احمد ندیم قاسمی پاکستانی دنیائے ادب کے ہمارے دور کے آخری بڑے آدمی تھے صرف اس لئے نہیں کہ ان کی تخلیقی سرگرمیاں کئی اصناف ادب کو محیط کرتی تھیں اور ہر تخلیق سے ان کی ایک علیحدہ شان جھلکتی تھی بلکہ اس لئے کہ وہ ذاتی طورپر بھی ایک بڑے ادیب کی زندگی بسر کرتے تھے۔ میں انہیں قیام پاکستان سے پہلے بھی...