میں نے بھی کبھی کوئی پوزیشن یا میڈل لے کر نہ دیا، کئی جماعتوں میں شروع شروع میں اول آتا رہا کیونکہ میں کلاس میں واحد سٹوڈنٹ تھا :) ۔ اس سے میرے حلیفوں اور حریفوں دونوں کو باتیں بنانے کے لیے وافر مواد میسر آتا رہا۔ نویں جماعت میں ایک بڑے سکول میں داخلہ ہوگیا، اسی جماعت میں ایک بار غلطی سے کلاس...