نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حرفِ وصلی که مُحال است مگویيد به من آب چون نيست طلب‌کارِ سرابم مکنيد (محتشَم کاشانی) جو حرفِ وصل مُحال ہے، وہ مجھ سے مت کہیے؛ جب آب نہیں ہے تو مجھے سراب کا طلب گار مت کیجیے۔
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نبود نقشِ دو عالم که رنگِ الفت بود زمانه طرحِ محبت نه این زمان انداخت (حافظ شیرازی) ہنوز دو جہاں کا نقش وجود میں نہ آیا تھا کہ الفت کا رنگ [اور عشق و محبت کا شیوہ] موجود تھا؛ زمانے نے رسمِ محبت کی بنیاد اِس عہد میں نہیں ڈالی ہے۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    لائقِ احترام اریب آغا صاحب، ایک درخواست ہے کہ ترجمے کی اصلاح کے لیے پوری غزل کے بجائے صرف ایک یا دو اشعار دیا کیجیے، تاکہ آپ کے لیے بھی سہولت رہے، اور ترجمہ کرنے والوں یا ترجمے کی اصلاح کرنے والوں کو بھی بار محسوس نہ ہو۔ بہر حال، جن اشعار کا ترجمہ ٹھیک نہیں تھا، انہیں بقدرِ فہم درست ترجمے کے...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر نباشد قیدِ آن گیسویِ خم بر خم مرا کَی به صد زنجیر بتوان داشت در عالم مرا (محمد فضولی بغدادی) اگر مجھے اُس پیچ در پیچ گیسو کی قید نہ ہو تو مجھے سو زنجیروں کے ساتھ (بھی) کب دنیا میں مقیّد رکھا جا سکے؟ نه منم بی غم، نه غم بی من دمی، ایزد مگر آفرید از بهرِ من غم را و بهرِ غم مرا (محمد فضولی...
  5. حسان خان

    جمہوریۂ تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں گیارہویں بین الاقوامی مسلم فلم جشنوارے کا آغاز

    ویڈیو رُوداد ملاحظہ کیجیے: http://www.azatliq.org/media/video/27229153.html
  6. حسان خان

    جمہوریۂ تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں گیارہویں بین الاقوامی مسلم فلم جشنوارے کا آغاز

    روسی وفاق کی جمہوریہ تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں 'بین التمدنی مکالمے سے مکالمے کے تمدن کی جانب' کے نعرے کا ساتھ منعقد ہونے والے گیارہویں قازان بین الاقوامی مسلم فلم جشنوارے کا ایک پُراحتشام تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا ہے۔ مجلسِ مفتیانِ روس کی کوششوں سے سالِ ۲۰۰۵ء سے شروع ہونے والے اس جشنوارے...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مرده‌ام بی او چه سان بر آهِ من سوزد دلش کَی کند در دل اثر آهی که از جان برنخاست؟ (محمد فضولی بغدادی) میں اُس کے بغیر مردہ و بے جان ہو چکا ہوں، میری آہ سے اُس کا دل کیسے متاثر ہو؟۔۔۔ وہ آہ دل میں کب اثر کرتی ہے جو جان سے نہ نکلی ہو؟ می‌کشم از دل خدنگش را وز او خون می‌چکد همدمی ننشست پهلویم که...
  8. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    مظفر‌الدین شاه و کاروان‌سرادار! مظفرالدین شاه از سفر قم مراجعت می‌کرد در میان راه کجاوه‌اش خراب شد و مجبور شد در کاروان‌سرایی تا صبح بماند به همین منظور در کاروان‌سرایی را زد، دالان‌دار گفت: کیه؟ مظفر‌الدین شاه گفت: ما السلطان بن سلطان بن سلطان مظفر‌الدین شاه بن صاحب‌قران ناصرالدین شاه شاهنشاه...
  9. حسان خان

    چیچنستان کی روزمرہ زندگی پر ایک نظر

    نئے تعلیمی سال کے لیے خریداریاں اور تیاریاں تاریخ: ۲۲ اگست ۲۰۱۵ء ماخذ: ریڈیو مارشو قمیص پر جمہوریۂ چیچنستان کا پرچم اور ستارہ و ہلال
  10. حسان خان

    ترکمنستانی مکاتب میں تعلیمی سال کا پہلا دن اور یومِ علم

    روس میں اور سوویت اتحاد سے آزاد ہونے والی ریاستوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم ستمبر کو ہوتا ہے اور اس روز پہلی دفعہ مکاتب میں قدم رکھنے والے بچوں کے جشن میں 'یومِ علم' منایا جاتا ہے، جس میں ان تازہ واردانِ مکتب کو پھول تھما کر ان کا استقبال کیا جاتا ہے اور ان کی علمی سفر کے آغاز کی خوشی میں...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    فسونِ چشمِ جادویش به رنگی می‌بَرَد دل را که امکانِ رهایی نیست از آیینِ نیرنگش (نقیب خان طغرل احراری) اُس کی جادوگر آنکھوں کا افسوں اس انداز سے دل کو ہتھیاتا ہے کہ (پھر) اُس کے شیوۂ فریب سے رہائی کا امکان نہیں ہوتا۔ پیداییِ حق ننگِ دلایل نپسندد خورشید نه جنسی‌ست که جویی به چراغش (بیدل دهلوی)...
  12. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    (حکایت) بازرگانی را هزار دینار خسارت افتاد. پسر را گفت: "نباید، که این سخن با کسی در میان نهی!" گفت: "ای پدر، فرمان تراست، نگویم، ولیکن خواهم مرا بر فایدهٔ این مطلع گردانی، که مصلحت در نهان داشتن چیست؟" گفت: "تا مصیبت دو نشود: یکی نقصانِ مایه و دیگر شماتتِ همسایه." مگو اندهِ خویش با دشمنان که...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مطلبِ عشاق از اظهار هم معلوم نیست کیست تا فهمد زبانِ مدّعای عندلیب (بیدل دهلوی) عاشقوں کی مراد اظہار سے بھی آشکار نہیں ہو پاتی۔۔۔ (ایسا) کون ہے کہ بلبل کے مدّعا و مقصود کی زبان سمجھ جائے؟
  14. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    لَکّهٔ ابر ملا نصرالدین را دیدند که در صحرا با کمالِ اوقات‌تلخی بعضی از نقاطِ زمین را کنده چیزی را تفحّص می‌نمود. پرسیدند چه می‌کنی، گفت پولی در این زمین‌ها دفن کرده بودم و اینک هر قدر جستجو می‌کنم نمی‌یابم. گفتند وقتی که دفن کردی مگر نشانی نگذاشته بودی؟ گفت چرا. گفتند چه نشانی. گفت به نشانیِ...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پرسید که چونی ز غم و دردِ جدایی گفتم نه چنانم که توان گفت که چونم (سعدی شیرازی) اُس نے پوچھا کہ جدائی کے غم و درد کے سبب تم کیسے ہو؟ میں نے کہا: میں ایسا نہیں ہوں کہ کہا جا سکے کہ میں کیسا ہوں۔ بیم است چو شرحِ غمِ عشقِ تو نویسم کآتش به قلم درفتد از سوزِ درونم (سعدی شیرازی) (مجھے) خوف ہے کہ جب...
  16. حسان خان

    اردو ادب اور نقد و نظر

    راحیل فاروق صاحب، آپ کے نثری اسلوب پر آفریں!
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    من زبانِ فارسی را دوست دارم یعنی کانِ آگهی را دوست دارم (عین بیخود) میں زبانِ فارسی سے محبت کرتا ہوں۔۔۔ یعنی میں علم و آگہی کی کان سے محبت کرتا ہوں۔
  18. حسان خان

    تعارف ناظم رضا مصباحی

    بہت خوب جناب! فارسی و عربی جیسی متمدن اور عظیم زبانوں کی تدریس پر اللہ آپ کو جزائے خیر دے! میں آپ کےفارسی و عربی کے حلقۂ تدریس میں شامل ہونا ضرور پسند کرتا۔ میرا کسی ایسی درسگاہ سے تعلق نہیں رہا جہاں پر فارسی متون کی باضابطہ تدریس ہوتی ہو، اس لیے میں بدقسمتی سے آپ کے سوال کا جواب دینے سے قاصر ہوں۔
Top