نتائج تلاش

  1. نبیل

    ماڈریٹرز کہاں گئے؟

    یہ سوال آپ میں کچھ لوگوں کے ذہن میں کلبلا رہا ہو گا کہ آخر اپگریڈ کے بعد ماڈریٹر سیٹنگز کا کیا بنا۔ ڈاکٹر افتخار راجہ بھی کہہ رہے تھے کہ ان کانام کچھ نیلا سا ہو گیا ہے۔ میں نے چیک کیا ہے تو نئے نظام میں ماڈریٹر سیٹنگز کا نظام کچھ بدل سا گیا ہے۔ دراصل پے در پے تبدیلیوں کے ساتھ ایڈمن سیکشن میں بھی...
  2. نبیل

    substr کے مسائل

    زکریا، آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے یہ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ کچھ دنوں پہلے میں نے اپنے طور پر پی ایچ پی بی بی کے سورس کوڈ میں substr فنکش ڈھونڈھ کر اسے mb_substr سے تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بظاہر میری لائی ہوئی تبدیلیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اب دعا کرتا ہوں کہ آپ اس صورتحال میں...
  3. نبیل

    کچھ نئی فیچرز کا استعمال

    فورم اپگریڈ کے دوران جو سب سے اہم فیچر شامل ہوئی ہے وہ ہے ذیلی فورمز (Sub-forums) کی۔ آج میں نے بطور تجربہ اس فیچر کا پہلا استعمال کیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل میں نے فورم کی تنظیم نو پر گفتگو شروع کی تھی میں اعجاز اختر صاحب نے ادبی فورمز سیٹ اپ کرنے پر تجاویز دی تھیں جن پر میں نے من و عن عمل کر دیا ہے۔...
  4. نبیل

    فارسی نستعلیق اور اردو نستعلیق

    مہوش، السلام علیکم۔ بڑی مشکل سے ہمارے دل کی دھڑکنیں اعتدال پر آتی ہیں، آپ پھر سے کوئی غارت گر ہوش وخرد نستعلیق فونٹ دکھا کر انہیں بے ترتیب کردیتی ہیں۔ :good: اب حسب معمول ہم سب اس بارے میں اپڈیٹ کے منتظر رہیں گے۔ بائی دا وے اس موضوع پر پائی جانے والی عام دلچسپی کے پیش نظر میں نے سوچا ہے کہ...
  5. نبیل

    پوسٹ پیج کے مسائل!

    اس سے پہلے کہ آپ میں سے کوئی کہے، میں بتا دیتا ہوں کہ پوسٹ پیج اور پوسٹنگ کچھ پرابلم دے رہے ہیں۔ مثال کے طور پر سمائلیز اور بی بی کوڈز صحیح کام نہیں کر رہے۔ میں اس جانب توجہ کیے ہوئے ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ جلد ہی مسئلہ حل ہو جائے گا۔
  6. نبیل

    اسلام میں مسائل کے حل کی اردو ویب سائیٹ

    محترم محمد ابرار رضا صاحب، السلام علیکم۔ میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔ کیا اچھا ہوتا اگر حقیقت اتنی ہی سادہ ہوتی۔ بہرحال ہم تو دعا کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالٰی ہمیں حق کو حق سمجھنے اور اس کی اتباع کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور باطل کو باطل سمجھنے اور اس سے اجتناب کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
  7. نبیل

    گماں مبر کہ بپایاں رسید کار مغاں

    عزیز دوستو السلام علیکم، پہلے تو معذرت کہ میں فورم میں نئی تبدیلیوں کے متعلق دیر سے لکھ رہا ہوں۔ دراصل کل رات کو کام کرتے ہوئے اتنا تھک گیا تھا کہ اس بارے میں پوسٹ لکھے بغیر سونے چلا گیا۔ بہر حال مجھے خوشی ہے کہ فورم کی اپگریڈ کے بعد جن تبدیلیوں کا پلان بنایا ہو ا تھا، ان میں چند بخوبی روبہ...
  8. نبیل

    اسلام میں مسائل کے حل کی اردو ویب سائیٹ

    فیصل، کیا ہی اچھا ہو اگر ایسے کام چل سکے۔ کیا کریں، لگتا ہے یہ موضوع ہے ہی ایسا پھسلوان کہ لوگ گھیسی لیتے ہوئے سیدھے مسلک پر بحث میں جا گھستے ہیں۔
  9. نبیل

    اسلام میں مسائل کے حل کی اردو ویب سائیٹ

    ہمم۔۔۔جی آپ لوگ بات جاری رکھیں۔میں مسکین تالا پکڑ کے انتظار میں کھڑا ہوا ہوں، نجانے کب لگانا پڑ جائے۔ :P
  10. نبیل

    جی میل اردو میں

    دوستو، میں اس وقت ذرا فورم میں ضروری تبدیلیوں میں مصروف ہوں۔ ذرا فارغ ہو کر اس مسئلے پر توجہ دیتا ہوں۔ اگر میرا آئیڈیا کامیاب ثابت ہوا تو شاید اس معاملے پر گوگل کو تکلیف دینے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ ہم خود سے جی میل کا ترجمہ کرکے اسے اردو ای میل بھیجنے کے قابل بنا سکیں گے۔ البتہ اس کام کے لیے...
  11. نبیل

    اپگریڈ کے بعد اصطلاحات کو اردو میں بدلیں

    میرے خیال میں اردو کی ترویج کے لیے اگر کوئی کام سب سے ضروری ہے تو وہ ہے ترجمہ کا۔ اگرچہ اس میں کوئی تکنیکی چیلنج نہیں ہوتا لیکن لوگ پھر بھی طویل اور بور ہونے کی وجہ سے اس سے بھاگتے ہیں۔ میرا ارادہ یہ ہے دوسرے پراجیکٹس کی طرح اس فورم پر مختلف ویب سوفٹویرز کی اردوائزیشن کا کام بھی مربوط انداز میں...
  12. نبیل

    ہوگئی۔۔اپگریڈ!

    قدیر اور زکریا، آپ لوگ ذرا ایڈمن سیکشن میں دیکھیں، کافی نئی آپشنز ہیں۔ اب نئی چوپالیں سیٹ اپ ہوں گی اور کچھ ازسرنو ترتیب بھی دی جائے گی۔ قدیر، سٹائل شیٹ کو چھیڑنے کے بارے میں میں نے کب سے سوچا ہوا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ سب سلور کے ڈیفالٹ سٹائل کو الوداع کہہ دیا جائے۔ ایک دو کام اور کرکے اس پر...
  13. نبیل

    ہوگئی۔۔اپگریڈ!

    انگریزی کا تڑکا! عزیز دوستو۔ یہ جو آپ کو جا بجا اردو میں انگریزی کا تڑکا نظر آرہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے اپگریڈ سے متعلقہ لینگویج فائلوں کا ترجمہ نہیں کیا ہوا۔ یہ بذات خود کافی محنت طلب کام ہے۔ میں نے انٹرنیٹ کا بابائے اردو ہونے کے دعوے دار ایک صاحب سے درخواست تو کی ہے اس بارے میں۔ اب...
  14. نبیل

    ہوگئی۔۔اپگریڈ!

    آپ میں کسی اور کو چاہے نہ ہوا ہو، تھوڑی دیر تک مجھے تو ہارٹ اٹیک ہونے ہی والا تھا۔ جب ساری فائلیں کاپی کرنے اور ڈیٹابیس اپڈیٹ کرنے کے بعد فورم کا پیج صرف ایک ایرر دکھا رہا تھا تو میں روہانسا ہو کر اللہ تعالٰی سے صرف ایک ہی دعا کر رہا تھا کہ یا الٰہی کسی طرح فورم کا ڈیٹا محفوظ رہ جائے۔ اس فورم کی...
  15. نبیل

    ڈاؤن ٹائم۔۔

    فیصل عظیم، چلو آج اندر کی بات بتا ہی دیتے ہیں۔ اس فورم کا المیہ یہ ہے کہ اس کا کام بانٹنے کے لیے کئی دوستوں کو ایڈمن رائٹس دیے گئے اور یہ دوست محض ایک آدھ فائل کھول کر اور بند کرکے منظر عام سے غائب ہو جاتے ہیں۔ اس عمل میں اتنا ہوتا ہے کہ یہ فائل ہمارے کسی کام کی نہیں رہتی، میرا مطلب ہے کہ اس پر...
  16. نبیل

    ڈاؤن ٹائم۔۔

    بہت پیڑی ہوئی۔۔ بڑا آیا تھا اپگریڈ کرنے۔ ایک فائل کے ناکافی permissions نے اوقات یادی دلا دی۔ یہ ہمارے اردو ویب کے اندر کا معاملہ ہے۔ جب طے ہو جائے گا تو اپگریڈ بھی ہو جائے گی۔ جب تک کے لیے اسی طرح چلتی رہے گی فورم۔ :shock:
  17. نبیل

    ڈاؤن ٹائم۔۔

    معاف کرنا دوستو! میں دیکھ رہا ہوں کہ اس وقت کئی حضرات آن لائن ہیں۔ شاکر بھی ان میں شامل ہیں۔ میں دراصل اپگریڈ کرنے کے لیے بے صبرا ہو رہا تھا۔ یہ ایک دن کا ہی کام نہیں ہے۔ اگر اسے ویک اینڈ پر چھوڑ دیا تو یہ مزید آگے پر ٹالا جائے گا۔ آج کچھ کام کردوں گا تو بعد کے لیے کم رہ جائے گا۔ اب کچھ دیر کے...
  18. نبیل

    ڈاؤن ٹائم۔۔

    عزیز دوستو، السلام علیکم۔ میں اس ویک اینڈ تک اس فورم کو اپ گریڈ کرنے لگا ہوں۔ یوں نہ صرف فورم ورژن 2.0.18 پر اپگریڈ ہوگی بلکہ آپ کو اس میں کئی نئی فیچرز بھی ملیں گی۔ ہو سکتا ہے کہ ان فیچرز کی افادیت کا آپ کو فوراً احساس نہ ہو لیکن یہ واقعی مفید ثابت ہوں گی۔ ان کے بارے میں تفصیل سے اس وقت لکھوں...
  19. نبیل

    Visual Basic

    بات سنیں پہلے ہمیں بتا دیں کہ ہم آپ کو بے تکفی سے کس نام سے مخاطب کریں۔ یہ ہر مرتبہ راجہ محمد نعیم اختر ٹائپ کرنا کافی پرتکان ہے۔ دوسرے آپ کام کرنے والے بنیں، معلومات ہی معلومات فراہم ہوں گی۔ اپنا آئیڈیا میں اوپر ایک پوسٹ میں بتا چکا ہوں کہ ڈاٹ نیٹ کنٹرولز کی ایسی لائبریری بنائی جائے جس میں اردو...
  20. نبیل

    تعارف واپسی کے بعد

    آئیے آئیے۔ کب سے آپ ہی کا انتظار ہو رہا تھا۔ کتنے ہی لوگ منتظر ہیں آپ کے۔ ذرا دھیان سے آؤ، ابھی ایک کمبل اوپر سے پڑے گا اور پھر بے بھاؤ کی۔۔ :welcome:
Top