نتائج تلاش

  1. نبیل

    چینج موڈ (CHMOD) کیا ہے؟

    تمیز دار بھائی، تم نے بہت اہم نکتہ اٹھایا ہے، بلکہ یہ بات پہلے بھی کر چکے ہو۔ میں اس کے کسی مناسب حل کے بارے میں سوچ بھی رہا ہوں۔ جہاں تک لائبریری کا تعلق ہے تو اسے جلد یا بدیر فورم سے الگ کرنا ہی پڑے گا۔ اس کے لیے فورم ناکافی پلیٹ فارم ہے۔ جہاں تک ٹیوٹوریلز کا تعلق ہے تو اس کا کسی حد تک علاج...
  2. نبیل

    سورت الفاتحہ

    راسخ، اب عربی متن کو فورم پر پیش کرنا ممکن ہے۔ آپ میری یہ والی پوسٹ ملاحظہ فرمائیں۔
  3. نبیل

    سورت الفاتحہ

    [arabic:0c22084640] الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO...
  4. نبیل

    سنٹیکس ہائی لائٹنگ Syntax Highlighting

    السلام علیکم، میں اس پوسٹ میں آپ کو ایک اور سہولت کے متعلق معلومات فراہم کر رہا ہوں جو کہ خاص طور پر پروگرامنگ سے متعلقہ مواد یعنی کوڈ snippets پوسٹ کے لیے مفید ہے۔ یہ سہولت سنٹیکس ہائی لائٹنگ (‌) کی سہولت ہے۔ اس کے استعمال کے لیے syntax بی بی کوڈ اور متعلقہ پروگرامنگ لینگویج یا سکرپٹ کا نام...
  5. نبیل

    عربی، انگریزی بی بی کوڈ، بیک گراؤنڈ کلر۔

    یہاں ایک وضاحت کرتا چلوں کہ فی الحال پوسٹ پیج پر عربی اور انگریزی بی بی کوڈ شامل کرنے کے لیے کوئی کمانڈ بٹن موجود نہیں ہیں، اس لیے یہ آپ کو خود سے ٹائپ کرنے پڑیں گے۔ پوسٹ پیج کے ایڈٹ ایریا میں بی بی کوڈ ٹائپ کرنا قدرے مشکل ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے یہی بہتر ہے کہ انہیں علیحدہ سے نوٹ پیڈ یا کسی...
  6. نبیل

    عربی، انگریزی بی بی کوڈ، بیک گراؤنڈ کلر۔

    السلام علیکم، میں اس پوسٹ میں ایک نئے بی بی کوڈ (arabic) کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ آپ دوستوں کو کچھ پہلے سے موجود لیکن کم جانی گئی سہولتوں سے متعلق معلومات فراہم کرنا چاہتا ہوں۔ عربی بی بی کوڈ سب سے پہلے تو میں آپ کو نئے عربی بی بی کوڈ کے متعلق بتانا چاہتا ہوں۔ اکثر دوست عربی متن...
  7. نبیل

    phpBB2 اردو کا مکمل پيکج ڈاونلوڈ کريں

    برادرم شاکر القادری، آپ اگر کچھ دن انتظار کریں تو میں category hierarchy mod کا اردو ورژن، یعنی کہ اردو لینگویج فائلز اور ویب پیڈ کی انٹگریشن کے ساتھ پیش کر دوں گا۔ لیکن یہ آپ ہی کو ٹیسٹ کرنا ہوگا۔ ویسے کچھ دنوں میں phpbb کا ورژن 3 اولمپس بھی ریلیز ہونے والا ہے جس میں ذیلی فورم بنانے کی...
  8. نبیل

    اس فورم کا مقصد(پاک نستعلیق کی ٹیسٹنگ)

    اپڈیٹ: اب اس فورم پر علوی نستعلیق کی ٹیسٹنگ کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔ السلام علیکم دوستو، اس زمرہ کا مقصد پاک نستعلیق فونٹ کی ٹیسٹنگ ہے جو کہ اس زمرے کے لیے تیار کردہ سٹائل کی بدولت ممکن ہے۔ اس زمرےکےسٹائل کا ڈیفالٹ فونٹ پاک نستعلیق ہے ۔۔ حتی کہ اس میں شامل ویب پیڈ میں ایڈٹ ایریا میں...
  9. نبیل

    پاک نستعلیق کا نیا ورژن جاری کر دیا گیا

    محسن، تمہیں پاک نستعلیق فونٹ کی نئی بیٹا ریلیز پر مبارکباد۔ اس پر باقی باتیں تو بعد میں ہوتی رہیں گی، میری اس بارے میں چند گزارشات ہیں۔ ایک تو یہ کہ پلیز فونٹ کی ریلیز کے ساتھ اس کا ورژن بھی اناؤنس کیا کرو تاکہ ریفرینس دینے میں آسانی ہو۔ دوسرا یہ کہ ہر ریلیز کے ساتھ اس کی چینج لاگ (change log)...
  10. نبیل

    پاک نستعلیق کا نیا ورژن جاری کر دیا گیا

    قدیر، تم کھیلنے کو چاند مانگتے ہو۔اوپن ٹائپ ٹیکنالوجی ونڈوز 98 کی دسترس سے باہر ہے۔ یہ تو ونڈوز ایکس پی کے بڑے مشکل سے قابو میں آتی ہے۔ مائیکروسوفٹ والوں نے خاص اسی فونٹ کے لیے ایک usp10.dll تیار کی ہے۔ بدقسمتی سے یہ ہمیں ابھی نہیں مل سکتی۔ دوسرے محسن نے ابھی اپنی پوسٹ میں ذکر کیا ہے کہ انہوں نے...
  11. نبیل

    چینج موڈ (CHMOD) کیا ہے؟

    شاکر القادری، شکریہ ادا کرنے کا شکریہ۔ :) میں نے اوپر والی پوسٹ میں کچھ تبدیلی کی ہے۔ دوبارہ موقعہ ملنے پر اس تفصیل میں اضافہ کرتا رہوں گا۔
  12. نبیل

    تاسف دعائے مغفرت

    انا للہ وانا الیہ راجعون مجھے دلی صدمہ ہوا ہے یہ جان کر۔ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے۔ اللہ تعالی ظفری اور ان کے گھر والوں کو بھی یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔
  13. نبیل

    phpBB2 اردو کا مکمل پيکج ڈاونلوڈ کريں

    عبدالرحمٰن، اپنے اپاچی ویب سرور کی http.conf فائل میں ذیل کی لائن کا اضافہ کرو، اس سے مسئلہ ٹھیک ہو جانا چاہیے: AddCharset UTF-8 .utf8
  14. نبیل

    گزشتہ موضوعات دیکھنے کی (مختلف) سہولت

    گزشتہ 24، 248، 72 گھنٹے کے موضوعات دکھانے والے موڈ کے مصنف نے اس موڈ پر کام بند کر دیا تو ہم نے سوچا کہ چلو ہم خود ہی کچھ تک بندی کر لیں۔اس تک بندی کا نتیجہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے جو کہ آپ کو فورم کے صفحہ اول پر نظر آرہا ہے جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ یہ تقریباً اسی طرح کی سہولت ہے جیسی کہ...
  15. نبیل

    phpBB2 اردو کا مکمل پيکج ڈاونلوڈ کريں

    عبدالرحمن، آپ پیج پر رائٹ کلک کرکے اس کی Encoding یو ٹی ایف 8 پر سیٹ کر دیں، اس سے پیج ٹھیک نظر آئے گا۔ ویسے یہ پیکج باقی سب جگہوں پر تو ٹھیک چل رہا ہے۔ آپ کے لوکل سرور انوائرنمنٹ کی کنفگریشن کا کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے۔
  16. نبیل

    درمیانے غلام علی خان کی تلاش

    اوہ معاف کیجیے گا :oops: عجلت میں غلط پڑھ گیا تھا۔
  17. نبیل

    phpBB2 اردو کا مکمل پيکج ڈاونلوڈ کريں

    السلام علیکم، بہت شکریہ مکی۔ ماشاءاللہ آپ نے بہت محنت سے کام کیا ہے۔ میں ایک تجویز تو پہلے بھی پیش کر چکا ہوں کہ ٹمپلیٹس کے سٹائل میں کوئی اور فونٹ استعمال کیا جائے۔ شاید آپ اس بارے میں مختلف رائے رکھتے ہیں۔ اب انتظار اس بات کا ہے کہ دوسرے دوست اسے استعمال کرکے اپنی آراء سے آگاہ کریں۔ والسلام
  18. نبیل

    درمیانے غلام علی خان کی تلاش

    افسوس صد افسوس۔۔ :( کاش کہ آپ کے دادا یہ پروگرام ریکارڈ کرتے ہی اس ویڈیو کیسٹ کو زمین میں دفنا دیتے تاکہ آج ہم اس سے مستفید تو ہو سکتے۔۔ :roll: :?: :!: آپ نے جس پیروڈی کا ذکر کیا ہے اس کے متعلق خالد عباس ڈار کا کہنا ہے کہ وہ اس کا اپنا کہا ہوا شعر ہے۔ وہ شعر کچھ یوں ہے: نکالے کا کون...
  19. نبیل

    درمیانے غلام علی خان کی تلاش

    میں نے نیٹ‌ پر کافی تلاش کی ہے لیکن مجھے 1986 میں منعقد چھٹے پی ٹی وی ایوارڈ میں خالدعباس ڈار کی درمیانے غلام علی خان والی پرفارمنس نہیں مل رہی۔ خالد عباس ڈار کی پرفارمنس پر لوگوں کا ہنس ہنس کر یہ حال ہو گیا تھا کہ لوگوں نے کانوں کو ہاتھ لگا لیے تھے۔ اگر آپ دوستوں میں سے کسی کو اس پتا ہو اور وہ...
  20. نبیل

    مبارکباد جیہ کے 3000خطوط

    جویریہ بہن، آپ کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد اور ظفر کا بھی شکریہ جنہوں نے اس بات کا خیال رکھا اور یہ تھریڈ شروع کیا۔
Top