نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بر سرِ کوی تو غوغای قیامت می‌بود گر شکستِ دلِ عشاق صدایی می‌داشت (صائب تبریزی) اگر عاشقوں کے دل کے ٹوٹنے کی کوئی صدا ہوتی تو تیرے کوچے میں قیامت کا شور و غل برپا ہوتا۔
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کفر اگر مانعِ گفتن نشدی، می‌گفتم که ترا نیز چو معبودِ تو همتایی نیست (صبحی بروجردی) اگر کفر کا احتمال یہ بات کہنے پر مانع نہ ہوتا تو میں کہہ ڈالتا کہ تمہارے معبود کی طرح تمہارا بھی کوئی ہمتا نہیں ہے۔
  3. حسان خان

    یا مریم البکر (مسیحی سرود)

    ممکن ہے کہ وہ مسیحی ہو، لیکن میں نے چند جگہوں پر پڑھا تھا کہ وہ مسلم گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔ بہرحال، وہ مارکسی عرب قوم پرست گروہ کی رکن تھی، اور قوی احتمال ہے کہ اس کے نزدیک مسلم مسیحی کا سوال اہمیت بھی نہ رکھتا ہو۔ :)
  4. حسان خان

    سرائیوو میں ماہِ رمضان کی رونقیں

    سرائیوو میں لیلۃ القدر کے مناظر ماخذ ختم شد! زبیر مرزا امجد میانداد لئیق احمد عمر سیف
  5. حسان خان

    سرائیوو میں ماہِ رمضان کی رونقیں

    سرائیوو میں استانبول بلدیہ کی جانب سے منعقد افطار "اخوت سرحدیں نہیں پہچانتی۔" اللہ ترکی اور بوسنیا کی یہ مثالی دوستی سلامت رکھے۔ :) ماخذ چند مزید متفرق تصاویر عربی میں خطاطی :) ماخذ
  6. حسان خان

    یا مریم البکر (مسیحی سرود)

    یہ سرود (hymn) مجھے فلسطینی مسیحی گلوکارہ ریم بنا کے فیس بک صفحے پر نظر آیا تھا۔ وہاں اس پر یہ متن درج تھا: "فلسطینی شہداء کی ماؤں کے نام۔۔۔ مریمِ عذراء کی یاد میں کہ جو دنیا کے تمام شہداء و مظلومین کی ماں ہے۔۔۔۔ اور جس کا پسر عیسیٰ فلسطین کا پہلا انقلابی اور شہید تھا۔" فلسطین کی مسیحی آبادی کل...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) از بهرِ هلالِ عید آن مه ناگاه بر بام دوید و هر طرف کرد نگاه هر کس که بدید گفت سبحان الله خورشید برآمدست و می‌جوید ماه (انوری ابیوردی) ہلالِ عید (کی رویت) کے لیے وہ چاند (جیسا محبوب) اچانک چھت پر دوڑا آیا اور ہر طرف نگاہ کرنے لگا۔ جس کسی نے بھی (یہ منظر) دیکھا اس نے کہا کہ سبحان اللہ...
  8. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    اردو اردو شاعری پر ایک نظر - کلیم الدین احمد سخن ہائے گفتنی - کلیم الدین احمد کارستانِ فصاحت المعروف بہ دیوانِ منتہی - مرزا مسیتا بیگ منتہی لکھنوی احوال و افکار و آثارِ شاہ فقیراللہ آفریں لاہوری - ڈاکٹر محمد عرفان مولانا محمد علی کے یورپ کے سفر بہار میں اردو زبان و ادب کا ارتقا آبِ حیات...
  9. حسان خان

    یا حلالی یا مالی - فلسطینی گلوکار محمد عساف

    بدقسمتی سے میں عربی زبان کی بنیادی چیزوں سے بھی ناواقف ہوں اس لیے میں اس کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا کہ گانے کے بول کیا کہہ رہے ہیں البتہ چونکہ یہ گانا فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے بنے ایک فیس بُک صفحے پر دیا گیا تھا اور چونکہ اس کی ویڈیو میں بار بار فلسطین کے پرچم دیکھے جا سکتے ہیں، اس لیے یہ تو...
  10. حسان خان

    سرائیوو میں ماہِ رمضان کی رونقیں

    کیونکہ بوسنیا اور ترکی پانچ صدیوں تک ایک ہی سلطنت تلے متحد رہے ہیں۔ اور چونکہ بوسنیا میں اسلام بلاواسطہ ترکی کے راستے آیا تھا اس لیے بوسنیائی لوگوں نے استانبول کو اپنے ثقافتی قبلے کے طور پر منتخب کر لیا تھا۔ ترکی کی طرف دیکھتے رہنے کی یہ رغبت بوسنیا کے لوگوں میں تاحال اُسی طرح موجود ہے، لہذا...
  11. حسان خان

    فارسی نویس شاعر میر شمس الدین فقیر دہلوی کا تعارف

    میر شمس الدین فقیر دہلوی برِ صغیر کے فارسی گو شاعر تھے۔ وہ ۱۷۰۳ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے والد کو حضرت عباس بن عبدالمطلب کی اولاد سے بتاتے تھے جبکہ ان کی والدہ سید گھرانے سے تھیں، جس کی بنا پر ان کے نام سے پہلے 'میر' کا سابقہ لگا تھا۔ انہوں نے اپنی تعلیم دہلی میں حاصل کی اور بالآخر انہوں...
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) هر روز به شیوه‌ای و لطفی دگری چندانکه نگه می‌کنمت خوبتری گفتم که به قاضی برمت تا دلِ خویش بستانم و ترسم دلِ قاضی ببری (سعدی شیرازی) تم ہر روز نئے ناز اور لطف کے ساتھ جلوہ گر ہوتے ہو؛ میں تمہیں جتنی بار بھی دیکھوں تم پہلے سے خوب تر نظر آتے ہو؛ میں نے کہا تھا کہ تمہیں قاضی کے پاس لے جاؤں...
  13. حسان خان

    سرائیوو میں فسلطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ

    سرائیوو کے شہری خود نوے کے عشرے میں پانچ سالوں تک سرب فوج کے محاصرے اور بہیمانہ جارحیت کا نشانہ رہ چکے ہیں اس لیے وہ غزہ کے محاصرے میں پھنسے فلسطینی شہریوں کی ابتلاء کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔ تاریخ: ۱۸ جولائی ۲۰۱۴ء مآخذ: klix.ba radiosarajevo.ba ختم شد!
  14. حسان خان

    سرائیوو میں ماہِ رمضان کی رونقیں

    بوسنیا میں مقیم ترک فوجیوں کا بوسنیائی فوجیوں کے ہمراہ مشترکہ افطار ماخذ استقلال مسجد، سرائیوو میں افطار کے مناظر ماخذ
  15. حسان خان

    سرائیوو میں ماہِ رمضان کی رونقیں

    افطار کے وقت کی توپ زنی کی مزید تصاویر ماخذ
  16. حسان خان

    میر علی شیر قانع ٹھٹوی - سرزمینِ سندھ کے کثیرالتصانیف فارسی نویس ادیب

    شیراز اور اہلِ شیراز کو فارسی گو ممالک کے تمام لوگ پسند کرتے ہیں، کیونکہ اسی 'خاکِ پاک' سے سعدی اور حافظ اٹھے ہیں اور یہ دو بزرگ اور صاحب دل شعراء استانبول سے لے کر ڈھاکہ اور کلکتہ کے لاکھوں لوگوں کے افکار پر قرنوں سے مسلط ہیں۔ ہم نے اپنی طفلی کے دوران دیوانِ حافظ پڑھا تھا اور بوستان و گلستان...
  17. حسان خان

    کراچی والے محفلین کہاں ہیں بھئی

    وعلیکم السلام آپ کراچی میں کب تک ہیں؟ آپ سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہو گی۔ :)
  18. حسان خان

    محبت کے چالیس اصول (از شمس تبریزی)

    شکریہ محمود بھائی۔ زبیر مرزا، نہیں جناب میں نے یہ ناول ابھی تک نہیں پڑھا۔ :)
  19. حسان خان

    میں عرب ہوں - فلسطینی شاعر محمود درویش

    محمود درویش کی مشہور نظم بطاقۃ ہویۃ (شناختی کارڈ) کا اردو ترجمہ پیشِ خدمت ہے۔ شناختی کارڈ ------ درج کرو! میں عرب ہوں میرا شناختی کارڈ نمبر پچاس ہزار ہے میرے آٹھ بچے ہیں اور نواں بچہ موسمِ گرما کے بعد دنیا میں آ جائے گا پس کیا تم غصہ کرو گے؟ درج کرو! میں عرب ہوں اور یارانِ محنت کش کے ہمراہ...
Top