نتائج تلاش

  1. نبیل

    اردو محفل کی ایک سالہ سرگزشت تحریر

    مہوش، میرے خیال میں تو اس تحریر کو اسی طرح آگے بڑھنے دیں۔ محب بہت اچھے انداز میں اس سلسلے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ وہ بنیادی طور پر محفل فورم کے ممبران کے بارے میں لکھ رہے ہیں۔ جہاں تک محفل فورم کی تاریخ کے ربط کے بارے میں آپ کی تجویز کا تعلق ہے تو یہ ایک اچھی تجویز ہے۔ ہم نے یہاں کئی جگہ اس فورم کے...
  2. نبیل

    ذرا اس کو تو دیکھیں

    منصور کی بات بالکل ٹھیک ہے۔ ہمارے لیے تمام انبیاء اسی طرح قابل احترام ہیں جیسے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم قابل احترام ہیں۔ تمام انبیاء کا احترام ہمارے ایمان کا جزو ہے۔ برائے مہربانی اس کا خیال رکھیں۔
  3. نبیل

    پنجابی فورم دی شروعات

    ایس فورم تے اک پنجابی دا سیکشن نا شروع کرتا جاوے؟
  4. نبیل

    اردو پیڈ لنکس کے لئیے

    نعمان، اگر تم ویب پیڈ کی بات کر رہے ہو تو یہ جاواسکرپٹ‌ میں لکھا گیا ہے اور لینکس پر بھی فائرفاکس میں چلتا ہے۔ میرے خیال میں تم ونڈوز کے اردو ایڈیٹر پروگرام کی بات کر رہے ہو۔ اس میں یہ مسئلہ ہے کہ یہ Visual C++/MFC میں لکھا گیا ہے جو کہ لینکس پر موجود نہیں ہے۔ لینکس پر اردو ایڈیٹر لکھنے کے لیے...
  5. نبیل

    اب گوگل آپریٹنگ سسٹم بھی

    باسم تصاویر پوسٹ کرنے کا شکریہ۔ میں نے ان پر img ٹیگ لگا دیا ہے جس سے یہ اب ٹھیک نظر آ رہی ہیں۔ ٹیگ لگانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ پہلے تصویر کے ربط کو ہائی لائٹ کریں، پھر اوپر امیج کمانڈ بٹن پریس کریں۔ اس طرح صحیح ٹیگ لگ جائے گا۔
  6. نبیل

    اردو جملہ 1.5 کی پوٹ فائلیں

    میں نے PoTool پروگرام، جس سے دوسری فارمیٹ میں لکھی گئی لینگویج فائلوں کو pot فائلوں میں کنورٹ کیا جاتا ہے، میں کچھ فیچر شامل کیے ہیں۔ اب ایک فائل کو کنورٹ کرنے کی بجائے کوئی فولڈر بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد اس میں موجود تمام لینگویج فائلوں سے pot فائلیں بنا کر کسی ٹارگٹ فولڈر میں محفوظ...
  7. نبیل

    کون کہتا ہے کچھ نہیں آتا سوال آتے ہیں نہ

    فیضان، اردو ویب سائٹ بنانے کے لیے کوئی علیحدہ سوفٹویر نہیں ہوتا۔ اس کے لیے عام ویب پیج ڈیزائننگ کے سوفٹویر یعنی فرنٹ پیج اور ڈریم ویور ہی استعمال ہوتے ہیں۔ جہاں تک اردو کے صحیح طور پر ڈسپلے ہونے کا تعلق ہے تو یہ کام سٹائل شیٹ (CSS) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ آپ چاہیں تو پردیسی کی بنائی ہوئی اردو ویب...
  8. نبیل

    اردو اوپن پیڈ میں نئی اردو کی میپ!

    آپ دوست تو فونٹس پر باتیں کرنے لگ گئے، میں اوپن پیڈ میں شامل کرنے کے لیے نئے صوتی کی بورڈ کے متعلق آپ کی رائے دریافت کرنا چاہ رہا تھا۔ بہرحال میں جلد ہی اوپن پیڈ کی ایک اپڈیٹ پوسٹ کروں گا جس پر آپ اپنی آراء کا اظہار کر سکیں گے۔
  9. نبیل

    ہیکنگ کیا ہوتی ہے کیسے ہوتی ہے

    فیضان، میرا آپ کو یہی مشورہ ہوگا کہ آپ Visual Studio.NET کا کوئی حالیہ ورژن (2003 یا 2005) انسٹال کریں۔ اس کے ساتھ ہی ایک بڑی ہیلپ ڈاکومنٹیشن (MSDN) اور سامپل اپلیکیشنز کی کثیر تعداد بھی انسٹال ہو جاتی ہے۔ آپ کو MSDN میں کافی مفید ٹیوٹوریل مل جائیں گے اور سامپل اپلیکیشنز پر نظر ڈالنے سے بھی آپ...
  10. نبیل

    وی بلیٹن میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن

    رحمان، مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس vBulletin نہیں ہے۔ ایک صاحب نے تجربات کے لیے مجھے vBulletin دینے کا کہا تو ہوا ہے۔ جب میں vBulletin اپنے کمپیوٹر پر ایک مرتبہ انسٹال کروں گا تو اس کے بعد ہی کوئی تجربات کر سکوں گا۔ ویسے آپ اپنی فورم کا ربط تو فراہم کریں۔
  11. نبیل

    وی بلیٹن میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن

    جی رحمان، اردو phpbb میں بھی ویب پیڈ کی انٹگریشن کا یہی طریقہ استعمال کیا گیا ہے۔
  12. نبیل

    خطاطی کے سوفٹویر

    رحمان صاحب، تو پھر دیر کس بات کی ہے؟ اگر کہیں اور اپلوڈ کر رہے ہیں تو یہاں اس کا ربط دے دیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ مجھے بذریعہ ای میل بھیج دیں، میں اسے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دوں گا۔ میرا ای میل ایڈریس ذیل میں ہے: simunaqv at gmail dot com شکریہ
  13. نبیل

    کچھ نستعلیق خطاطی کے نمونے!

    رحمان، اگر آپ کلک کے استعمال سے واقفیت رکھتے ہوں تو آپ ان معلومات سے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔
  14. نبیل

    تصویر سے متن کا حصول

    شاکر، میں اس امکان پر بھی بات کر چکا ہوں کہ انپیج کی طرز پر ہر لگیچر کو علیحدہ سے recognize کیا جائے۔ لیکن اس سے کام کی پیچیدگی میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں واقع ہوتی۔
  15. نبیل

    تصویر سے متن کا حصول

    شاکر القادری، اس موضوع پر یہاں کئی مرتبہ بات ہو چکی ہے۔ اردو آپٹیکل کیریکٹر ریکگنیشن کے لیے ابھی تک کوئی باقاعدہ حل دستیاب نہیں ہے۔ عربی کے لیے جو تھوڑے بہت کمرشل سوفٹویر موجود ہیں وہ صرف نسخ رسم الخط کے لیے مخصوص ہیں۔ نستعلیق کے لیے ایسا کوئی حل دستیاب نہیں ہے۔
  16. نبیل

    اردو فورم کامیابی سے انسٹال کرنے والوں سے درخواست

    شاکر، اردو ویب پر ریلیز کیا گیا اردو phpbb کا سوفٹویر وہی ہے جو کہ phpbb کی سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔ ہم نے محض اس میں اردو لکھنے پڑھنے کی مناسبت سے تبدیلیاں کی ہیں۔ جب ہم نے یہ سوفٹویر ریلیز کیا تھا تو اس وقت phpbb کا ورژن 2.0.19 تھا اور ہم نے اسی کو اردو phpbb کی بنیاد بنایا تھا۔ اس کے بعد...
  17. نبیل

    جملہ کے متعلق معلومات!

    اس تھریڈ کا مقصد جملہ کے استعمال اور اس کی ایڈمنسٹریشن کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا ہے۔ یہاں اس بات کا خیال رہے کہ جملہ دراصل ممبو کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کے پراجیکٹ کی ہی ایک فورک ہے اور ابھی تک دونوں سسٹم کافی حد تک ایک جیسے ہیں۔ اس لیے ممبو سے متعلق معلومات کا جملہ پر بھی اطلاق ہوتا۔ یہی وجہ...
  18. نبیل

    اردو کا لوکیل (Locale)؟

    دوستوں سے میرا سوال ہے کہ آخر اردو کا locale کیا ہے؟ میں اسے ur-PK یا ur_PK لکھتا ہوں۔ کیا یہ اس طرح ٹھیک ہے؟
  19. نبیل

    کچھ اردو جملہ 1.0.11 کے متعلق!

    یہاں میں جملہ 1.0.11 کے اردو انسٹالیشن پیکج کے متعلق چند گزارشات پیش کرنا چاہ رہا تھا۔ اگرچہ جملہ 1.5 کا بیٹا ورژن ریلیز ہو چکا ہے لیکن اس کا مستحکم ورژن آنے میں ابھی وقت ہے۔ اس وقت تک ہم موجودہ اردو جملہ پر کام کرکے بتدریج جملہ پر اپنی مہارت بڑھا سکتے ہیں۔ اس طرح ہمارا کام ضائع نہیں جائے گا۔...
  20. نبیل

    اردو اوپن پیڈ میں نئی اردو کی میپ!

    میں اردو اوپن پیڈ میں نیا صوتی اردو کی بورڈ وضع کرنے پر کام دوبارہ سے شروع کرنا چاہ رہا ہوں۔ اس سلسلے میں پرانی گفتگو کے ریفرینس کے لیے ذیل کے روابط پیش کر رہا ہوں: اردو دوست اردو ویب صوتی کی بورڈ کا ابتدائی ڈرافٹ اردو اوپن پیڈ کے لیے اردو کی بورڈ درکار! اردو اوپن پیڈ کا تکنیکی سقم...
Top