نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) زاهد بودم، ترانه‌گویم کردی سرحلقهٔ بزم و باده‌جویم کردی سجّاده‌نشینِ باوقاری بودم بازیچهٔ کودکانِ کویم کردی (مولانا جلال‌الدین رومی) میں زاہد تھا، تم نے مجھے ترانہ گو کر دیا۔۔ اور تم نے مجھے بزمِ طرب کا سرخیل اور بادہ جو کر دیا۔۔۔ میں ایک باوقار سجّادہ نشیں تھا، تم نے مجھے گلی کے بچوں کا...
  2. حسان خان

    نپولین علی بونا پارٹ کی فریاد بحضور سید الشہدا امام حسین علیہ السلام ۔ علامہ سید ضمیر اخترنقوی

    جس کتاب کی جانب آپ نے اشارہ کیا ہے اُس کا ترجمہ افغان محقق عبدالغفور روان فرہادی نے کیا تھا۔ مترجم یا کتاب کا ایران سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ زبانِ فارسی کا تعلق صرف ایران سے نہیں ہے، بلکہ افغانستان اور تاجکستان کی بھی یہ سرکاری زبان ہے۔ خود ایران میں بھی صرف فارسی بولنے والی نہیں بستے، بلکہ وہ...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هزاره کیست، پشتون کیست، تاجک چیست، ازبک چیست اساسِ فرقه‌سازی‌های استعمار را بشکن تو چون فرزندِ اسلامی شعارت نیست جز توحید ز محرابِ محمد پرچمِ کفار را بشکن (افغان شاعر استاد خلیل‌الله خلیلی) یہ ہزارہ، پشتون، تاجک اور ازبک کے نام پر نزاع کیا ہے؟ استعمار کی فرقہ سازیوں کی اساس کو توڑ ڈالو۔۔۔ تم...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) هر کس که به ازدواج پابند شود معروض به داغ و دردِ فرزند شود دهقانِ زمانه بر کسی می‌خندد کز کِشتنِ تخمِ مرگ خرسند شود (استاد خلیل‌الله خلیلی) جو شخص بھی ازدواج سے دوچار ہوتا ہے، اُسے فرزند کے داغ و درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔ دہقانِ زمانہ اُس شخص پر ہنستا ہے جو موت کا بیج بونے پر خوش ہوتا...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سخن کز رویِ دین گویی چه عبرانی چه سریانی مکان کز بهر حق جویی چه جابُلقا چه جابُلسا (سنایی غزنوی) جو بات تم دین کے رو سے کہتے ہو اُس کے لیے کیا عبرانی اور کیا سریانی؟۔۔۔ جو مکان تم حق تعالیٰ کے لیے تلاش کرتے ہو اُس کے لیے کیا مشرق اور کیا مغرب؟ (یعنی دین کی بات کے لیے کوئی خاص زبان معین نہیں اور...
  6. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    افواہ فارسی میں یہ لفظ عربی کی طرح 'فوہ' اور 'فم' (یعنی: منہ، دہن) کی جمع کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ معاصر اردو میں اس کا مطلب تبدیل ہو گیا ہے اور اب یہ عموماً 'اڑی اڑائی خبر' کے معنی میں مستعمل ہے۔ غور طلب بات یہ بھی ہے کہ اردو میں یہ لفظ بطور مفرد رائج ہے، اور اس کی جمع اردو کے اصولوں پر...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اکنو‌ں اگر فرشتہ نکو گویدت چہ سود :)
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) تا اندر دل تاب و توانی بودم تا در بدن از روح نشانی بودم دل مایلِ حُسنِ دل‌ستانی بودم جان والهٔ آشوبِ جهانی بودم (امیر علی‌شیر نوایی) جب تک میرے دل میں تاب و تواں اور میرے بدن میں روح کا کوئی نشاں موجود تھا تب تک میرا دل ایک یارِ دل سِتاں کے حُسن پر مائل اور میری جان ایک آشوبِ جہاں کی...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) در دیر گرت هواست نوشیدنِ مَی با مغبچگان به لحنِ چنگ و دف و نَی ممکن نبوَد اگرچه باشی جم و کَی بی همتِ پیرِ دیر و بی رخصتِ وی (امیر علی‌شیر نوایی) اگر تمہیں دیرِ مغاں میں مغبچوں کے ہمراہ چنگ، دف اور نے کی نوا کے ساتھ شراب پینے کی آرزو ہے تو خواہ تم جمشید یا خسرو ہو تو بھی یہ پیرِ مغاں کے...
  10. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    ڈاکٹر جاوید اقبال کی وفات پر فرہنگستانِ زبان و ادبِ فارسی کے رئیس غلام علی حدّاد عادل کا ایران میں پاکستان کے سفیر نور محمد جادمانی کے نام پیامِ تعزیت: بسمه‌تعالی جناب آقای نورمحمد جانی (کذا) سفیر محترم جمهوری اسلامی پاکستان در ایران درگذشت شادروان دکتر جاوید اقبال، فرزند برومند و یادگار عزیز...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نشود قطع به مقراضِ جفا پیوندش بس که پیوسته دلم بستهٔ آن سیم‌بر است (ِمحمد فضولی بغدادی) میرا دل اُس سیم تن کے ساتھ دائمی طور پر اتنا بندھا ہوا ہے کہ جفا کی قینچی سے بھی اس کا تعلق قطع نہیں ہوتا۔
  12. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    "یہ کہنے کی جرأت کی جا سکتی ہے کہ جس ہندی فارسی کو امیر خسرو نے ایرانی فارسی پر ترجیح دی تھی وہ حریت کی مانند اردو اور انگریزی سے شکست کھا کر کابل کے پہاڑوں میں پناہ گزین ہو گئی تھی۔ ہندوستان کا سب سے بڑا فارسی شاعر بلکہ خاتم الشعرا مرزا بیدل اپنے وطن میں پامال ہو کر افغانی جذبات پر دو صدیوں سے...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    روزی ز دلم ناوکِ آن تُرک خطا شد عمری‌ست که با بختِ بدِ خویش به جنگم (بساطی سمرقندی) ایک روز میرے دل (کے نشانے) سے اُس تُرک (یعنی معشوقِ قتّال) کا تیر خطا گیا تھا۔۔۔ ایک عمر ہو گئی ہے کہ (اس باعث) میں اپنی بری قسمت کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہوں۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اگر داری خیالِ خاکِ پای توسنش بودن نما وردِ زبان یا لَیْتَنِی کُنْتُ تُرابش را (نقیب خان طغرل احراری) اگر تم اُس کے اسپِ سرکش کی خاکِ پا بننے کی آرزو رکھتے ہو تو 'یا لَیْتَنِی کُنْتُ تُرابش' یعنی 'اے کاش میں اُس کی خاک ہوتا' کو وردِ زبان بناؤ۔ ×يَا لَيْتَنِي كُنتُ تُرَ‌ابًا = اے کاش! میں خاک...
  15. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے ترجمۂ قرآن موسوم بہ 'فتح الرحمٰن بترجمۃ القرآن' سے سور‌ۂ مُلک کی ابتدائی دو آیات کا فارسی ترجمہ: "بسیار بابرکت است آن خدا که به دستِ اوست پادشاهی و او بر همه چیز تواناست. آن خدا که آفرید موت و حیات را تا بیازماید شما را که کدام یک از شما نیکوتر است در عمل و اوست غالبِ...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دل در این ویرانه آغوشِ امیدی وا نکرد ورنه با این فقر من هم کشوری می‌داشتم (بیدل دهلوی) دل نے اِس ویرانے میں کوئی آغوشِ امید وا نہ کی ورنہ اِس فقیری کے باوجود میں بھی کسی مملکت کا مالک ہوتا۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) برهم زده گرگ این گَله را، چوپان کو؟ وین پست و بلندِ دهر را سوهان کو؟ کافر شده ابنای زمان، نوح کجاست؟ فاسد شده اجزای زمین، طوفان کو؟ (عهدی ساوجی) بھیڑیے نے اس گَلّے کو منتشر کر دیا ہے، چوپان کہاں ہے؟ اور دہر کے اس بلند و پست (کو ہموار‌ کرنے) کے لیے سوہان کہاں ہے؟ اَبنائے زمانہ کافر ہو گئے...
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شبِ وصل است و می‌نالم که شاید چرخ پندارد که باز امشب شبِ هجر است و دیر آرد به پایانش (سحاب اصفهانی) اگرچہ شبِ وصل ہے لیکن میں پھر بھی نالہ کر رہا ہوں تاکہ شاید چرخ یہ گمان کرے کہ آج رات پھر شبِ ہجر ہے اور اس باعث وہ اس شب کو دیر سے اختتام کی جانب لائے۔ (رباعی) ای داده به باد عمر از نادانی تو...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    من رافضی نیَم که کنم پشت بر عتیق یا خارجی که روی بتابم ز مرتضیٰ (خواجو کرمانی) میں رافضی نہیں ہوں کہ عتیق پر پُشت کر لوں؛ اور نہ میں خارجی ہی ہوں کہ مرتضیٰ سے رخ موڑ لوں۔ × عتیق = حضرتِ ابوبکر (رض) کا لقب سینهٔ پُرحسرتی دارم که از اندوهِ او تا به نزدیکِ لب آرم خنده را شیون شود (نظیری نیشابوری)...
Top