِ دل دُھواں ہو جائے گا لے تَو لوں بوسہ تری دہلیز کا آکر مگر مرجعِ عشّاقِ عالم آستاں ہو جائے گا خاک میری مائل پرواز ہے، بن کر غبار ہے یقین مجھ کو، تُو اِک دن...
  8. کاشفی

    راز دل کا بتا کے پچھتائے - فوزیہ مغل

    غزل (فوزیہ مغل) راز دل کا بتا کے پچھتائے ان کی باتوں میں آکے پچھتائے حال پوچھا نہ زندگی میں کبھی خاک میں وہ ملا کے پچھتائے کوئی اپنا نظر نہیں آیا ان کی محفل میں جا کے پچھتائے زخمِ دل پر نمک چھڑکتے رہے زخم ان کو دِکھا کے پچھتائے نام ہوتا جو عشق میں مرتے ہم تو د امن بچا...
  9. کاشفی

    بیٹیاں پھول ہیں - صدف مرزا

    بیٹیاں پھول ہیں۔۔۔۔ (صدف مرزا - ڈنمارک) جناب محمود شام کی اثر آفریں نظم سے متاثر ہو کر۔۔۔۔۔۔ بیٹیاں پھول ہیں۔۔۔۔ اور پھول کے مقدر میں بالآخر بکھرنا ہے انہیں تو بس مہکنا ہے سجا دو سیج پر چاہے چڑھا دو یا مزاروں پر سہرے میں انہیں گوندھو لگا دو یا کہ مدفن میں انہیں تو رنگ بھرنا ہے...
  10. کاشفی

    مُحب تیرے محبوب کا ہوں الٰہی! - جاوید بدایونی

    دعا (جاوید بدایونی) مُحب تیرے محبوب کا ہوں الٰہی! میری درگزر ہر خطا کر دے یارب میں ہوں تشنکمِ شرابِ مُوادت مئےِ حُبِ احمد صلی اللہ علیہ وسلم عطا کر دے یارب کرم تیرا سب پہ ہے سب پہ رہے گا مسلمانوں پر کچھ سِوا کر دے یارب جو مظلوم ہیں اُنکو حفظ و امان دے جو ظالم ہیں اُنکو فنا کر...
  11. کاشفی

    ساغر صدیقی نظر نظر بیقرار سی ہے نفس نفس میں شرار سا ہے - ساغر صدیقی

    غزل (ساغر صدیقی) نظر نظر بیقرار سی ہے نفس نفس میں شرار سا ہے میں جا نتا ہوں کہ تم نہ آؤگے پھر بھی کچھ انتظار سا ہے مرے عزیزو! میرے رفیقو! چلو کوئی داستان چھیڑو غم زمانہ کی بات چھوڑو یہ غم تو اب سازگار سا ہے وہی فسر دہ سا رنگ محفل وہی ترا ایک عام جلوہ مری نگاہوں میں بار سا تھا مری نگا ہوں...
  12. کاشفی

    روشِ خام پہ مردوں کی نہ جانا ہرگز - پنڈت برج ناراین چکبست لکھنوی

    غزل پنڈت برج ناراین چکبست لکھنوی روشِ خام پہ مردوں کی نہ جانا ہرگز داغ تعلیم میں اپنی نہ لگانا ہر گز پرورش قوم کی دامن میں تمہارے ہوگی یاد اس فرض کی دل سے نہ بھلانا ہرگز نقل یورپ کی مناسب ہے مگر یاد رہے خاک میں غیرتِ قومی نہ ملانا ہرگز رنگ ہے جن میں مگر بوے وفا کچھ بھی نہیں...
  13. کاشفی

    کلی کے بس میں، نہ کچھ گل کے اختیار میں ہے - ضامن جعفری

    حمدِ غفور و رحیم (ضامن جعفری) کلی کے بس میں، نہ کچھ گل کے اختیار میں ہے یہ حسنِ کل کی جھلک حسنِ مستعار میں ہے لب و زباں کی، فقط لرزشوں میں، لطف کہاں؟ مزہ، جو روح صدا دے، تَو ایک بار میں‌ہے ہَوا کے دوش پہ مرکز کی سمت خاک چلی تڑپ جو دل میں تھی میرے، وہی غبار میں ہے فرازِ طُور پہ، جانے...
  14. کاشفی

    اتنا تڑپے ہیں بس انتہا ہو گئی - اسٹیو الماس

    غزل (اسٹیو الماس) اتنا تڑپے ہیں بس انتہا ہو گئی زندگی بن ترے کیا سے کیا ہوگئی بے بسی کا عجب ہے یہ عالم کہ بس جسم سے جان جیسے جُدا ہو گئی موت آجا گلے سے لگا لے مجھے کیا کہوں زندگی بے وفا ہو گئی ہر کوئی مجھ سے روٹھا لگے آج کل آشنائی بھی نا آشنا ہو گئی کل جسے درد کا نام دیتے...
  15. کاشفی

    خالقِ دو جہاں کے حضور -عبدالقوی ضیاء

    خالقِ دو جہاں کے حضور (عبدالقوی ضیاء - علیگڑھ) اُٹھ گئے ہیں مرے ہاتھ اچانک دُعا کے لئے اس دُعا کا مری محور و مدعا کون ہے؟ ماوریٰ کون ہے، ماسوا کون ہے؟ خالقِ ارض و سما کون ہے؟ شمس الضحیٰ کون ہے؟ بدرالدجیٰ کون ہے؟ میں‌نے اب تک اُسے اپنی آنکھوں سے دیکھا نہیں پھر بھی اس کا ہے مجھ کو...
  16. کاشفی

    خمار بارہ بنکوی کبھی جو میں نے مسرت کا اہتمام کیا - خمار بارہ بنکوی

    غزل خمار بارہ بنکوی کبھی جو میں نے مسرت کا اہتمام کیا بڑے تپاک سے غم نے مجھے سلام کیا ہزار ترکِ تعلق کا اہتمام کیا مگر جہاں وہ ملے دل نے اپنا کام کیا زمانے والوں کے در سے اُٹھا نہ ہاتھ مگر نظر سے اُس نے بصدِ معذرت سلام کیا کبھی ہنسے کبھی آہیں بھریں کبھی روئے بقدرِ مرتبہ ہر غم...
  17. کاشفی

    میں بکھیر دوں اُسے حرف حرف - فاطمہ حسن

    بسم اللہ الرحمن الرحیم سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم الھم صلی علی محمد ﷺ وعلی آل محمد ﷺ میں بکھیر دوں اُسے حرف حرف میں سمیٹ لوں اسے لفظ لفظ مری روشنائی میں نور دے مری فکر کو وہ شعور دے کہ لکھوں تو مجھ پہ ہوں منکشف مرے صدقِ دل کی عبارتیں مرے لفظ لفظ سے ہوں عیاں مرے جذبِ...
  18. کاشفی

    والد کا خط بیٹے کے نام

    والد کا خط بیٹے کے نام بمقام جھئِیں مِئیں، پتہ نحِیں نحِیں ڈاکخانہ ہے ای نحیں، مزنگ، ہری شاہ روڈ، کراچی فیصل آباد روڈ، نزد کوئٹہ چک پشاور کالونی ہری پور آزاد کشمیر گلگت۔۔۔ پاکستان اگاڑی پہ پہنچ کے پچھاڑی کو ملے برخوردار، بد کردار، طوطا چشم، اپنے منہ میاں‌مٹھو، آفتِ جاں بعد...
  19. کاشفی

    حفیظ جالندھری دل ابھی تک جوان ہے پیارے - حفیظ جالندھری

    غزل (حفیظ جالندھری) دل ابھی تک جوان ہے پیارے کس مصیبت میں جان ہے پیارے رات کم ہے نہ چھیڑ ہجر کی بات یہ بڑی داستان ہے پیارے تلخ کردی ہے زندگی جس نے کتنی میٹھی زبان ہے پیارے جانے کیا کہہ دیا تھا روزِ ازل آج تک امتحان ہے پیارے کب کیا میں نے عشق کا دعویٰ تیرا اپنا گمان ہے پیارے...
  20. کاشفی

    حفیظ جالندھری مجھے شاد رکھنا کہ ناشاد رکھنا - حفیظ‌جالندھری

    غزل (حفیظ جالندھری) مجھے شاد رکھنا کہ ناشاد رکھنا مرے دیدہء دل کو آباد رکھنا ملیں گے تمہیں راہ میں بتکدے بھی ذرا اپنے اللہ کو یاد رکھنا بھُلائی نہیں جاسکیں گی یہ راتیں تمہیں یاد آئیں‌ گے ہم یاد رکھنا تمہیں بھی قسم ہے کہ جو سر جھکا دے اُسی کو تہِ تیغ بیداد رکھنا الہٰی وہ برباد...
Top