نتائج تلاش

  1. نبیل

    ترجمہ مطلوب ہے

    نعمان، ایک مرتبہ اوپن آفس کی سٹرنگز کا اردو ترجمہ ہوجائے تو بیشک اسے ورڈبینک میں شامل بھی کر لینا۔ ترجمہ کرنے کے لیے بہتر پلیٹ فارم اینٹرانس ہی ہے۔ بہتر ہوگا کہ اوپن آفس کی پو فائلز کو بھی اینٹرانس میں شامل کر لیا جائے۔ تم اس سلسلے میں زکریا یا وقاص سے رابطہ کرو۔
  2. نبیل

    ذاتی پیغام کی اطلاع

    بھائیو، آپ اتنا تردد نہ کریں۔ یہ میں ہی ہوں جو ڈاکٹر صاحب کا چین برباد کرتا رہا ہے۔ :( دراصل میں ڈاکٹر صاحب کو آن لائن دیکھ کر انہیں ذپ بھیجتا تھا لیکن وہ پیغام پڑھنے سے پہلے ہی رفو چکر ہو جاتے تھے، اسی لیے میں وہ میسج اپنے آؤٹ باکس سے ڈیلیٹ کر دیتا تھا، بالکل ویسے ہی جیسا کہ آصف کا قیاس...
  3. نبیل

    سرائیکی تحریر

    ابی، سٹینڈرڈ تو دھونس سے منوایا جاتا ہے۔ :) تفنن برطرف، ہم یا تو مقبول عام کی میپ کو معیار مان لیتے ہیں جیسے کہ صوتی اردو کی بورڈ یا پھر کسی لسانیات سے متعلقہ کسی ادارے کے جاری کیے ہوئے کی میپ کو معیار گردانتے ہیں جیسے کہ مقتدرہ کا جاری کیا ہوا اردو کی بورڈ۔ آپ ایسا کریں کہ سرائیکی کے لیے...
  4. نبیل

    سرائیکی تحریر

    ابی، کی میپنگ کے لیے گنجائش نکالنا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اصل مسئلہ اس کی میپنگ کی acceptance کا ہے۔ میں نے اب تک جن کی بورڈز کو میپ کیا ہے وہ سٹینڈرڈ کی بورڈ ہیں جیسے کہ سندھی صوتی کی بورڈ اور پشتو صوتی کی بورڈ۔ اسی لیے میں چاہ رہا تھا کہ اگر سرائیکی کے لیے کوئی ایسا سٹینڈرڈ موجود ہے یا کوئی مقبول...
  5. نبیل

    فائلز کس طرح اپلوڈ کروں

    شاکر، بس توجہ کرنے کی بات ہے۔ انشاءاللہ جلد ہی ایک اردو ورڈپریس پیکج پر کام کروں گا۔ مہوش بہن، جملہ کا ایک بلاگ موڈ ہے جس میں بلاگ بنایا جا سکتا ہے۔
  6. نبیل

    فائلز کس طرح اپلوڈ کروں

    شاکر، زبردست۔ میں خود فرصت ملنے پر کسی فری ویب ہوسٹ پر ورڈپریس میں اردو بلاگ سیٹ اپ کرنے کا سوچ رہا تھا۔ اب آپ نے پہل کر دی ہے تو میرے خیال میں ورڈپریس کی اردو بلاگ ٹمپلیٹس کے بارے میں بھی کچھ سوچنا چاہیے۔
  7. نبیل

    ورڈ بینک

    میں کئی مرتبہ دوستوں سے عرض کر چکا ہوں کہ پروگرامنگ ان کورسز کی مدد سے نہیں سیکھی جا سکتی اسے بائی ایگزامپل سیکھنا بہتر ہے۔ اس کی ایک واضح مثال میں ہوں۔ اردو محفل فورم میری پہلی ویب اپلیکیشن ہے اور اردو ویب پیڈ میرا پہلا جاوا سکرپٹ پروگرام ہے۔ ویسے میں نے سوچا ہوا ہے کہ اس فورم پر کچھ لوگوں...
  8. نبیل

    ورڈ بینک

    حد ہو گئی، اتنا زبردست کام ہو رہا ہے اور مجھے خبر ہی نہیں ہوئی۔ کیا کروں، پاکستان میں نیٹ پر آنا ہی نہیں ہوتا۔ زبردست نعمان اور جزاک اللہ۔ میں پہلی فرصت میں اس پراجیکٹ پر نظر ڈالوں گا اور تمہیں‌ اگر کسی مدد کی ضرورت ہو تو ضرور بتاؤ۔
  9. نبیل

    داستانیں کہاں سے مل سکیں گی۔

    میں چند کتابوں کی خریداری کے سلسلے میں ماوراء پبلیکیشنز لاہور گیا ہوا تھا تو وہاں دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ ان لوگوں نے طلسم ہوشربا کی سات جلدوں کا سیٹ‌ چھاپ دیا ہوا ہے اور اس کی قیمت بھی کوئی 4800 روپے کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے داستان الف لیلٰی کی سات جلدیں بھی ری پرنٹ کر دی ہیں جن کی...
  10. نبیل

    سرائیکی تحریر

    ابی، آپ مجھے کسی مقبول عام سرائیکی کی میپنگ اور سرائیکی ٹیکسٹ ڈسپلے کرنے والے فونٹ کے بارے میں بتائیں۔ اس کے بعد دیکھتے ہیں کیا کیا جا سکتا ہے۔
  11. نبیل

    پوپ کا بیان اور ہم

    سمجھ تو ہمیں آپ کی کسی بات کی بھی نہیں آتی۔ اس میں یا تو ہماری عقل کا قصور ہے یا پھر۔۔۔ میں خود آپ سے یہی کہنے کی کوشش کرتا آیا ہوں کہ اسلام اور عصر حاضر ایک نہایت اہم زمرہ ہے اور آپ ہر موضوع کا آغاز ذاتی جھگڑے کے انداز سے کرکے اس موضوع کا بیڑہ غرق کرتے آئے ہیں پیشتر اس کے کہ کوئی اور اس پر...
  12. نبیل

    سرائیکی تحریر

    ابی، ابھی تک ایسا کوئی پروگرام سامنے نہیں آیا جو phpbb کی ٹمپلیٹس کی کسٹمائزیشن میں مدد دے۔ ڈریم ویور ہی کسی حد تک کار آمد ہے۔ باقی آپ کو ایک ٹیسٹ فورم بنا کر اسی پر ٹیسٹ کرنا ہوگا۔ دوسرے اگر آپ ایک خالص سرائیکی phpbb پیکج میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس کے لیے سب سے پہلی اس کی لینگویج فائلوں کا...
  13. نبیل

    پوپ کا بیان اور ہم

    اظہر اس فورم پر سب آنے والوں کو نہیں، صرف چیدہ چیدہ افراد کو کچھ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ سمجھ کر ہی نہیں دے رہے۔
  14. نبیل

    انگریزی فورم میں اردو امپورٹ

    اِبی، اس فورم پر شامل کیے گئے تمام موڈ پبلک ڈومین میں موجود ہیں۔ ہم نے محض ان کی لینگویج سٹرنگز کا ترجمہ کیا ہے اور وہ بھی مکمل نہیں ہے۔ فی الحال مجھے ذیل کے موڈ یاد آ رہے ہیں: Category Hierarchy MOD Attachment MOD BBCode Box Reloaded Slash News MOD RSS News Feed IM Portal Links...
  15. نبیل

    یومِ آزادی ۔۔۔ اغیار کی مشابہت

    سارا بہن، کوئی (میرے جیسا) معمولی عقل کا آدمی بھی اس تھریڈ پر نظر ڈال کر بتا سکتا ہے کہ یہ کوئی علمی مذہبی گفتگو نہیں ہے، یہ محض ایک مناظرہ ہے اور باذوق اس فن کے ماہر ہیں۔ یہاں سمجھانے یا تبلیغ وغیرہ کا کوئی کام نہیں ہو رہا، محض دوسرے کو زچ کیا جا رہا ہے۔ میں ایسے موضوعات میں شریک ہونے کو تضیع‌‌...
  16. نبیل

    جماعت الدعوہ اور لشکرِ طیبہ

    آپ دوست کہتے ہیں تو شاید واقعی کوئی تعمیری گفتگو ہوئی ہو اس تھریڈ میں۔ لیکن میں اپنی کند ذہنی کے باعث اسے سمجھنے سے قاصر رہا ہوں اور مجھے محض نفرت کا پرچار ہوتا ہوا نظر آیا ہے۔ میں نہایت شرمندگی کے ساتھ اپنی کم عقلی کی معذرت چاہتے ہوئے اس تھریڈ کو مقفل کیے دیتا ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ مذہبی...
  17. نبیل

    جماعت الدعوہ اور لشکرِ طیبہ

    السلام علیکم سارا بہن، میں صرف آپ کی معلومات میں اضافے کے لیے بتائے دیتا ہوں کہ اس فورم پر شروع سے باقاعدگی کے ساتھ وہابی ازم کے خلاف پیغامات پوسٹ ہوتے آئے ہیں جنہیں میں فوری طور پر ڈیلیٹ کرتا آیا ہوں اور مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ یہاں کسی اور مسلک کے خلاف بھی توہین آمیز گفتگو کی جائے۔...
  18. نبیل

    اسلام اور تصورِ وطن

    السلام علیکم باذوق، آپ کا یہ پیغام اور دوسرے پیغامات پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے خاصے معنی خیز ہیں۔ میں نے آپ کا پیغام پورا نہیں پڑھا ہے اس لیے اس سے اتفاق یا اختلاف قبل از وقت ہوگا۔ میں وقت ملنے پر اس موضوع پر بات آگے بڑھانا چاہوں گا، اگر اس میں مزید بات کرنے کی گنجائش ہوئی تو۔ باقی...
  19. نبیل

    یومِ آزادی ۔۔۔ اغیار کی مشابہت

    السلام علیکم، باذوق نے اپنا نقطہ نظر بیان کیا ہے اور اس سے اتفاق یا اختلاف کرنا پڑھنے والے کی اپنی سمجھ پر منحصر ہے۔ اس سے ملتے جلتے افکار میری نظر سے گزرتے رہے ہیں اور میں نے اسے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ بہرحال دوستوں سے میری درخواست ہے کہ اس معاملے پر جذباتی ردعمل ظاہر کرنے کی بجائے اسے...
  20. نبیل

    جماعت الدعوہ اور لشکرِ طیبہ

    السلام علیکم، یہاں کیا ہو رہا ہے بھئی؟ میں چند دن ہی غیر حاضر رہا ہوں اور فورم پر معاملات قابو سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ اس تھریڈ کو میں نے پورا نہیں پڑھا ہے لیکن جتنا بھی پڑھا ہے اس سے نہایت کوفت ہوئی ہے۔ ایک صاحب نے کی بورڈ جہادی والی جو بات کی ہے وہ ہم پر کافی فٹ بیٹھتی ہے۔ ایک اور دوست...
Top