نتائج تلاش

  1. نبیل

    ہمارے مسائل کے حل جمہوریت یا شریعت؟

    السلام علیکم عتیق، کافی دنوں بعد آپ نے کوئی پوسٹ کی ہے۔ آپ کے سوالات موضوع سے کچھ ہٹ رہے ہیں۔ بہتر ہوتا اگر آپ ایک اور تھریڈ شروع کر دیتے۔ میں امید کرتا ہوں کہ باقی حضرات عتیق کے سوالات کو خندہ پیشانی سے قبول کریں گے۔ اب جہاں عتیق نے یہ نکتہ اٹھایا ہے تو میں بھی کچھ کہنے کی جسارت کرتا ہوں۔...
  2. نبیل

    کچھ اور اعداد وشمار

    آپ میں سے کچھ دوستوں نے شاید دیکھ لیا ہو کہ شماریات کے صفحے پر چند اور اعدادوشمار موجود ہیں۔ ان میں سے سارے صحیح کام نہیں کر رہے جیسے کہ مہینے کے اعدادوشمار۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ کے اعدادوشمار بھی غیر دلچسپ ہیں۔ شاید بعد میں کوئی طریقہ سمجھ آ جائے کہ اس طرح کے الفاظ پر کوئی ہائی...
  3. نبیل

    کھیل کی تجویز۔۔مصرعہ لگائیں

    سیفی بھائی، معذرت کی کوئی بات نہیں۔ یہ مصرعہ میں نے نہیں ڈاکٹر افتخار راجہ کا طرح مصرعہ تھا۔ آپ نے اچھا کیا جو یہ ہلکی پھلکی نظم کہہ دی۔ مجھے تو لگ رہا تھا کہ یہ کھیل بالکل سنجیدہ ہو جائے گا اور ہماری اینٹری مشکل ہوجائے گی اس میں۔
  4. نبیل

    کی بورڈ شارٹ کٹ CTRL+SPACE

    شعیب، میرے پاس تو صحیح کام کر رہا ہے یہ فائر فاکس میں۔ کیا باقیوں کو بھی فائر فاکس میں کوئی مسئلہ لاحق ہے؟ اعجاز اختر صاحب، آپ نے پریشان کر تو دیا ہی ہے اوپیرا کا نام لے کر۔ اچھا چلیں میں آئندہ کچھ دنوں میں کام شروع کرتا ہوں اردو ویب پیڈ کو اوپیرا کمپیٹیبل بنانے پر۔ ذرا اوپیرا بنانے والوں سے...
  5. نبیل

    اعداد و شمار

    شعیب صفدر، یہ اب زکریا بتائیں گے سرور لاگ سے محفل فورم کا ڈیٹا الگ کیا جا سکتا ہے کہ نہیں۔ جہاں تک اردو ویب کے مکمل ہونے کا تعلق ہے تو مجھے اس فورم کے کام سے ہی فرصت نہیں ملتی۔ میرا ارادہ تو تھا کہ اردو ویب کی روٹ پر joomla کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم انسٹال کرکے اس پر ایک نیوز میگزین کا آغاز کروں لیکن...
  6. نبیل

    اوپن آفس

    مہوش بہن، السلام علیکم۔ آپ نے تو ایک ہی سانس میں اتنے سوال پوچھ لیے کہ محفل والے حواس باختہ ہو گئے ہیں۔ :P اوپن آفس کے بارے میں تو شاید جیسبادی زیادہ بہتر طور پر بتا سکیں گے۔ جہاں تک رہا سوال XML کی HTML پر فوقیت کا تو وہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ برتری کا معیار تقوٰی ہے۔ :D چلیں مذاق چھوڑتے...
  7. نبیل

    اپگریڈ کے بعد اصطلاحات کو اردو میں بدلیں

    اعجاز اختر صاحب، شکریہ۔ دراصل قدیر میاں نے کچھ فائلوں کا ترجمہ کرکے بھیجا ہوا ہے۔ ان کو نظر ثانی کے بعد جلد ہی اپلوڈ کر دوں گا۔ آپ کی پیشکش میرے ذہن میں رہے گی۔ بلاشبہ ترجمہ کا بہت سا کام باقی ہے اور ہم ہر قسم کے تعاون کے لیے شکر گزار ہوں گے۔
  8. نبیل

    اعداد و شمار

    اس وقت اوسطاً تقریبا 172 میگابائٹ روزانہ کا ڈیٹا ٹرانسفر ہو رہا ہے۔ مجھے ابھی خیال آیا ہے کہ بالا کے گرافس سے کہیں ظاہر نہیں ہورہا کہ اردو ویب کی زیادہ ٹریفک محفل فورم کی وجہ سے ہے لیکن میرا قیاس ہے کہ کچھ ایسا ہی ہے۔
  9. نبیل

    اعداد و شمار

    میں یہاں اردو ویب کے آج کے سرور لاگ سے حاصل ہونے والے نتائج پیش کر رہا ہوں۔ اگرچہ یہ محفل فورم کے اعدادوشمار نہیں ہیں لیکن ذیل کی تصاویر سے واضح ہوتا ہے کہ اردو ویب کی زیادہ ٹریفک محفل فورم کے باعث ہی ہے۔ ان گرافس سے کچھ یہاں آنے والوں کے آئی پی پتوں کی ڈسٹریبیوشن کا بھی پتا چلتا ہے۔ ہو سکتا ہے...
  10. نبیل

    سیرت پر کتب

    سیفی بھائی، اگر ہو سکے تو یہ پی ڈی ایف فائل مجھے ای میل کے ذریعے بھیج دیں۔ میرا ای میل ایڈریس ذیل میں ہے۔ simunaqv at gmail dot com شکریہ
  11. نبیل

    خوشی

    جہانزیب، زکریا کسر نفسی سے کام لے رہے ہیں۔ پی ایچ پی بی بی کو یونیکوڈ بولنا انہوں نے ہی سکھایا ہے اور اس کے بعد سے فورم صحیح معنوں میں اردو فورم بن گئی ہے۔ ویسے زکریا کا خود کہنا ہے کہ ابھی نجانے فورم کے کن کونے کھدروں میں نان یونیکوڈ حصے نکلیں گے جن کا علاج کرنا پڑے گا۔ زکریا ہمارے آفیشل ڈاکٹر...
  12. نبیل

    کی بورڈ شارٹ کٹ CTRL+SPACE

    زکریا، فائرفاکس کے ان مسائل کے بارے میں بھی بتا دیں تاکہ ان پر وقت ملنے پر توجہ دے سکوں۔ ڈاکٹر صاحب، آپ کی دعا کا شکریہ لیکن یہ جانے کیوں مجھے ایک گھسا پٹا لطیفہ یاد آ گیا ہے آپ کی بات سن کر۔ وہ یہ کہ کسی نے ایک گر پڑنے والی ایک بوڑھی عورت کو اٹھنے میں مدد دی تو اس نے دعا دی جیسے تو نے مجھے...
  13. نبیل

    ایک ٹائپنگ ٹیوٹر کی ضرورت!

    شارق، میں وقت ملتے ہی اس موضوع پر ایک مشترکہ برین سٹارمنگ کا آغاز کروں گا۔ اس سے پہلے بہتر ہے کہ ہم سب لوگ اس بارے میں کچھ معلومات اکٹھی کر لیں۔ کئی اوپن سورس ٹائپنگ ٹیوٹر موجود ہیں۔ ان کے مطالعے سے متعلقہ بزنس لاجک کا علم بھی حاصل ہو سکتا ہے۔ کیا ہم اس بات پر متفق ہیں کہ یہ ایک ویب بیسڈ ٹائپنگ...
  14. نبیل

    کی بورڈ شارٹ کٹ CTRL+SPACE

    یہاں میں محمد شاکر عزیز (دوست) کا بھی شکریہ ادا کرتا چلوں جنہوں نے CTRL+SPACE والا شارٹ کٹ تجویز کیا تھا ورنہ میں تو سیفی بھائی کے بقول کی بورڈ میں کوئی نیا بٹن شامل کرنے لگا تھا اس مقصد کے لیے۔ :D
  15. نبیل

    کی بورڈ شارٹ کٹ CTRL+SPACE

    یہ پیغام میں آپ کے لاڈلے براؤزر فائر فاکس میں ٹائپ کر رہا ہوں۔ Short-cut بھی اس میں ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ :P Clipboard Operations کا بھی کچھ نہ کچھ ہو جائے گا۔
  16. نبیل

    کی بورڈ شارٹ کٹ CTRL+SPACE

    عزیز دوستو، السلام علیکم۔ اس ویک اینڈ پر آپ لوگوں کے لیے زیادہ کام تو نہیں کر سکا۔ زیادہ وقت میرا دراصل آپ دوستوں کی ایک دیرینہ خواہش کی تکمیل میں گزرا۔ اب آپ ہر ویب پیڈ ایڈٹ کنٹرول میں CTRL+SPACE پریس کرکے اردو سے انگریزی اور انگریزی سے اردو میں سویچ کر سکیں گے۔ اب ویب پیڈ کے اردو یا انگریزی...
  17. نبیل

    اعداد و شمار

    میں دیکھ رہا ہوں کہ زکریا اور اعجاز اختر صاحب لاگ ان ہوئے ہوئے ہیں۔ جب سے اعجاز اختر صاحب امریکہ گئے ہیں، وہاں سے محفل فورم پر لاگ ان ہونے والوں کی تعداد دگنا ہو گئی ہے۔ :P
  18. نبیل

    آئن اسٹائن : جدید سائنس کا بانی

    نہیں یہ سراسر جہالت ہے۔
  19. نبیل

    پاکستان کی جیت

    ویسے حد ہی ہو گئی۔ پاکستان میں تین ٹیسٹ میچوں کی اتنی زبردست سیریز ہو کر گزر گئی، پاکستان جیت گیا لیکن محفل فورم کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ کیا کسی کو بھی یہاں کرکٹ کا شوق نہیں ہے۔ پاکستان میں تو کچھ احمقوں نے انضمام الحق کو غازی بھی قرار دینا شروع کردیا ہے۔ چلیں چھوڑیں اس قصے کو، کمال کیا ہے...
  20. نبیل

    چند تبدیلیاں!

    ڈاکٹر صاحب، یہ میرے لیے نئی اطلاع ہے کہ اب بات سے بات پر بھی براہ راست اردو پیڈ میں لکھا جا سکتا ہے۔ بات سے بات کے ممبران کے لیے تو اچھی خبر ہے۔
Top