نتائج تلاش

  1. حسان خان

    تہرانی نوجوانوں میں 'خودعکس' کا میلان

    جی۔ میں نے ایرانیوں میں سیلفی کے لیے 'خودعکس' کا استعمال دیکھا تھا۔ سوچا اسے اپنی زبان میں بھی متبادل کے طور پر متعارف کرانا چاہیے۔ اگر کسی دیگر کو پسند آیا تو وہ بھی استعمال کرے گا، اور اگر کسی کو پسند نہ آیا تو وما علینا الا البلاغ۔ :) میری رائے میں اردو میں بھی سیلفی کی بجائے 'خودعکس' یا...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پیش از آن افتد تو را، ای گل، به جمعیت خلل یا گلابِ شیشه شو، یا زینتِ دستار باش (نقیب خان طغرل احراری) اے گُل! اِس سے قبل کہ (تمہاری پتّیوں کی جمعیت میں اور) تمہاری آسودہ خاطری میں کوئی خلل واقع ہو جائے، یا تو شیشے میں عرقِ گُل بن جاؤ یا پھر زینتِ دستار بن جاؤ۔
  3. حسان خان

    تہرانی نوجوانوں میں 'خودعکس' کا میلان

    عکاس: عبداللہ حیدری ماخذ: ایرنا تاریخ: ۵ ۱کتوبر ۲۰۱۵ء
  4. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    The Orthodox Way - Kallistos Ware اس کتاب میں مشرقی راسخ الاعتقاد/آرتھوڈوکس کلیسا کی روحانیات، الٰہیات، عرفانیات، تعلیمات اور اس کے اسرار و رموز کا عملی انداز میں تعارف پیش کیا گیا ہے۔
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بلبلِ عرشم، فضولی! منزلم گلزارِ قُدس من در این محنت‌سرا بی‌اختیار افتاده‌ام (محمد فضولی بغدادی) اے فضولی! میں عرش کا بلبل ہوں اور میری منزل گلزارِ بہشت ہے؛ میں اس محنت سرا (یعنی دنیا) میں بے اختیار گرا ہوں۔ دل را به ترکِ عشق نصیحت نمی‌دهم کس را ز کارِ خیر پشیمان نمی‌کنم (محمد فضولی بغدادی) میں...
  6. حسان خان

    عرض در درگاہِ حضرت مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

    مبارک ہو راحیل فاروق صاحب! استفسار کرنے پر دو ایرانی زبان دانوں نے شاعری میں اس ترکیب کو جائز قرار دے دیا ہے۔ ملاحظہ کیجیے: http://forum.wordreference.com/threads/persian-ای-مجسم-شرح.3078211/ راحیل فاروق
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نگردد مانعِ جولانِ عاشق زیر و بم هرگز که فرقی نیست اندر سازِ مجنون کوه و صحرا را (نقیب خان طغرل احراری) زیر و بم ہرگز (کسی) عاشق کی تیز رفتاری میں مزاحم نہیں ہوا کرتا، کیونکہ مجنوں کے ساز میں کوہ اور صحرا کے مابین کوئی فرق نہیں ہے۔
  8. حسان خان

    عرض در درگاہِ حضرت مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

    ویسے کیا فارسی قواعد کے رو سے 'مجسم شرحِ قرآن' کی ترکیب جائز ہے؟ فارسی میں تو اس کی بجائے 'شرحِ مجسمِ قرآن' کو معیاری سمجھا جاتا ہے۔ 'مجسم شرحِ قرآن' میں مجھے اردویت نظر آ رہی ہے، اور شاید یہ ترکیب یہاں درست نہ ہو۔ خیر، اس سلسلے میں ذرا تحقیق کرنا پڑے گی کہ آیا فارسی شاعری میں اس کی گنجائش نکلتی...
  9. حسان خان

    تحریر پڑھنے میں مدد کریں !

    دامت برکاتہ عموماً دینی علماء اور فقہاء کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
  10. حسان خان

    عرض در درگاہِ حضرت مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

    آپ نے درست باندھا ہے۔ یہ میری کوتاہی تھی کہ میں اِسے منزل + ت کے بجائے منزلت سمجھا۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہاں 'خود' تخصیص اور تاکید کے لیے استعمال ہوا ہے یعنی 'اگر کوئی ستم ہی واقع ہو گیا'۔ ستم کے آخر میں یائے تنکیر ہے یعنی 'کوئی ستم'۔
  12. حسان خان

    تحریر پڑھنے میں مدد کریں !

    دامَ عربی میں مذکر فاعل کے لیے استعمال ہوتا ہے، جبکہ دامَتْ مؤنث فاعلوں کے لیے مخصوص ہے۔ دو مثالیں تقابل کے لیے پیش ہیں: دامَ اِقبالُهُ = اُن کی نیک بختی کو دوام حاصل ہو دامَتْ برَکاتُهُ = اُن کی برکات کو دوام حاصل ہو 'اقبال' عربی میں مذکر ہے، اسی لیے اس کے ساتھ مذکر کا صیغہ استعمال ہوا ہے۔ جبکہ...
  13. حسان خان

    تحریر پڑھنے میں مدد کریں !

    دامَ اِقبالُہُ = اُن کی نیک بختی کو دوام حاصل ہو
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گفتم از دل برود چون ز مقابل برود غافل از اینکه چو رفت از پیِ او دل برود (امید اصفهانی) میں نے کہا کہ جب وہ سامنے سے جائے گا تو دل سے چلا جائے گا، لیکن میں اس بات سے غافل تھا کہ جیسے ہی وہ گیا تو اُس کے پیچھے دل بھی چلا جائے گا۔
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هنگامه سرآمد چه زنی دم ز تظلّم گر خود ستمی رفت به محشر نتوان گفت محبت ایک ہنگامہ ہے، بپا ہوا اور ختم ہو گیا۔ اب اُس کے جور و ستم کے ہاتھوں دادرَسی کے لیے فریاد کیسی؟ اگر واقعۃً کوئی ستم ہوا بھی ہے تو یہ وہ ستم ہے جسے محشر میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ در گرم‌رَوی سایه و سرچشمه نجوییم با ما سخن از...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نظاره کن در آینه خود را حبیبِ من اما به شرطِ آن که نگردی رقیبِ من (هلالی جغتایی) اے میرے حبیب! آئینے میں اپنے آپ کا نظارہ کرو، لیکن اِس شرط پر کہ تم (بعد ازاں) میرے رقیب نہیں بن جاؤ گے۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در رزم‌گهش ناچخ و خنجر نتوان برد در بزم‌گهش باده و ساغر نتوان گفت لغت: "ناچخ" = تبر، چھوٹی کہلاڑی، جسے تبر زین بھی کہتے تھے کیونکہ اسے گھوڑے کی زین کے ساتھ لٹکا کے رکھتے تھے۔ آلاتِ جنگ میں سے ایک۔ اُس کی رزم گاہ میں (جہاں حسن، عشق سے بر سرِ پیکار ہوتا ہے) تبر اور خنجر سے کام نہیں چلتا، کیونکہ...
  18. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    اردو محبوب الزمن: تذکرۂ شعرائے دکن: حصۂ اول - مولوی ابوتراب محمد عبدالجبار خان صاحب صوفی ملکاپوری براری حیدرآبادی (اردو + فارسی) محبوب الزمن: تذکرۂ شعرائے دکن: حصۂ دوم - مولوی ابوتراب محمد عبدالجبار خان صاحب صوفی ملکاپوری براری حیدرآبادی (اردو + فارسی) ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء: جلدِ اول...
  19. حسان خان

    دیکھو یہ کون آیا ۔۔۔۔

    دوبارہ خوش آمدید۔ :)
Top