داغ کیا سبب شاد ہے بشّاش ہے جی آپ ہی آپ - داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ

کاشفی

محفلین
غزل
(استاد بلبلِ ہند فصیح الملک حضرت داغ دہلوی مرحوم و مغفور رحمتہ اللہ علیہ)
کیا سبب شاد ہے بشّاش ہے جی آپ ہی آپ
چلی آتی ہے مجھے آج ہنسی آپ ہی آپ

ہم نشیں بھی تونہیں ہجر میں دل کیا بہلے
باتیں کر لیتے ہیں دوچار گھڑی آپ ہی آپ

کچھ تو فرمائیے اس بدمزگی کا باعث
آپ ہی آپ ہے رنجش خفگی آپ ہی آپ

کبھی کثرت سے غرض تھی کبھی وحدت منظور
کبھی وہ انجمن آرا ہے کبھی آپ ہی آپ

دل لگی آگ ہے اے داغ خبر لو جلدی
جو لگائے سے لگی کب وہ بجھی آپ ہی آپ
 
Top