نتائج تلاش

  1. نبیل

    فورم کا سٹائل

    شکریہ زکریا۔ میں ٹرائی کرتا ہوں اس کلر رینج کو۔ جن دو ٹمپلیٹس کا آپ نے ذکر کیا ہے انہیں ہٹا ہی دیا جانا چاہیے۔
  2. نبیل

    اردو ترجمہ ٹیم

    زکریا۔ میں ابھی Rosetta کو دیکھ رہا ہوں۔ لگتا ہے یہ ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ صرف ایک مسئلہ لگ رہا ہے کہ لوگوں کو ایک نئی جگہ پر رجسٹر کرنا پڑے گا لیکن میرے خیال میں اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس فورم کو ترجمے کے کام پر کوآرڈینیشن کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ روزیٹا کو پراجیکٹ...
  3. نبیل

    اوپن آفس

    السلام علیکم مہوش۔ مجھے ابھی وقت ملا ہے اس موضوع پر توجہ دینے کا۔ آپ نے تو ہمیں متقی قرار دے کر ہمیں دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اگر میرے جیسے متقی ہونے لگے تو پھر گنہگار تو بیچارے ۔۔ میں نے اوپن آفس اور ڈاک بک کے موضوع پر کچھ انٹرنیٹ پر دیکھا بھالا ہے۔ آپ موضوع بھی ایسے...
  4. نبیل

    اردو پی ایچ پی بی بی (phpBB) کا معاملہ

    فیصل، اردو سینٹر کی چوپال پر تو لائیو بیٹا ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ بہتر ہوگا اگر تم بھی زکریا کی بتائی ہوئی تبدیلیوں کو فورم کی ڈیٹابیس پر روبہ عمل لے آؤ۔ باقی میں ایک پیکج تیار کر ہی رہا ہوں۔ تیار ہوتے ہی تمہیں بھیج دوں گا۔
  5. نبیل

    اردو پی ایچ پی بی بی (phpBB) کا معاملہ

    عزیز دوستو، السلام علیکم میں نے کافی دنوں سے ارادہ کیا ہوا تھا کہ پی ایچ پی بی بی کے اردو ترجمہ کا پورا پیکج سورس فورج پر منتقل کردوں لیکن جب زکریا نے فورم کی ڈیٹا بیس پر یونیکوڈ کا جنتر منتر پڑھا تو میں نے انتظار کرنا مناسب سمجھا۔ میرے خیال میں بہتر یہی ہوگا کہ اردو phpBB کے انسٹالیشن پیکج...
  6. نبیل

    اردو ترجمہ ٹیم

    کچھ لوگوں کے ذہن میں سوال ہوگا کہ آخر لینگویج فائلوں کے ترجمہ سے کیا مراد ہے۔ اس پوسٹ میں میں اس کو ایک مثال سے واضح کروں گا اور آپ لوگوں کو دعوت دوں گا کہ اس کام میں ہمارا ہاتھ بٹائیں۔ لینگویج فائلوں کا ترجمہ اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے کہ انگریزی میں دی گئی اصطلاحات کو ان کی متبادل اردو اصطلاحات...
  7. نبیل

    فورم کا سٹائل

    شارق، پی ایچ پی بی بی میں منتخب کی گئی ٹمپلیٹ یا تھیم کی سٹائل شیٹ استعمال ہوتی ہے۔ اس وقت محفل فورم کی ڈیفالٹ سب سلور ہے اور سب ممبران اسی کو استعمال کر رہے ہیں کیونکہ اس کے علاوہ کوئی اور ٹمپلیٹ یہاں شامل ہی نہیں ہے۔ سب سلور کی سٹائل شیٹ میں اردو ٹیکسٹ کے لیے زیادہ تر ذیل کے سٹائل استعمال ہو...
  8. نبیل

    اوپن پیڈ اور فائرفاکس

    ڈاکٹر صاحب، ویب پیڈ فی الحال اوپیرا کمپیٹیبل نہیں ہے۔ ویب پیڈ کو میں پہلی ترجیح کے طور پر ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ کم از کم ایکسپلورر اور فائرفاکس پر تو صحیح چلے۔
  9. نبیل

    مبارکباد زکریا کو سالگرہ مبارک

    زکریا کے بلاگ پر آج کی پوسٹ کے مطابق آج ان کی 35 ویں سالگرہ ہے۔ ان کو میری اور اس محفل کے تمام دوستوں کی جانب سے سالگرہ مبارک ہو۔ :birthday: اس سے میرے ذہن میں ایک اور خیال آیا ہے کہ کچھ بورڈز پر روزانہ اس دن کی تاریخ پیدائش رکھنے والے ممبران کو سالگرہ مبارک کہا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک MOD...
  10. نبیل

    ہمارے مسائل کے حل جمہوریت یا شریعت؟

    مجھے مجبوراً اس تھریڈ میں واپس آنا پڑ رہا ہے اور میں جلدی ہی اس سے نکل جاتا ہوں۔ سیفی بھائی زکریا نے کب اسلامی تعلیمات میں کوئی نقص نکالا ہے۔ وہ اپنے بلاگ پر دینی معاملات پر بہت مطالعے کے بعد لکھتے ہیں۔ آپ ایران میں اسلامی حکومت کے تجربے کو کامیاب سمجھتے ہیں؟ مجھے خود کچھ دن ایران رہنے کا اتفاق...
  11. نبیل

    اوپن پیڈ اور فائرفاکس

    ہممم۔۔۔فائر فاکس پر ایک مسئلہ حل ہوتا ہے تو دو اور مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔ میں دیکھتا ہوں کہ کیا ہو سکتا ہے اس سلسلے میں۔
  12. نبیل

    فورم کا سٹائل

    عزیز دوستو، السلام علیکم۔ مجھے مستقبل قریب میں ایک اور چیلنج کا سامنا ہوگا اور اس سے نبٹنے میں مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہوگی۔ جب سے محفل فورم سیٹ اپ ہوئی ہے یہ اپنے ڈیفالٹ سٹائل subSilver پر سیٹ ہے۔ اب میرے خیال میں وقت آ گیا ہے کہ اس ڈیفالٹ سٹائل سے آگے بڑھا جائے۔ اگرچہ پی ایچ پی بی بی کے بہت سے...
  13. نبیل

    سیرت پر کتب

    ایک اور کتاب بلکہ کتابچہ ہے Muhammad, The Prophet of Islam اور اس کے مصنف ایک ہندو پروفیسر راما کرشنا راؤ ہیں۔ یہ کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ میرے پاس اس کا اردو ترجمہ بھی ہے لیکن میرے والد صاحب کا کہنا ہے کہ مترجم نے ترجمہ سے صحیح انصاف نہیں کیا ہے۔ میں اس کتاب کے انگریزی متن اور اس کے ترجمہ...
  14. نبیل

    محفل فورم پر سلیش نیوز

    عزیز دوستو، السلام علیکم۔ میں آپ کو محفل فورم پر اپنے آئندہ عزائم کے بارے میں آگاہ کرکے تجاویز طلب کرنا چاہتا ہوں۔ فورم کی اپگریڈ کے بعد آپ لوگوں نے نوٹ کیا ہوگا کہ پورٹل (آئی ایم پورٹل) کے صفحہ اول پر ایک اعلانات کا سیکشن ہے جس پر مختلف چوپالوں پر کی گئی پوسٹس بطور اعلانات ظاہر ہوتی ہیں۔ اس...
  15. نبیل

    از کجا می آید ایں آوازِ دوست

    عتیق الرحمن صاحب آخر دو چار کیا لگ جائیں گے۔ :?:
  16. نبیل

    لینکس اردو کلیدی تختہ (یونیکوڈ کنٹرول حروف)

    اعجاز اختر صاحب، جہاں تک فائل اٹیچمنٹس کا تعلق ہے تو یہ سہولت وقتی طور پر معطل ہے۔ میں اس سوچ رہا ہوں کہ یہ سہولت صرف ایڈمنسٹریٹر اور ماڈریٹر کے لیے باقی رہنی چاہیے۔ آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟ مجھے ادبی چوپالوں پر آپ کے مسئلے کی سمجھ نہیں آرہی۔ یہ چوپالیں نہ صرف نظر آ رہی ہیں بلکہ آج عتیق...
  17. نبیل

    از کجا می آید ایں آوازِ دوست

    عتیق الرحمن صاحب، ماشاءاللہ۔ اب آپ نہ صرف پہلے کے مقابلے میں یہاں زیادہ آ رہے ہیں بلکہ بہت اچھی پوسٹس بھی کر رہے ہیں۔ آواز دوست سے اقتباس آپ کے اچھے مطالعے کی نشاندہی کرتا ہے۔ مجھے اس بات کی حسرت ہی رہی کہ آواز دوست پڑھ سکوں۔ اگرچہ مختار مسعود صاحب کی تمام کتابیں میرے والد صاحب کے پاس ہیں لیکن...
  18. نبیل

    اردو کتابیں

    السلام علیکم اکبر، آپ کے استفسار سے مجھے یاد آیا کہ میں نے یہاں جو لنکس منیجر انسٹال کیا ہوا ہے اس پر بھی کام کرنا باقی ہے۔ بہرحال آپ کتابوں کے سلسلے میں ذیل کے روابط سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ کتاب گھر اقبال سائبر لائبریری اردو فار یو مجھے یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ اردو فار یو پر...
  19. نبیل

    اعداد و شمار

    شارق اور اعجاز اختر صاحب، میں اس سلسلے میں بہت جلد ایک تفصیلی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گا۔
  20. نبیل

    جیو اور اے آر وائ

    میرے خیال میں ٹی وی کو کتاب کی کوئی شکل یا اس کا نعم البدل قرار دینا غلط ہے۔ ٹی وی کی اپنی افادیت ہے۔ اگر اسے صحیح طور پر استعمال کیا جائے تو یہ ایک بہت مؤثر تعلیمی میڈیا ہے۔ بدقسمتی سے آجکل کے ٹی وی متعلق یہ مشہور جملہ ٹھیک بیٹھتا ہے کہ یہ wast wasteland ہے۔ ٹی وی پروگراموں کی مقبولیت کا معیار...
Top