نتائج تلاش

  1. حسان خان

    کشورِ تاجکستان ازبک خبرنگار صدرالدین عاشور کی نظر سے

    ریڈیو فری یورپ کے ازبک شعبے 'آزادلیک' کے خبرنگار صدرالدین عاشور چند روز قبل تاجکستان کے سفر پر گئے تھے، جہاں سے وہ لوگوں کی روزمرہ طرزِ حیات، فصل کاٹنے اور جمع کرنے والے دہقانوں اور مملکت کے مناظر کی مختلف تصاویر اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر کے لائے ہیں۔ ماخذ: آزادلیک تاریخ: ۱۰ اکتوبر ۲۰۱۵ء...
  2. حسان خان

    حافظ شیرازی کی آرامگاہ پر دیوانِ حافظ سے فال گیری

    ایران میں ۲۰ مہر (مطابق بہ ۱۲ اکتوبر) یومِ حافظ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ خواجہ شمس الدین محمد حافظ شیرازی کے دیوان سے فال نکالنے کی روایت بہت قدیم ہے۔ حافظ شیرازی کے مقبرے پر آنے والے دیدار گروں سے خواہش کی گئی تھی کہ وہ دیوانِ حافظ سے اپنے لیے فال نکالیں اور اپنی فال کے شعر کو اپنے ہاتھوں سے...
  3. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    جی، ازبکستان میں انگشت شمار دیہات ایسے موجود ہیں جہاں ابھی بھی عربی بولی جاتی ہے، لیکن عربی کے گفتاری لہجے کبھی فارسی پر اثر انداز نہیں ہوئے، بلکہ فارسی کا تعلق ہمیشہ فصیح کتابی عربی کے ساتھ رہا ہے۔
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عمدہ انتخاب! من نه آنم که دو صد مصرعِ رنگین گویم مثلِ فرهاد یکی گویم و شیرین گویم میں وہ نہیں ہوں کہ سینکڑوں رنگین مصرعے کہتا پھروں؛ میں فرہاد کی طرح ایک ہی کہتا ہوں لیکن 'شیریں' کہتا ہوں۔ اِس بلاگ کے مطابق یہ شعر کسی کہفی پیشاوری کا ہے۔
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حالِ سنگینیِ هجرانِ تو انشا کردم سطر در صفحه فرو رفت چو زنجیر در آب (میر محمد احسن ایجاد) میں نے (جب) تمہارے ہجر کی گرانی کا حال تحریر کیا (تو) سطر صفحے کے اندر (یوں) چلی گئی جیسے پانی کے اندر زنجیر چلی جاتی ہے۔
  6. حسان خان

    قاجاریہ دور کے ایران کی چند تصاویر

    قاجاری ایران میں حُقّہ (جسے وہاں قلیان/غلیان کہا جاتا ہے) ماخذ مظفرالدین شاہ قاجار حقہ کشی کرتے ہوئے ناصرالدین شاه قاجار حقہ کشی کرتے ہوئے قاجاری دور کے مطرب؛ ایک زن کے ہاتھ میں حقہ خشک میوے بیچنے والا ایک شخص حقہ کشی کرتے ہوئے دیہاتی ایک نادار خانوادے میں...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چه فارغ‌بال می‌گشتم درین عالم اگر می‌شد غمِ امروز چون اندیشهٔ فردا فراموشم (صائب تبریزی) میں اس دنیا میں کتنا فارغ البال گھومتا اگر آنے والے کل کی فکر کی طرح آج کا غم بھی مجھ سے فراموش ہو جایا کرتا۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آوازِ تیشه امشب از بیستون نیامد شاید به خوابِ شیرین فرهاد رفته باشد (بِندرابن داس خوشگو) آج شب بیستون سے تیشے کی آواز نہیں آئی؛ شاید فرہاد خوابِ شیریں میں چلا گیا ہو۔ خوابِ شیریں میں ایہام ہے، اس کا مطلب 'میٹھی نیند' بھی ہو سکتا ہے اور 'شیریں کا خواب' بھی۔ شعر کا سارا لطف اسی ذومعنی ترکیب سے...
  9. حسان خان

    قاجاریہ دور کے ایران کی چند تصاویر

    قاجاری دور کی چند ایسی تصاویر جن پر بعد میں ہاتھ سے رنگ کیا گیا تھا ماخذ
  10. حسان خان

    اویغورستان کے شہر کاشغر کی روزمرہ زندگی

    عکاس: کوین فریر تصاویر کا ماخذ: ایرانی مجلّہ فرادید
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نه هر که یک دو سه مصرع به یکدگر بندد رموزِ معنی و دردِ سخنوری داند (حزین لاهیجی) ہر وہ شخص جو دو تین مصرعے باہم باندھ لیتا ہو، لازم نہیں کہ وہ معنی کے رموز اور سخنوری کے درد سے بھی واقف ہو۔
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آمد و در پیشِ من از ناز جولان کرد و رفت خاطرم را همچو زلفِ خود پریشان کرد و رفت (نقیب خان طغرل احراری) وہ آیا، اور اُس نے میرے سامنے ناز سے گردش کی اور چلا گیا؛ اُس نے میرے ذہن کو اپنی زلف کی طرح پریشاں کیا اور چلا گیا۔ قامتِ شمشادِ زیبای تو را بیند اگر بر سرِ نخلِ صنوبر باغبان سنگ آورد (نقیب...
  13. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    "کرگس کا جہاں اور ہے، شاہیں کا جہاں کا اور" چند روز قبل یہ دلچسپ بات معلوم ہوئی کہ ایران میں گِدھ کو کافِ تازی کے ساتھ 'کرکس' لکھا اور پڑھا جاتا ہے، جبکہ کافِ عجمی کے ساتھ 'کرگس' ماوراءالنہر اور افغانستان کی فارسی میں رائج ہے۔ چونکہ علامہ اقبال کا مشہور مصرع زبانوں پر ہے، اس لیے اس لفظ کو ایک...
  14. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    Controversy Creates Cash - Eric Bischoff امریکی پیشہ ورانہ کُشتی کے اداروں ڈبلیو ڈبلیو ای اور فوت شدہ ڈبلیو سی ڈبلیو سے بطور منتظم وابستہ رہنے والے ایرِک بِشوف کی خودنوشتہ سوانحَ عمری پڑھ رہا ہوں۔
  15. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    (حکایت) سلطان محمود را در حالتِ گرسنگی بادنجان بورانی پیش آوردند. خوشش آمد. گفت: بادنجان طعامی‌ست خوش. ندیمی در مدحِ بادنجان فصلی پرداخت. چون سیر شد گفت: بادنجان سخت مضر چیزی‌ست. ندیم باز در مضرتِ بادنجان مبالغتی تمام کرد. سلطان گفت: ای مردک نه این زمان مدحش می‌گفتی؟ گفت: من ندیمِ توام نه ندیمِ...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شود باغ از خزان تا حشر ایمِن اگر بر جانبِ گلشن خرامد (نقیب خان طغرل احراری) اگر وہ گلشن کی جانب خراماں ہو جائے تو باغ روزِ حشر تک خزاں سے محفوظ ہو جائے۔ چشمِ من افتد به رخش در نماز دست به رو بهرِ دعا می‌کند (نقیب خان طغرل احراری) اگر نماز کے دوران میری نظر اُس کے چہرے پر پڑ جائے تو وہ (فوراً)...
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سخن تا در جھان باقی‌ست از معدومی آزادم زبانِ گفتگوها بالِ پرواز است عنقا را (بیدل دهلوی) جب تک دنیا میں سخن باقی ہے میں معدومی سے آزاد و محفوظ ہوں۔۔۔ گفتگوؤں کی زبان عنقا کے لیے بالِ پرواز ہے۔ تشریح: عنقا اگرچہ ایک فرضی پرندہ ہے، لیکن جب کوئی اُس کا ذکر کرتا ہے تو ایسا ہی ہے کہ گویا وہ اپنی...
  18. حسان خان

    اقبال پر لگا کر جانبِ منزل اڑا جاتا ہوں میں - علامہ اقبال (متروک غزل)

    پر لگا کر جانبِ منزل اڑا جاتا ہوں میں سب سے آگے صورتِ بانگِ درا جاتا ہوں میں واسطہ نیک و بدِ عالم سے جوں آئینہ کیا سامنے آتا ہے جو کچھ، دیکھتا جاتا ہوں میں آتشِ سامانِ ہستی تھا ترا نظّارہ کیا تجھ کو پایا ہے تو اب خود گم ہوا جاتا ہوں میں قافلے والے بڑھے جاتے ہیں اے واماندگی صورتِ نقشِ قدم...
Top