نتائج تلاش

  1. نبیل

    پاکستان بمقابل انگلینڈ دوسرا ون ڈے میچ

    آج دوسرا ون ڈے لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ انگلینڈ اپنی باری میں 230 رن بنا کر آؤٹ ہو گیا ہے۔ شعیب اختر نے 5 وکٹ حاصل کیے ہیں۔ دیکھتے ہیں اب پاکستان کی بیٹنگ کیا گل کھلاتی ہے۔
  2. نبیل

    ایک میرا اپنا گیت

    اظہر، ربط میں کچھ گڑبڑ ہے۔
  3. نبیل

    اردو ترجمہ ٹیم

    مجھے یہ آن لائن ترجمہ کرنے والی بات کچھ کھٹک رہی ہے۔ اس سے ایک ٹیم ورک کی سہولت ضرور ملتی ہے لیکن دوستوں کو آن لائن بھی رہنا پڑتا ہے۔ میں ان لائنوں پر بھی سوچ رہا ہوں کہ ترجمہ کا کام اسی فورم پر کوآرڈینیٹ کیا جائے جہاں لوگ مختلف لینگویج فائلیں ڈاؤنلوڈ کرکےانکے ترجمہ پر کام کریں۔ میرے خیال میں اس...
  4. نبیل

    تعارف ہم نئے ہیں بھائی

    قدیر، پھر وہی jealousy :?
  5. نبیل

    دوستی

    اظہر، یہ آڈیو اپلوڈ کرنے والی بات آپ نے خوب کی۔ ابھی تک ہم نے میوزک شئیرنگ نہیں شروع کی۔ دل تو بہت کرتا ہے کہ پھر سے نیپسٹر کو زندہ کر دیں لیکن کیا کریں، قانونی مجبوریاں آڑے آ جاتی ہیں۔ ایسا کریں rapidshare.de کو ٹرائی کریں اور ربط یہاں پوسٹ کردیں۔ :P
  6. نبیل

    اردو ترجمہ ٹیم

    نعمان: بہت اچھی بات ہے اگر تم اس کام میں ہاتھ بٹانا چاہتے ہو۔ پہلا مشورہ تو میرا تمہارے لیے یہی ہوگا کہ کسی سے پوچھے بغیر ترجمہ کرو۔ جب ایک سوفٹویر پر کام مکمل ہوجائے گا تو اس پر نظر ثانی بھی کرلی جائے گی۔ فی الحال تو ترجمے ہی کا بے تحاشہ کام موجود ہے۔ ورڈ پریس پر کام ختم ہوجائے تو انشاءاللہ...
  7. نبیل

    فورم پر تبدیلی کا نیا پراسیس

    عام طور میں ہر ویک اینڈ پر فورم میں کوئی نہ کوئی چھوٹی موٹی فیچر شامل کرتا رہا ہوں۔ ایک مسئلہ جو مجھے در پیش رہا ہے وہ ان تبدیلیوں کا ٹریک رکھنا ہے۔ جب سے زکریا نے بھی فورم پر ہاتھ صاف کرنا شروع کیا ہے تو یہ کام اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔ اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں فورم اور اسکے بعد...
  8. نبیل

    سائنس اور مسلمان

    نعمان: اگر صرف چند لوگ بھی سائنسی موضوعات میں دلچسپی لیں تو میرے لیے یہ بھی کافی ہوگا۔ اردو میں خالص سائنسی موضوعات پر گفتگو بھی کئی لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگی۔ تم تاریخی اور نظریاتی موضوعات پر اختلاف رائے سے مت گھبراؤ۔ اس محفل کے شرکاء ماشاءاللہ کافی ظرف رکھتے ہیں اس بارے میں۔
  9. نبیل

    سائنس اور مسلمان

    شعیب بالکل ٹھیک کہا تم نے کہ قراٰن میں بیان کردہ یہ بات سچ نکلی۔ یہ اور بات ہے کہ ایسا پچھلی صدی میں ہی ہوا ہے۔ اس کے بعد ہی مفسرین کو معلوم ہوا کہ قراٰن کی اس آیت کی یہ تفسیر بھی کی جا سکتی ہے۔ تاریخ اسلام کے عظیم مفسر مولانا ابولکلام آزاد کی تفسیر ترجمان القراٰن میں زمینوں اور آسمانوں کے مسخر...
  10. نبیل

    دوستی

    بہت شکریہ اظہر۔ اگر آپ کوئی اس گانے کا آڈیو ربط بھی فراہم کردیں تو اس کا لطف دوبالا ہوجائے گا۔
  11. نبیل

    تعارف میرا تعارف

    منصور ریان: آپ کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ مجھے نہایت خوشی ہے کہ پاکستان کے اتنے دور افتادہ شہر سے بھی کوئی اس محفل میں شریک ہو رہا ہے۔ آپ کے بیت بازی میں پوسٹ کیے گئے شعر آپ کے اچھے ذوق کا ثبوت ہیں۔ نعمان: اگر ہو سکے تو اپنی پوسٹ ایڈٹ کرکے ذرا تعارف تو مکمل کر دو۔ ویسے تمہارے بلاگ کے...
  12. نبیل

    پاکستان کے نصاب میں صدر بش کی قصیدہ خوانی

    السلام علیکم مہوش۔ آپ کی پوسٹ کی طوالت پر نظر ڈال کر تاثر ملتا ہے کہ آپ نے اس موضوع کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اسی لیے ایک تفصیلی پوسٹ لکھی ہے۔ میں نے اس تھریڈ کا جائزہ لیا ہے تو ایک دو پوسٹس کے علاوہ باقی سب ون لائنر ہیں اور وہ بھی صورتحال سے لطف اندوز ہونے کے لیے۔ کم از کم مجھے کوئی تبصرہ ایسا...
  13. نبیل

    ویب پیڈ کی beta testing

    عزیز دوستو، السلام علیکم اردو ویب پیڈ کے بارے میں یہ کہنا شاید غلط نہ ہوگا کہ یہ اردو محفل فورم میں مرکزی اہمیت کا حامل کمپوننٹ ہے۔ اور اسی میں سب یوزرز کو سب سے زیادہ مسائل کا سامنا رہا ہے۔ ایکسپلورر پر تو یہ سہی چلتا رہا ہے جبکہ فائر فاکس پر مسائل رہے ہیں۔ اوپیرا کا تو ذکر ہی کیا کریں۔ جب...
  14. نبیل

    کچھ اردو جریدے کےمتعلق

    شاکر، آپ اطمینان رکھیں۔ کام کوئی اتنا بھی مشکل نہیں ہے۔ میں اور زکریا تکنیکی کاموں کا بار اٹھائیں گے۔ باقی دوست ہمارے نامہ نگاری کا کام کریں گے۔ میں جلد ہی جملہ پر آٹیکل پوسٹ کرنے کے بارے میں تحریر کورں گا۔
  15. نبیل

    کچھ اردو جریدے کےمتعلق

    نعمان، تم کیسے کہہ سکتے ہو کہ گوگل نیوز آر ایس ایس کے ذریعے بنتی ہیں؟ میرا تو یہی خیال تھا کہ نیوز پیج ان کے سرچ رزلٹس کی ایک خاص شکل ہے۔ ویسے میرے ذہن میں آر ایس ایس فیڈ کے استعمال کا خیال موجود ہے اور میں محفل فورم کے پورٹل پیج پر کچھ کونٹینٹ آر ایس ایس کے ذریعے بھی پیش کرنا چاہتا ہوں۔...
  16. نبیل

    کچھ اردو جریدے کےمتعلق

    قدیر: تم جملہ پر غصہ ہو رہے ہو، ذرا دوسرے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کو دیکھو تو تمہاری عقل ٹھکانے آئے گی۔ تمام ماڈرن CMS استعمال کے اعتبار سے پیچیدہ ہیں اور انہیں سیکھنے میں وقت لگتا ہے۔ جملہ اس وقت مقبول ترین کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ہے اور لاکھوں ویب سائٹس میں استعمال ہو رہا ہے۔ میں غیر ضروری طور پر...
  17. نبیل

    اردو WYSIWYG

    دلچسپی کی کیا وجہ شارق ٹیکسٹ ایریا رچ WYSIWYGہی تو ہے۔ میری وزی وگ میں دلچسپی کی وجہ یہی ہے کہ اس کے ذریعے یوزر html ٹیگ استعمال کیے بغیر ٹیکسٹ فارمیٹ کرسکیں گے۔ ویب بیسڈ وزی وگ میں کام کرنا ابھی ذرا مشکل ہے لیکن تھوڑی جدوجہد کے بعد کام نکل ہی آتا ہے۔
  18. نبیل

    سائنس اور مسلمان

    نعمان، پوسٹ کرنے کا شکریہ۔ بھائی کوئی دلآزاری نہیں ہوئی ہماری اور مجھے افسوس ہوا ہے کہ تمہیں اس چوپال پر پیغامات کو دیکھ کر افسوس ہوا ہے۔ اگر تم کہتے ہو تو اس چوپال کا نام بدل کر کچھ اور رکھ دیتے ہیں۔ میرے خیال میں تم نے اس کے عنوان سے شاید اخذ کیا تھا کہ یہاں سائنسی موضوعات پر گفتگو ہو رہی ہو...
  19. نبیل

    تعارف شکریہ اور اعتذار

    قدیر، یہ تم ہر مرتبہ دوسروں کو دیکھ کر جیلس کیوں ہو جاتے ہو۔ :shock:
  20. نبیل

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلا ون ڈے میچ

    مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا۔۔۔
Top