اس فورم کا مقصد(پاک نستعلیق کی ٹیسٹنگ)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
اپڈیٹ: اب اس فورم پر علوی نستعلیق کی ٹیسٹنگ کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔
السلام علیکم دوستو،

اس زمرہ کا مقصد پاک نستعلیق فونٹ کی ٹیسٹنگ ہے جو کہ اس زمرے کے لیے تیار کردہ سٹائل کی بدولت ممکن ہے۔ اس زمرےکےسٹائل کا ڈیفالٹ فونٹ پاک نستعلیق ہے ۔۔ حتی کہ اس میں شامل ویب پیڈ میں ایڈٹ ایریا میں بھی پاک نستعلیق فونٹ ہی استعمال کیا گیا ہے۔ میں امید کرتاہوں کہ اس زمرہ کو سیٹ اپ کرنے سے پاک نستعلیق فونٹ کی ٹیسٹنگ میں مدد ملے گی اور ساتھ ساتھ ہی ‌ویب پر اس فونٹ کو استعمال کرنے کے بارے میں ہماری معلومات میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ فی الحال تو میں نے فورم کی ڈیفالٹ ٹمپلیٹ کے سٹائل میں پاک نستعلیق فونٹ شامل کرکے ادھر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ بعد میں اس سٹائل کو بھی بہتر بنایا جاتا رہے گا۔ امید کرتا ہوں کہ ہمیں اس ضمن میں آپ کا تعاون حاصل رہے گا۔

والسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
ماشاء اللہ، کتنا بہتر لگ رہا ہے سارا فورم۔ بس ایک مسئلہ ہے کہ جونہی لائن پر لکھائی بڑھتی جاتی ہے، لائن کی ابتدا بھی کنارے سے ہٹتی اور بائیں طرف بڑھتی جاتی ہے۔ اس کی کوئی وجہ؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل یہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ ایک ٹیسٹ فورم بنا دیا اس یہاں پاک نستعلیق کی خوبیاں خامیاں واضح تر ہوتی چلی جائیں گی دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے کمپیوٹرز پر پاک نستعلیق کی دوسری بیٹا ریلیز کو انسٹال کر لیں تاکہ فونٹ ٹیسٹ کرتے ہوئے تازہ ترین ریلیز ٹیسٹ ہو سکےے اور ارتقائی صورت حال سامنے رہے
لائن سپیسنگ کا معاملہ ابھی تک کنٹرول نہیں ہو رہا
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب۔
لیکن شاکر صاحب۔ آپ کی تطویل یہاں نہیں چلے گی۔ اس فانٹ میں سپورٹ نہیں ہے۔ چنانچہ آپ کا "اٹک" اٹک گیا ہے۔۔۔’شمشیر‘ آدھی رہ گئی
 

رضا

معطل
شاکرالقادری نے کہا:
نبیل یہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ ایک ٹیسٹ فورم بنا دیا اس یہاں پاک نستعلیق کی خوبیاں خامیاں واضح تر ہوتی چلی جائیں گی دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے کمپیوٹرز پر پاک نستعلیق کی دوسری بیٹا ریلیز کو انسٹال کر لیں تاکہ فونٹ ٹیسٹ کرتے ہوئے تازہ ترین ریلیز ٹیسٹ ہو سکےے اور ارتقائی صورت حال سامنے رہے
لائن سپیسنگ کا معاملہ ابھی تک کنٹرول نہیں ہو رہا
سلام قادری بھائی
لیکن فانٹ ڈاؤنلوڈ کہاں سے کرنا ہے؟
برائے کرم! اس کا کوئی لنک تو عطا فرمادیں۔
www.nlauit.gov.pk
یہ لنک تو لوگن اور پاسورڈ مانگ رہا ہے۔
جلدی عطا فرمادیں تو مہربانی ہوگی۔
 

محسن حجازی

محفلین
یہ بہت اچھا قد م ہے اور اس سے نقائص مزید کھل کر سامنے آئیں گے جن پر ہم مل کر دھیرے دھیرے قابو پائیں گے۔ احباب اپنے ویب براؤزر کے بارے میں ضرور لکھیں کہ وہ کون سا استعمال کر رہے ہیں۔ جیسے کہ میں‌انٹرنیٹ ایکسپلورر7 بی ٹا استعمال کر رہا ہوں۔
 

رضا

معطل
سلام!
میں‌انٹرنیٹ ایکسپلورر6( ونڈو ایکس پی ڈیفالٹ)شاید 6ہی ہوتاہے۔
استعمال کررہا ہوں۔
 

دوست

محفلین
اگرچہ ٹانگ اڑانے والی بات ہی ہے لیکن کہتا چلوں میں لینکس پر ہوں اور کے ڈی ای کا پراؤزر کنکرر استعمال کرتا ہوں۔۔۔
اور اس میں جو الفاظ نظر آتے ہیں وہ بہترین ہیں اتنے کہ شاید پاک نستعلیق کو ہنٹنگ کی ضرورت بھی نہ پڑے چھوو ٹے سائز میں یہ الفاظ انتہائی خوبصورت نظر آتے ہیں علاوہ ان ڈبوں کے جو لفظ بننے کے بعد وجود میں آجاتے ہیں کاش رینڈرنگ انجن کا مسئلہ حل ہوجائے ۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ پاک نستعلیق کی نئی ریلیز کو انسٹال کرنے سے پہلے اس کا پرانا ورژن (بیٹا پری ویو) اپنے سسٹم سے ان انسٹال کر دیں۔ اس کے لیے آپ کو محض اسے اپنے windows/fonts سے ڈیلیٹ کرنا ہوگا۔ میں اسی نئے ورژن کو استعمال کر رہاہوں اور یہ کافی بہتر لگ رہا ہے۔ لائن سپیسنگ کا مسئلہ حل ہونے سے اب پیج بہتر لگ رہے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پرانا فانٹ ختم کر دیاتھا۔ ویسے میرے پاس فائر فاکس کا ورژن 2 اور آئی ای کا بیٹا ورژن 7 بھی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اب اس فورم میں انگریزی یا تو ہٹا دینی ہوگی، ورنہ ہر جگہ اسے منتخب کر کے فانٹ کا انتخاب ضروری ہے۔ فانٹ اپ گریڈ کرنے کے بعد جو اس میں سے انگریزی کے حروف نکال دئے گئے ہیں تو اب انگریزی کی جگہ بقول شاکر کے بہت خوب صورت ڈبّے نظر آتے ہیں۔
میں گھر میں تو اردو اوپیرا پر اردو محفل دیکھتا ہوں اور دفتر میں (اپنے کمرے کے سسٹم میں) فلاک۔ فلیش ڈرائیو میں فائر فاکس پورٹیبل ہے جسے دفتر میں براڈ بیہنڈ والے سسٹم میں استعمال کرتا ہوں۔ وہاں اردو فعال نہیں ہے، اور اگرچہ میں نے وہاں بھی پاک نستعلیق انسٹال کر رکھا ہے لیکن فورم محض ٹاہوما میں نظر آتی ہے، اس پر تعجب ہے۔
 

دوست

محفلین
انگریزی نکالنا میرے خیال میں ٹھیک نہیں ہوگا۔۔
اس طرح تو ربط وغیرہ دیناناممکن ہوجائے گا۔۔
دو لفظ انگریزی کے لیے کیا ٹیگ لگائیں گے ہر بار اس پر؟؟؟
اور عام ویب سائٹ پر کیا بنے گا ، بلاگ وغیرہ پر تو کوئی ایسی سہولت نہیں موجود۔۔یہ توموج ہو جائے گی پھر۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
دو لفظ انگریزی کے لیے کیا ٹیگ لگائیں گے ہر بار اس پر؟؟؟
اور عام ویب سائٹ پر کیا بنے گا ، بلاگ وغیرہ پر تو کوئی ایسی سہولت نہیں موجود۔۔یہ توموج ہو جائے گی پھر۔۔
اس کا آسان سا حل یہ ہے کہ ان دو الفاظ کو منتخب کر کے انگریزی کا کوئی سا فانٹ نیم دے دیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے سوچ رکھا ہے کہ انگریزی ٹیگ لگانے میں آسانی کے لیے اوپر ایک ایک اور کمانڈ بٹن شامل کر دوں۔ اس سے باربار مختلف ایڈیٹرز میں سویچ نہیں کرنا پڑے گا۔

جہاں تک بلاگ کا تعلق ہے تو اس کا بھی کوئی حل ضرور نکل آئے گا۔ اردو ویب کے بلاگ پر بھی [eng:70802d9edb]Textile 2[/eng:70802d9edb] نام کا کوئی پلگ ان استعمال ہو رہا ہےجس کے ذریعے انگریزی اور اردو متن الگ الگ صحیح فارمیٹ کیے جا سکتے ہیں۔ اس کی تفصیل تو زکریا ہی بتا سکیں گے۔

والسلام
 

دوست

محفلین
بھائی جی انگریزی ویسےنکالی کیوں ہے؟؟
میرے خیال میں جہاں تک ہے سارے اردو فانٹس میں چاہے کتنے ہی بھدے انگریزی گلائف ہی کیوں نہ ہوں موجود ہیں صرف صارف کی سہولت کے لیے۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top