میں یہاں یاد دہانی کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ اعجاز اختر صاحب کا مواد فراہم کرنے کاشکریہ۔
کیا باقی دوستوں نے لائبریری سائٹ کے صفحہ اول سے متعلقہ تعارفی ٹیکسٹ اور تصاویر اکٹھی کی ہیں؟
میں چاہتا ہوں کہ آنے والے ویک اینڈ پر اس کام میں کچھ نہ کچھ پیشرفت ہو جائے۔
آپ کا بہت شکریہ ماوراء کہ آپ نے اتنے اچھے انداز میں شگفتہ کو مبارک باد پیش کی۔
شگفتہ بہن، آپ کو میری جانب سے بھی بہت مبارک ہو۔ اللہ کرے کہ آپ اسی طرح محفل فورم کا وقار بڑھاتی رہیں۔
جیسا کہ میں نے اوپر کی پوسٹ میں لکھا ہے، میں moodle.php پر 42.7 فیصد کام مکمل کر چکا ہوں۔ واضح رہے کہ میں نے moodle.php کو پو فائل میں کنورٹ کرکے انٹرانس پر اپلوڈ کیا ہے اور وہاں اس کے ترجمہ پر کام کر رہا ہوں۔ اس کے ذریعے کام کافی آسان ہو گیا ہے۔ مجھے اس بات کا علم ہے کہ انٹرانس پر ترجمہ مکمل...
السلام علیکم،
اس تھریڈ میں مُوڈل کے اردو ترجمہ کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔ اردو ترجمہ پر پراگریس کی اپڈیٹ اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ میں ہی مہیا کی جاتی رہے گی۔ اس وقت فائلوں کی اسائنمنٹ اور ان پر کام کی پیشرف کی صورتحال ذیل میں ہے:
نام | فائلیں | پراگریس
محب علوی | grades.php...
السلام علیکم،
میں نے یہ زمرہ علیحدہ سے موڈل تعلیمی نظام کی اردو لوکلائزیشن کے لیے سیٹ اپ کر دیا ہے۔ میرا ارادہ مُوڈل کی اردو لوکلائزیشن مکمل ہونے کے بعد اس پیکج پر مبنی ایک تعلیمی سائٹ کا اجراء کرنا ہے جہاں اردو میں تعلیم دی جائے گی۔ ابھی تو یہ ایک ویژن ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہی معلوم ہوگا کہ...
مہوش بہن، میں اس کو ضرور وقت ملنے پر چیک کروں گا لیکن میرے خیال میں یہ کام احتیاط سے کرنا پڑے گا۔ ایف سی کے ایڈیٹر انٹگریشن کے لیے میڈیا وکی کا ورژن اس سے قدرے مختلف ہے جو کہ لائبریری سائٹ پر استعمال ہو رہا ہے۔ اس لیے پہلے سائٹ کو میڈیا وکی کے نئے ورژن پر اپگریڈ کرنا ضروری ہوگا۔ جہاں تک ایف سی...
شکریہ تعبیر۔ میں نے کہیں جانے کی بات نہیں کی تھی۔ میں نے محض اپنے مصروف ہونے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ اب میں جاب میں ایک پراجیکٹ کی وجہ سے بہت مصروف ہو چکا ہوں اور اسی وجہ سے صرف ویک اینڈ پر ہی فورم پر کچھ وقت صرف کر سکتا ہوں۔
سب گواہ رہیں کہ محب نے اس کام کی حامی بھر لی ہے۔ :)
محب کتابوں کا اس تھریڈ میں ذکر ہو چکا ہے۔ مزید تفصیلات تمہیں شگفتہ اور قیصرانی فراہم کر دیں گے۔ کچھ آئیڈیاز تم اپنی جانب سے بھی فراہم کر سکتے ہو۔ ای بک کا ایشو علیحدہ ہے۔ ایک مرتبہ لائبریری سائٹ کے صفحہ اول کا کام کچھ چل نکلے تو دوسری جانب بھی...
میری شگفتہ، مہوش اور لائبریری ٹیم کے باقی ارکان سے گزارش ہے کہ مجھے عنوانات کے ساتھ عبارتوں اور تصاویر کی ضرورت بھی ہوگی۔ مثال کے طور پر اگر مین فیچر کے طور پر داستان خواجہ بخارا کی کو رکھنا مقصود ہے تو اس کے لیے کچھ عبارت بھی تجویز کی جانی چاہیے جیسے کہ:
داستان خواجہ بخارا کی اپنے اندر ایک...
شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ دراصل ہم لائبریری سائٹ کے فرنٹ پیج پر یوزرز کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے نکتہ نظر سے ہی کام کر رہے ہیں۔ میرا مقصد لائبریری ٹیم کے کاربرداران سے معلومات اکٹھا کرنا ہے تاکہ اسے مناسب شکل میں لائبریری سائٹ کے صفحہ اول پر پریزینٹ کرنے کا بندوبست کیا جا سکے۔ آپ ضرور اس سلسلے میں...
السلام علیکم،
میں اس آرٹیکل میں سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کے لیے کچھ ٹُول متعارف کروا رہا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی میں ان ٹول کے ذریعے اردو لوکلائزیشن کا ایک ورک فلو تجویز کر رہا ہوں جس سے لوکلائزیشن پراجیکٹس پر بہتر اور جلد کام کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔
اردو ویب پر مختلف سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن...
شکریہ باسم۔
میرے خیال میں ہمیں پہلے ایک ورژن یعنی 1.5 پر کام مکمل کر لینا چاہیے۔ ہر بگ فکس ریلیز کے ساتھ اردو جملہ کو اپڈیٹ کرتے رہنا مشکل ہوگا۔ آپ ذرا چیک کرکے بتا دیں کہ کیا لینگویج فائلوں میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی ہے یا نہیں۔
سب اٹامک لیول پر یہ آج بھی ممکن ہے۔ اس کو ٹیلی پورٹیشن (Teleportation) کہتے ہیں۔ اس آئیڈیا کو آگے بڑھاتے ہوئے فکشن کی حد تک تو کافی لکھا گیا ہے لیکن حقیقت میں اس پر ابھی اتنی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔
باقی لوگ تو اپنی رائے دیتے رہیں گے، پہلے تم اپنی پسند بتاؤ۔ مزید فیچرز کے بارے میں تمہاری کیا چوائس ہے؟ اور کیا ان سب متون سے متعلقہ گرافکس دستیاب ہیں؟
منصور، بھائی تم کس چیز کے منتظر ہو؟ تمہارے پاس تو ساری انفارمیشن موجود ہے۔
چلو تمہی بتاؤ کہ مین فیچر کونسے متن کا ربط ہونا چاہیے۔ داستان خواجہ بخارا کی کے بارے میں کیا خیال ہے؟
اگر آپ کو پرانی کموڈور یا اٹاری والی گیمز پسند ہیں تو ان کے ایمولیٹر mame کو چیک کریں۔ mame میں کئی گیم کنسول کے ایمولیٹر دستیاب ہیں۔ mame انسٹال کرنے کے بعد مختلف گیمز کی roms انسٹال کرنی پڑتی ہیں اور یہ روم نیٹ پر ڈھونڈنے سے ملیں گی۔