مُحب تیرے محبوب کا ہوں الٰہی! - جاوید بدایونی

کاشفی

محفلین
دعا
(جاوید بدایونی)

مُحب تیرے محبوب کا ہوں الٰہی!
میری درگزر ہر خطا کر دے یارب

میں ہوں تشنکمِ شرابِ مُوادت
مئےِ حُبِ احمد صلی اللہ علیہ وسلم عطا کر دے یارب

کرم تیرا سب پہ ہے سب پہ رہے گا
مسلمانوں پر کچھ سِوا کر دے یارب

جو مظلوم ہیں اُنکو حفظ و امان دے
جو ظالم ہیں اُنکو فنا کر دے یارب

راہِ حق میں مٹ جاؤں میں بھی خوشی سے
مجھے بھی وہ جذبہ عطا کر دے یارب

مہک جائے دل بوترابی مہک سے
مجھے عاشقِ مرتضی علیہ السلام کر دے یارب

کہے شعر جاوید بھی مثلِ اختر
ہُنر یہ اُسے بھی عطا کر دے یارب
 

کاشفی

محفلین
شکریہ فاتح الدین بشیر صاحب!
شکریہ فرخ منظور صاحب!
شکریہ فری صاحبہ!

سب خوش و خرم رہیں۔۔آمین
 
Top