نتائج تلاش

  1. حسان خان

    تاجکستان میں یومِ رودکی منایا گیا

    تاجکستان میں ۲۲ ستمبر بارہ سالوں سے یومِ رودکی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس سال اس موقع کی مناسبت سے 'رودکی اور ادبیاتِ تاجک و فارس میں روایت پسندی' کے نام سے ایک علمی نشست منعقد ہوئی۔ --------------- کتاب خانۂ ملیِ تاجکستان میں ادبیاتِ فارس و تاجک کے اساس گذار ابوعبداللہ رودکی کی تجلیل میں...
  2. حسان خان

    ترکی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    مملکتِ ترکی میں استعمال ہونے والی جدید ترکی استانبول کے لہجے پر مبنی ہے۔ استانبول میں ق اور ک کے درمیان لوگوں نے فرق کرنا ترک کر دیا تھا اور دونوں کو 'ک' ہی پڑھتے تھے، اس لیے لاطینی خط میں دونوں آوازوں کی علامت کے طور پر k ہی کو منتخب کیا گیا۔ لہٰذا آج ترکی میں قلم اور کتاب دونوں k سے لکھے اور...
  3. حسان خان

    دورِ مغلیہ میں برِ صغیر ہجرت کر جانے والے ایرانی شعراء و ادباء کی فہرست

    وضاحت: یہ فہرست صرف عہدِ عالمگیری کے اختتام یعنی ۱۷۰۷ء تک کی ہے، ورنہ اُس کے بعد بھی ایران سے شعراء یہاں آتے رہے تھے۔ مثلا علی قلی خان والہ داغستانی محمد شاہ کے دور میں مغل دربار سے پیوستہ ہوئے تھے۔ بخارا، سمرقند اور خجند جیسے وسطی ایشیائی فارسی گو شہروں سے بھی شعراء و ادباء مغل دربار میں اپنی...
  4. حسان خان

    دورِ مغلیہ میں برِ صغیر ہجرت کر جانے والے ایرانی شعراء و ادباء کی فہرست

    فارسی زندہ باد! فارسیت زندہ باد! فارسی ثقافت زندہ باد! :in-love::in-love::in-love: عہدِ بابری: خوندمیر غیاث الدین، شیخ زین خوافی، نورالدین خراسانی عہدِ ہمایونی: افضل لاہیجی، منصور ساوجی تبریزی، الفتی تربتی، نویدی نیشابوری، امانی کرمانی، مولانا جنوبی بدخشی، مولانا قاسم کاہی، میر ویسی، قاسم خان...
  5. حسان خان

    ترکی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    ترکی زبان میں لاحقوں کی شکلیں اس بات پر انحصار کرتی ہیں کہ کسی اسم کا آخری مصوت کون سا ہے۔ ترکی زبان کے اسی قاعدے کو مصوتی ہم آہنگی کہا جاتا ہے۔ اوپر پچھلے جواب میں اس کی کچھ مثالیں دیکھی جا سکتی ہیں۔
  6. حسان خان

    ترکی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    جی، جس طرح فارسی میں 'م' متکلم کا ضمیرِ ملکیِ متصل ہے، اُسی طرح ترکی میں 'یم' استعمال ہوتا ہے۔ اس لاحقے کی پانچ ممکنہ شکلیں ہو سکتی ہیں: ۱) جن الفاظ کے آخری مصوت e یا i ہوں، وہاں اس کی شکل 'im' ہو گی۔ dişim = میرا دانت biletim = میرا ٹکٹ kardeşim = میرا بھائی ۲) جن الفاظ کے آخری مصوت a یا ı...
  7. حسان خان

    ترکی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    یہ ایک اسم ساز لاحقہ ہے جو قوموں یا ملکوں کے نام کے آخر میں آ کر اُن کی زبان کے معنی دیتا ہے۔ مثلاً Türkçe, Farsçaوغیرہ۔ اس لاحقے کی چار شکلیں ہیں: ca, ce, ça, çe جو اسماء p, ç, t, k, f, h, s, ş پر ختم ہوتے ہوں، اُن کے بعد لاحقہ چ/ç سے شروع ہوتا ہے۔ جن اسماء کے آخری مصوت A I O U ہوں، اُن کے بعد...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جنابِ گرامی، درخواست ہے کہ اس کتاب سے مزید اقتباسات شریک کیجیے۔ عنایت ہو گی۔ :)
  9. حسان خان

    'دبکہ' - فلسطینی لوگوں کا لوک رقص

    جنوبی امریکائی ملک چلی کے شہر والپارائزو میں یومِ ثقافتی میراث کے موقع پر فلسطینی تارکینِ وطن اپنے قومی ملبوسات پہنے عوامی ناظرین کے سامنے دل پذیر دبکہ رقص کر رہے ہیں۔ http://playit.pk/watch?v=BF9CuvOEY0Q
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گفتیم عشق را به صبوری دوا کنیم هر روز عشق بیشتر و صبر کمترست (سعدی شیرازی) ہم نے کہا تھا کہ عشق کی صبر و تحمل کے ذریعے دوا کریں گے، لیکن کیا کریں کہ ہر روز عشق پہلے سے زیادہ اور صبر پہلے سے کم ہوا جا رہا ہے۔ ز شوقِ پرسشت، اندر گلو پیچیده آوازم مرنج از من، اگر گویم جواب، آهسته آهسته...
  11. حسان خان

    مالی کے شہر 'تمبکتو' پر ایک اجمالی نگاہ

    گرمیوں میں درجۂ حرارت کے زیادہ رہنے کی وجہ سے شہر کے لوگ اکثر نصفِ شب تک باہر باہم وقت گزارتے ہیں۔ مرحوم کرنل قذافی کا ایک دہائی قبل خریدا ہوا ہوٹل۔۔۔ سابق لیبیائی رہنما نے ۲۰۰۶ء میں تمبکتو میں دریائے نائجر تک نہر کھدوائی تھی۔ دریائے نائجر کے کنارے مچھلیوں کے پکڑے جانے کا انتظار ہو رہا ہے۔...
  12. حسان خان

    مالی کے شہر 'تمبکتو' پر ایک اجمالی نگاہ

    یہ ساری تصاویر دی گارجین اخبار میں شائع ہوئی ہیں اور ان کے عکاس شَون اسمتھ ہیں۔ انہیں یہاں پیش کرنے کا مقصد اس شہر اور اس شہر کی زندگی کا تعارف دینا ہے نہ کہ کسی حقِ طبع و نشر کی تنقیص۔ تمام تصاویر مندرجہ ذیل ربط سے لی گئی ہیں۔...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) مشعل بشوید در شبِ ظلمانی سوزید، که عالم بشود نورانی بر یک خودِ خورشید گران است آخر بر عالمِ بی‌کنار نورافشانی (لایق شیرعلی) تاریک رات میں مشعل بن جائیے اور جلیے تاکہ عالم نورانی ہو جائے۔۔۔ صرف اکیلی سورج کی ذات کے لیے بے کنار دنیا پر نور افشانی کرنا آخر مشکل کام ہے۔ (رباعی) باغی، که...
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    طلبگارِ تو بسیارند، بهرِ امتحان یک ره طلب کن نقدِ جان تا قیمتِ یاران شود پیدا (ضمیری اصفهانی) تمہارے طلبگار بہت سارے ہیں، اس لیے ایک بار بطورِ امتحان اُن سے جان کی دولت طلب کر کے دیکھو تاکہ یاروں کی (اصل) قیمت ظاہر ہو۔ چو می‌بینم کسی از کوی او دلشاد می‌آید فریبی کز وی اول خورده بودم یاد می‌آید...
  15. حسان خان

    عربی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    اردو زبان کی خصوصیت ہی یہ ہے کہ یہ اردو ہوتے ہوئے بھی لفظی سطح پر فارسی اور عربی کے بہت نزدیک ہے، اور اس میں عربی اور فارسی کے اکثر الفاظ آسانی سے رشتۂ تحریر میں آ جاتے ہیں۔ یقین مانیے یہ ہمارے لیے ایک نعمت ہے کیونکہ عربی اور خصوصاً فارسی سیکھتے وقت ہماری نصف محنت کم ہو جاتی ہے۔
  16. حسان خان

    کلاسیکی عربی، جدید معیاری عربی اور عربی لہجوں کا مختصر تعارف

    ضمیمہ: ۱) لبنانی مسیحیوں کی اقلیت اس بات کی داعی رہی ہے کہ لبنان کی مقامی عربی بولی کو لاطینی خط اپنا کر مستقل زبان کا درجہ دے دینا چاہیے۔ یہ تحریک ساٹھ کے عشرے میں کافی صدادار تھی، لیکن اب گوشۂ گمنامی میں جا چکا ہے اور بس اب انٹرنیٹ پر اس تحریک کے کچھ آثار موجود ہیں۔ اسی طرح مصری قوم پرستوں نے...
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گمان مبر که در آفاق اهلِ حسن کمند ولیک پیشِ وجودِ تو جمله کالعدمند (خواجوی کرمانی) یہ گمان مت کرو کہ دنیا میں اہلِ حُسن کم ہیں۔۔۔ ہاں لیکن تمہارے وجود کے سامنے وہ سب ایسے ہیں جیسے معدوم ہوں۔۔۔ سیرم ز عمرِ خود، نفسی از برم برو شاید که رفتنت سببِ مردنم شود (صبوری تبریزی) میں اپنی زندگی سے بیزار آ...
  18. حسان خان

    عربی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    وَنَحْنُ نُحِبُّ الحَيَاةَ إذَا مَا اسْتَطَعْنَا إِلَيْهَا سَبِيلاَ ================ اس مصرعے کو پڑھ کر چند سوالات میرے ذہن میں ابھرے ہیں۔ لطفاً ان کے جوابات دے کر میری تشفی کر دیجیے: ۱) اذا کے بعد 'ما' کا یہاں کیا مطلب اور کیا دستوری وظیفہ ہے؟ ۲) استطعنا کا مادۂ مفرد کیا ہے؟ ۳) الیہا سبیلا کا...
  19. حسان خان

    عربی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    تفصیلی اور مفید جواب کے لیے بے حد شکریہ جناب محمد اسامہ سَرسَری ۔ برادر سید عاطف علی بہت شکریہ۔ بس یہ بھی بتا دیجیے کہ منطوق سے کیا مراد ہے؟ ------------------- وَجَدَ بَاحِثُونَ أنَّ مُخَّ الطِّفْلِ يَسْتَجِيبُ لِلْأَصْوَاتِ الْمَعْهُودَةِ لَدَيْهِ مِثْلَ صَوْتِ أُمِّهِ، بِشَكْلٍ يَخْتَلِفُ...
  20. حسان خان

    عربی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    مندرجہ ذیل جملے کو فصحیٰ/معیاری عربی میں کیسے کہیں گے؟ لو كان ده ذنبي ماتوب عنه (اگر میرا گناہ یہ ہے تو میں اس سے توبہ نہیں کروں گا۔)
Top