غزل
(شاعر نازک خیال لالہ مکندلعل صاحب المتخلص بہ جوہری ساکن قصبہ کاکوری ضلع لکھنؤ)
کہاں سے لختِ جگر لاؤں دمبدم سو سو
ہر ایک پل میں بہاتے ہیں چشم نم سو سو
ہیں بات بات پہ نازاں اُن کے دمبدم سو سو
ہر ایک ناز میں کرتے ہیں وہ ستم سو سو
شرار سنگ میں قدرت کے نور کا ہے ظہور
ہر ایک سنگ...
کلامِ امانی
(میر امانی مرشد آبادی)
تعارف شاعر:
امانی تخلص، میر امانی نام، خلف ہیں یہ خواجہ آثمی کے۔ 1181ھ گیارہ سو ایکاسی ہجری میںوارد مرشد آباد کے ہوئے، اور جناب سید الشہداء کی تعزیہ داری کا شغل ہمیشہ رکھتے تھے۔ مرثیہءہندی اپنے کہےہوئے اکثر ممبر پر کھڑے ہو کر پڑھتے، اور مؤمنین کے...
کلامِ انشاء
تعارف شاعر:
انشاتخلص، میر انشاء اللہ خاں نام، بیٹے ہیں حکیم میر ماشاء اللہ خان کے، مصدر جن کا تخلص تھا۔ عجب شخص خوش اختلاط اور صاحب استعداد ہے۔ سوائے قصیدوں کے مثنویان زبان عربی میں اُنہوں نے نظم کی ہیں، اور ترکی کی غزلیں بھی ان کی خالی کیفیت سے نہیں ہیں۔ زبان فارسی میں صاحب...
انشا
انشا اللہ خان انشا
انشاء
انشاء اللہ خان انشاء
علیگڑھ اردو کلب
متفرق اشعار
میر انشاء اللہ خاں
کاشفی کی پسندیدہ شاعری
کراچی پاکستان ہندوستان
گلش ہند از میرزا علی لطف
غزل
(شاعر نازک خیال لالہ مکندلعل صاحب المتخلص بہ جوہری ساکن قصبہ کاکوری ضلع لکھنؤ)
نہ کچھ شوخی میں کم تھے دست و پا شوخ
حِنا نے اور بھی اُن کو کیا شوخ
مجسم شوخیوں سے ہے مرا شوخ
نگاہ و غمزہ و ناز و ادا شوخ
اُٹھایا میرے خونریزی کا بیڑا
ہوئے لب پان کھا کر اُن کے شوخ
ہنسی پھولوں...
غزل
(شاعر نازک خیال لالہ مکندلعل صاحب المتخلص بہ جوہری ساکن قصبہ کاکوری ضلع لکھنؤ)
آج بے پردہ جو وہ مہر منور نِکلا
پردہء ابر میں چھپکر مہ انور نِکلا
قامت یار قیامت سے بھی بڑھ کر نِکلا
چشمِ بدور غضب فتنہ محشر نکلا
ظلم پر ظلم سہے اُف نہ نِکالا مُنہ سے
دل جسے سمجھے تھے وہ سینہ...
غزل
(امجد اسلام امجد)
چہرے پہ میرے زلف کو پھیلاؤ کسی دن
کیا روز گرجتے ہو برس جاؤ کسی دن
رازوں کی طرح اترو میرے دل میں کسی شب
دستک پہ میرے ہاتھ کی کھل جاؤ کسی دن
پیڑوں کی طرح حسن کی بارش میں نہالوں
بادل کی طرح جھوم کے گھِر آؤ کسی دن
خوشبو کی طرح گزرو میرے دل کی گلی سے
پھولوں...
غزل
(اختر شیرانی)
اے دل وہ عاشقی کے فسانے کدھر گئے؟
وہ عمر کیا ہوئی، وہ زمانے کدھر گئے؟
تھے وہ بھی کیا زمانے کہ رہتے تھے ساتھ ہم
وہ دن کہاں ہیں اب وہ زمانے کدھر گئے؟
ہے نجد میں سکوت ہواؤں کو کیا ہوا
لیلائیں ہیں خموش دوانے کدھر گئے؟
صحراء و کوہ سے نہیں اٹھی صدائے درد
وہ قیس و کوہ...
نوحہ - منشی دیا نارائن نگم
(المتوفی 1943ء)
(از: راز چاند پوری)
منشی دیانارائن نگم صاحب پچھلی صدی کے اول دور کے مشہور شاعر، ادیب اور صحافی تھے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی اُردو کی ترقی اور ابلاغکے لئے وقف کر رکھی تھی۔ ایک مدت تک وہ کانپور (بھارت) سے "زمانہ" کے نام سے ایک موقر اور معیاری...
کوئی خوش لمس دستِ یاسمیں
(نصرت زہرا)
پروین جب اس دنیا سے رخصت ہوئی تو اسکی ذات کا سب سے خوبصورت اثبات محض پندرہ برس کاتھا اس نے ایک بار کہا تھا کہ وہ چاہتی ہے کہ مراد کو کامیاب انسان کے روپ میں دیکھے مگر اس کی یہ خواہش تشنہ رہ گئی اب جبکہ اسے دنیا سے کوچ کئے پندرہ برس گزر گئے ہیں...
غزل
(کاشف حسین غائر)
خواب کی جادو گری رہتی ہے
نیند آنکھوں میں بھری رہتی ہے
جیسے رہتا ہی نہیں ہوں میں یہاں
اک عجب بے خبری رہتی ہے
ہم خیالوں میں سفر کرتے ہیں
ہمسفر دربدری رہتی ہے
دل ہے وہ آئینہ خانہ جس میں
اک عجب عکس گری رہتی ہے
خشک ہو جاتے ہیں پتے لیکن
شاخ امکاں تو ہری رہتی...
غزل
(کاشف حسین غائر)
ایسا نہیں کہ دھیان جفا تک نہیں گیا
تم سے ملے بغیر رہا تک نہیں گیا
کیا رنگ تھے جو ہم سے سمیٹے نہیں گئے
کیا خواب تھا جو ہم سے لکھا تک نہیں گیا
اک قہقہوں کی گونج تھی جو گونجتی رہی
اک دل کا شور تھا جو سنا تک نہیں گیا
آئی ہوا خود آپ بجھانے چراغ کو
کوئی چراغ لے...
غزل
(افتخار راغب)
اَنا کے ہات سے باہر تو نکلو
حصارِ ذات سے باہر تو نکلو
کسے کہتے ہیں صحرا جان لو گے
حسیں باغات سے باہر تو نکلو
قدم بوسی کرے گی کامرانی
کھٹن حالات سے باہر تو نکلو
سمجھ لو گے کہ دنیا کیا بلا ہے
کبھی دیہات سے باہر تو نکلو
ہمیں بھی کچھ ہو احساسِ جدائی
ہماری ذات...
غزل
(افتخار راغب)
مِرا دل ہے محبت کا سمندر
سمندر ہے مگر پیاسا سمندر
کناروں سے مسلسل لڑ رہا ہے
نہ جانے چاہتا ہے کیا سمندر
کسی کو بھی تِرے رنج و الم کا
نہیں ہے کوئی اندازا سمندر
مِرا ظاہر ہے اِک سیراب صحرا
مِرا باطن کوئی پیاسا سمندر
سمندر کی بجھی کب پیاس راغب
ہزاروں پی گیا...
غزل
(محمد طارق غازی - آٹوا، کینیڈا)
تیرا من بھی سوتا ہے
تو بھی جیون کھوتا ہے
من کی اُور دھیان نہیں
تن گنگا میں دھوتا ہے
کرشن بچارا سوکھے منہ
گوالا زہر بلوتا ہے
میرے غم کی بات نہ کر
تو کس غم میں روتا ہے
سب کو اپنی پڑی ہے یہاں
کون کسی کا ہوتا ہے
تم کیوںجاگے رہتے ہو
نگر تو سارا سوتا ہے...
پھولوں کی ملکہ
(ڈاکٹر عابد اﷲ غازی )
وہ حوروں کی دنیا کی اک شاہزادی، وہ پھولوں کی ملکہ، ستاروں کی رانی
وہ اک حُسنِ سادہ، وہ اک کیفِ رنگیں، وہ جاتا لڑکپن، وہ آتی جوانی
نہ آنکھوں میںکاجل، نہ بالوں میں افشاں، نہ ہونٹوں پہ سرخی، نہ گالوں پہ لالی
ابھی اُس نے سیکھا نہ تھا دل لگانا، ابھی اُس...
REORGANISATION OF MQM LAHORE, PUNJAB
January11 ، 2010
چمن چمن روش روش گلوں کے کارواں لئے
کہاں کہاں گئے ہیں ہم بہارِ بے خزاں لئے
اہلِ حق پرست پاکستانیوں
اُٹھو تمہیں پکارتی ہے زندگی کی تیرگی
بڑھو رہِ حیات میں خیالِ ضوفشاں لئے
چلے چلو کہ منزلِ مُراد تک پہنچ سکیں
بڑھے چلو یقین...
غزل
(اختر علی خان اختر چھتاروی)
عجب دل کی دنیا کے، شہکار ہیں ہم
ازل سے، کسی کے گرفتار ہیں ہم
مآلِ فسونِ نظر ہو، تو کیا ہو
گریزِ مسلسل سے، دوچار ہیں ہم
کہاں تک، بتوں سے، کریں چارہ جوئی
بہت خود نمائی سے، بیزار ہیں ہم
غلط تو نہیں، شکوہء نارسائی
خجالت کشِ طعنِ اغیار ہیں ہم
ہماری...
یَا وَارِثَ الحُسَینِ تُنَا دِیکَ کَربَلا
(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی )
بدلی ہے ایسی عالم اسلام کی فضا
ایمان کا چمن ہے نہ کردار کی ہوا
ہر غم ہے لاعلاج تو ہر درد لادوا
اب مرکز فساد ہے بغداد و سامرہ
یَا وَارِثَ الحُسَینِ تُنَا دِیکَ کَربَلا
ظلم و جفا و جور کا ہے ایسا سلسلہ
دینِ خدا ہے...
نعتِ رسول عربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم
کنزِ مخفی کی ہیں پہچان، رسولِ عربی صلی اللہ علیہ وسلم
مظہر ِرحمت ِرحمٰن، رسولِ عربی صلی اللہ علیہ وسلم
دیدہء شوق کا ارمان، رسولِ عربی صلی اللہ علیہ وسلم
شوق سے شوق کا پیمان، رسولِ عربی صلی اللہ علیہ وسلم
شوقِ تخلیق کا احسان، رسولِ عربی صلی اللہ علیہ...
غزل
(افتخار راغب)
پرانے اُکھڑتے چلے جارہے ہیں
نئے جڑ پکڑتے چلے جارہے ہیں
جو آپس میں لڑتے چلے جارہے ہیں
مصیبت میں پڑتے چلے جارہے ہیں
مِرے حوصلوں سے قدم دشمنوں کے
مسلسل اُکھڑتے چلے جارہے ہیں
تِری ہی بدولت اے مطلب پرستی
تعلق بگڑتے چلے جارہے ہیں
مقدر سے لڑتے چلے آرہے تھے
مقدر...