نتائج تلاش

  1. نبیل

    چند تبدیلیاں!

    ڈاکٹر صاحب، آخر اردو پیڈ میں کیا چیز ہے جو ہمارے ویب پیڈ میں نہیں ہے؟ اگر اردو پیڈ استعمال کیا جا سکتا تو خود بات سے بات ہی میں کیوں نہ استعمال ہوتا؟ :idea: :?:
  2. نبیل

    ایک عدد سافٹوئیر کی ضرورت ہے۔۔۔۔

    جیسبادی، آپ کی بات اگرچہ ٹھیک ہے لیکن میں اب گوگل کی خوشنودی کی خاطر غیر ضروری طور پر محتاط نہیں ہونا چاہتا۔ میں اپنے دوستوں سے محض درخواست کروں گا کہ وہ یہاں روابط پوسٹ کرتے ہوئے اس چیز کا دھیان رکھیں کہ اس کی وجہ سے کہیں یہ سائٹ شٹ ڈاؤن نہ ہوجائے۔ اگر چہ میں اس فورم کو کوئی warez exchange کی...
  3. نبیل

    کھیل کی تجویز۔۔مصرعہ لگائیں

    میرے ذہن میں اس چوپال میں کہانی کیسے آگے بڑھی سے ملتے جلتے ایک اور کھیل کا آئیڈیا آیا ہے۔ دیکھتا ہوں کہ دوست اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔ آئیڈیا کچھ یوں ہے کہ کوئی صاحب ایک تھریڈ شروع کرکے ایک مصرعہ کہیں۔ باقی لوگوں کا یہ کام ہوگا کہ وہ اس مصرعے پر مصرعہ لگا کر شعر موزوں کریں یا پورا بند کہہ دیں۔...
  4. نبیل

    ایک ٹائپنگ ٹیوٹر کی ضرورت!

    شارق، میں آپ کو اس سے بھی زیادہ مزے کی بات بتاؤں، میں جاوا سکرپٹ میں بالکل کورا ہوں۔ یہ اردو پیڈ، اوپن پیڈ وغیرہ محض تک بندیاں ہیں۔ :P چلیں سب کورے مل کر کوئی محیرالعقول کارنامہ سرانجام دیتے ہیں۔ میں جلد ہی اپنے آئیڈیاز کے بارے میں پوسٹ کروں گا۔
  5. نبیل

    چند تبدیلیاں!

    جیسبادی، یہ طوفان بدتمیزی کےبارے میں آپ کی بات ٹھیک ہے۔ میں کوشش کر رہا ہوں کہ جلد اس مسئلہ کا حل پیش کردوں ورنہ آج شام تک کم از کم پرانا ویب پیڈ ہی واپس ڈال دوں گا۔ جہاں تک صوتی کلیدی تختہ کا ذکر ہے تو مجھے معلوم نہیں کہ میں کرلپ کے معیار سے کہاں روگردانی کر رہا ہوں۔ میں نے تو محض اردو لائف کے...
  6. نبیل

    کچھ اعدادوشمار کے بارے میں

    ڈاکٹر صاحب، اب آپ کی کیا جاسوسی کریں۔ آپ کے رکشے کے پھٹپھٹانے کی آواز تو میلوں دور سے آجاتی ہے۔ :wink:
  7. نبیل

    چند تبدیلیاں!

    شاکر، ارے ہم آپ سے باتیں کیوں چھپانے لگے۔۔دراصل ابھی بھی فائر فاکس پر ویب پیڈ کے کچھ مسائل باقی ہیں۔ میں نے سوچا ہے کہ اب فورم میں کوئی بھی فیچر شامل کرنے سے پہلے ویب پیڈ اور فائرفاکس کی صلح کرا کے ہی دم لوں گا۔ :P
  8. نبیل

    ایک عدد سافٹوئیر کی ضرورت ہے۔۔۔۔

    سیفی بھائی میرا بتایا ہوا ربط آپ نے دیکھا نہیں؟ اس میں ٹربو اسمبلر 5 کی ڈاؤنلوڈ موجود ہے تو سہی تین حصوں میں۔ لیجیے میں براہ راست ڈاؤنلوڈ کا ربط فراہم کیےدیتا ہوں۔۔ Disk 1 Disk 2 Disk 3
  9. نبیل

    کچھ اعدادوشمار کے بارے میں

    اس فورم میں اعدادوشمار کا نظام پی ایچ پی بی بی کے statistics MOD پر مبنی ہے جس کا ورژن 2.1.5 استعمال کیا گیا ہے۔ اگرچہ اس کا ورژن 3.0.3 بھی موجود ہے لیکن یہ beta فیز میں ہے اور ابھی صحیح کام نہیں کرتا۔ شماریت کا یہ موڈ ماڈولر آرکیٹیکچر پر مبنی ہےاور مختلف اعدادوشمار دکھانے کے لیے الگ الگ...
  10. نبیل

    خطاطی کے سوفٹویر

    اعجاز اختر صاحب، آپ نے تو پھر بھی آمد نامہ کی گردان کی ہوئی ہے۔ یوسفی صاحب نے اسی کی دہشت سے فارسی چھوڑ دی تھی۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے مہوش کے بتائے ہوئے فارسی دری فونٹ میں ڑ، ڈ اور ٹ موجود نہیں ہے۔
  11. نبیل

    ایچ ٹی ایم ایل میں غزلوں کے برابر مصرعے یا جسٹیفائیڈ الائن

    جی یقیناً بہت اچھا ہوگا اگر مجھے پتا لگ جائے کہ یہ کیسے کرنا ہے۔ کیا مراد ہے آپکی Insert Unicode سے؟ کیا آپ براہ راست ہیکساڈیسی مل کوڈ دے کر کیریکٹر انسرٹ کرنا چاہ رہے ہیں؟
  12. نبیل

    ایک ٹائپنگ ٹیوٹر کی ضرورت!

    شارق، کوئی فلیش اور جاوا سکرپٹ کا کمبینیشن نہیں چل سکتا؟ میرا مطلب ہے کہ کی بورڈ فلیش میں بنے اور ایڈٹ ایریا کے لیے ویب پیڈ استعمال کر لیا جائے۔ :idea:
  13. نبیل

    ایچ ٹی ایم ایل میں غزلوں کے برابر مصرعے یا جسٹیفائیڈ الائن

    شارق، آپ کے فراہم کیے ہوئے روابط پر کافی گنجلک مسائل کی تفصیل دی گئی ہے، ذرا فرصت میں پڑھوں گا۔ ویسے میرے خیال میں justification تو اس ٹیکسٹ پر اپلائی کی جاتی ہے جو ایک سے زیادہ سطور پر محیط ہوتا ہے جبکہ غزل کے اشعار لکھتے ہوئے ہر مصرعے کے آخر میں لائن بریک ہوتی ہے۔اس کو justify کرنے سے کوئی فرق...
  14. نبیل

    ایچ ٹی ایم ایل میں غزلوں کے برابر مصرعے یا جسٹیفائیڈ الائن

    یہ وہ سوال ہے جس کا جواب میں بھی عرصہ دراز سے تلاش کر رہا ہوں۔ اب جبکہ اعجاز اختر صاحب یہ سوال پوچھ چکے ہیں ہیں تو اس کے جواب کا انتظار رہے گا۔ غیر مساوی لمبائی کے مصرعوں سےشاعرانہ کلام پیش کرنے کا وہ مزا نہیں رہتا۔ کیا معلوم سی ایس ایس کا کوئی ٹرِک موجود ہو جس سے یہ مسئلہ حل ہو سکے۔
  15. نبیل

    آئی۔پی۔ پتہ

    جیسبادی، آپ یہ بات غالباً پہلے بھی پوچھ چکے ہیں۔ یقین مانیں میں آپ کے آئی پی پتے کی کوئی جاسوسی نہیں کر رہا۔ اگر کچھ ہو رہا ہے تو وہ پی ایچ پی بی بی بنانے والوں کی کارستانی ہے۔
  16. نبیل

    چند تبدیلیاں!

    زکریا، آپ اعدادوشمار کے دیوانے ہیں اور ہم آپ کے دیوانے ہیں۔۔ :P قدیر، تو تم یہ کہنا چاہتے ہو کہ فورم اب بہت [bcolor=#FFBFBF:867e04c8f6]قدیر احمد رانا[/bcolor:867e04c8f6] لگ رہی ہے۔۔ :twisted: ڈاکٹر صاحب، شعیب صفدر اور سیفی آپ کا بھی بہت شکریہ پسند کرنے کا اور ستائش کا۔۔ :aadab:
  17. نبیل

    چند تبدیلیاں!

    یہاں میں ٹیکسٹ کے سامنےاور پس منظر کا رنگ تبدیل کرنے کا فنکشن ٹیسٹ کر رہا ہوں۔۔ [bcolor=#FFBFFF:8c97e972f3]لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام آفاق کی اس کارگہہ شیشہ گری کا[/bcolor:8c97e972f3]
  18. نبیل

    چند تبدیلیاں!

    عزیز دوستو، السلام علیکم۔ امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ آپ میں سے کچھ تو فورم میں چند تبدیلیوں کو بھانپ گئے ہوں گے۔ محفل فورم سے متعلقہ اعدادوشمار کا ایک صفحہ شامل کردیا گیا ہے جہاں آپ اوپر دیے گئے ربط کے ذریعے جا سکتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان میں مزید اعداد و شمار کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔...
  19. نبیل

    انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

    شاکر، ماشاءاللہ۔ دل خوش ہوا ہے آپ کی کاوش اور آپ کی لگن دیکھ کر۔ میں یہاں ایک بار پھر کہوں گا کہ آپ ہی اسی پراجیکٹ کی کوآرڈینیشن کے لیے موزوں آدمی ہیں۔ آپ تجربے سے یہ بات سیکھیں گے کہ اس طرز کے کام جو بغیر کسی غرض کے عوام الناس کی خدمت کے لیے کیے جاتے ہیں، شروع میں کافی صبر آزما ہوتے ہیں لیکن...
  20. نبیل

    اردو سے انگریزی میں تبدیلی کا شارٹ کٹ

    شکریہ شاکر۔ میں ابھی انتظار کرتا ہوں کہ باقیوں کا اس بارے میں کیا کہنا ہے۔ اس کے بعد دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ کی-کمبینیشن جاوا سکرپٹ کے قابو بھی آتا ہے کہ نہیں۔ کیا آپ کو یقین ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر یا فائرفاکس میں اس شارٹ کٹ سے اور کوئی کام نہیں لیا جاتا؟
Top