نتائج تلاش

  1. نبیل

    موڈل اردو ترجمہ پراگریس ٹریکر!

    محب، bulk کا ایک ترجمہ بڑے پیمانے پر بھی ہو سکتا ہے۔
  2. نبیل

    میرے بارے میں

    چھوٹے بھائی فرذوق، جیتے رہو۔ تم نے ہمیں آخر بھولنے کی کوشش کیوں کی؟ ہم تمہاری پریشانی کے عالم میں ضرور حوصلہ افزائی کرتے، اور اب تمہاری کامیابیوں کا جان کر نہایت مسرت ہوئی ہے۔ سخت وقت ہمیشہ گزر جاتا ہے۔ اگر اللہ تعالی پر پختہ یقین رکھا جائے اور سیدھے رستے کو نہ چھوڑا جائے تو کامیابی ضرور مقدّر...
  3. نبیل

    اُردو ویب ۔۔اُردو محفل: ویژن کیا ہے؟

    لگتا ہے کہ جن لوگوں کو متوجہ کیا جا رہا ہے، وہ یا تو توجہ نہیں کر رہے یا توجہ نہیں کرنا چاہ رہے۔
  4. نبیل

    موڈل اردو ترجمہ پراگریس ٹریکر!

    السلان علیکم، میں اردو ترجمہ کرنے کے سلسلے میں تیز رفتاری سے کام کرنے اور عام فہم الفاظ کو استعمال کرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔ بعد میں ترجمہ کی نظر ثانی کے عمل کے دوران اس میں تبدیلی بھی لائی جا سکتی ہے۔ میں ذیل کے انداز میں ان الفاظ کا ترجمہ کروں گا: aggregate ایگریگیٹ item آئٹم...
  5. نبیل

    اردو کمپیوٹنگ

    نظامی، میری تجویز ہوگی کہ اردو کمپیوٹنگ کا نصاب تجویز کرنے کے لیے علیحدہ تھریڈ‌ شروع کر دو۔
  6. نبیل

    موڈل اردو ترجمہ پراگریس ٹریکر!

    السلام علیکم، میں نے moodle.php کا ترجمہ انٹرانس کی حد مکمل کر لیا ہے۔ ابھی اسے پو فائل سے لینگویج فائل فارمیٹ میں کنورٹ کرنا اور درستگی کے لیے پرکھنا باقی ہے۔ میری باقی دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنی پیشرف سے آگاہ کریں تاکہ یہ کام آگے بڑھ سکے۔ ابھی بھی ترجمہ کا کافی کام باقی...
  7. نبیل

    Microsoft Frontpage کوئی استاد میری مدد کرے گا کیا؟

    ساغر، میرے پاس آپ کے مسئلے کا کوئی فوری حل نہیں لیکن بہتر ہوگا کہ آپ اس کے لیے الگ تھریڈ شروع کریں۔ marquee ٹیگ لگانے یا فلیش فائل شامل کرنے کے لیے ویب پیج ڈیزائن سوفٹویر پر انحصار کرنے سے بہتر ہوگا کہ ان ٹیگز کے بارے میں معلومات (جو کہ انٹرنیٹ پر بھی وافر تعداد میں موجود ہیں) حاصل کرکے خود سے...
  8. نبیل

    Microsoft Frontpage کوئی استاد میری مدد کرے گا کیا؟

    السلام علیکم، یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ آپ کو اس معاملے سے کم از کم دو سبق سیکھنے چاہییں: ایک تو یہ کہ مائیکروسوفٹ فرنٹ پیج کے استعمال سے پرہیز کریں۔ :) ویب پیج ڈیزائن کے لیے ایسا سوفٹویر استعمال نہیں کرنا چاہیے جو آپ کے مارک اپ کو مٹا کر اپنی فارمیٹنگ عائد کر دے۔ اس...
  9. نبیل

    لائبریری سائٹ : فرنٹ پیج

    شگفتہ بہن، وکی شکل سے آپ کی کیا مراد ہے؟ لائبریری سائٹ کے صفحہ اول کے لے کام ہم نے اس سائٹ کی پریزنٹیشن بہتر بنانے کے لیے ہی شروع کیا ہے۔
  10. نبیل

    لائبریری سائٹ : فرنٹ پیج

    مہوش بہن، یہ سوال تو مجھے آپ سے پوچھنا چاہیے تھا۔ :rolleyes: شگفتہ بہن، آپ کئی مرتبہ مجھے ذپ اور ای میل میں چیزیں بھیجنے کا کہہ چکی ہیں لیکن عجیب بات ہے کہ مجھ تک کچھ نہیں پہنچتا۔ مجھے ابھی تک آپ کے بھیجے ہوئے سروے کے سوالات نہیں ملے اور نا ہی مجھے کوئی تصاویر یا عبارتوں کا سراغ ملا ہے۔ کیا...
  11. نبیل

    مبارکباد شمشاد بھائی کے چالیس ہزار پیغامات!

    السلام علیکم، میں نے اس تھریڈ کو صفحہ اول پر دکھانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ مجبوراً اسے ضروری اعلانات کے زمرہ میں منتقل کر رہا ہوں۔ موقع بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ آپ کو بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھائی اور آپ کا ایک مرتبہ پھر بہت شکریہ۔ محفل فورم کی مقبولیت میں آپ کا واقعی بہت نمایاں کردار ہے۔ لیجیے...
  12. نبیل

    لائبریری سائٹ پر کام

    السلام علیکم، عجاز اختر صاحب، ان تمام پرابلمز کی نشاندہی کا شکریہ۔ میں جلد ہی اس بارے میں وضاحت پیش کروں گا اور آپ کی سہولت کے لیے جو بھی ممکن ہو سکا کروں گا۔
  13. نبیل

    اسلامی تعلیمات کا زمرہ اور تصویر مواد کا پوسٹ کرنا!

    السلام علیکم، میں تمام دوستوں سے درخواست کروں گا کہ آئندہ سے اسلامی تعلیمات کے زمرہ میں صرف تحریری صورت میں مواد پوسٹ کریں۔ میری باقی منتظمین سے بھی درخواست ہے کہ وہ آئندہ ایسی تمام پوسٹس حذف کر دیا کریں جن میں تصویری مواد کی بھرمار ہوتی ہے اور جس کی وجہ سے فورم کا استعمال متاثر ہوتا ہے۔ شکریہ
  14. نبیل

    اردو جملہ 1.5 کی تیاریاں

    جزاک اللہ خیر باسم۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ جلد ہی جملہ 1.5 کا اردو پیکج بنانے پر بھی کام شروع کر دوں۔
  15. نبیل

    تذکرہ غوثیہ

    ذیل کے ربط پر میں شروع تو کیا تھا: http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=17720 اسے کوئی دوست آگے جاری چاہیں تو بصد شوق۔۔۔
  16. نبیل

    زمین ساکن ہے(ثبوت ‍قرآنی آیات سے)

    میرے نزدیک یہ تھریڈ‌ شروع کرنا ڈھٹائی کی حد سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ یہ موضوع ایک مرتبہ پہلے بھی شروع کیا گیا تھا جسے خود "اعلی حضرت" کے معتقدین کی درخواست پر منظر عام سے ہٹا دیا گیا تھا کیونکہ اس سے انکی تضحیک کا اندیشہ تھا۔ میرے پاس وہ پرانا تھریڈ‌ اور وہ ذاتی پیغام ابھی تک محفوظ ہیں۔ اب شاید وہ...
  17. نبیل

    موڈل اردو ترجمہ پراگریس ٹریکر!

    اللہ خیر کرے۔ تم اپنا خیال رکھو منصور۔ ترجمہ کا کام بھی ہوتا رہے گا۔ اگر تمہارے لیے مشکل ہو رہا ہو تو جتنا کام ہو چکا ہے، وہ مجھے بھیج دو۔ میں اسے مکمل کر دوں گا۔
  18. نبیل

    زمین ساکن ہے(ثبوت ‍قرآنی آیات سے)

    میں نے تصویری مواد والی کئی پوسٹس حذف کر دی ہیں۔ آئندہ صرف تحریری مواد پیش کریں۔ ویسے بھی میں اس تھریڈ کو مقفل کرنے والا ہوں۔
  19. نبیل

    موڈل اردو ترجمہ پراگریس ٹریکر!

    میں نے moodle.php پر نصف کام مکمل کر لیا ہے۔ باقی دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ بھی اپنی پیشرفت سے آگاہ رکھیں۔ میری کوشش ہوگی کہ مزید لوگوں کو اس کام میں شامل کروں تاکہ اس کی رفتار میں اضافہ ہو۔
  20. نبیل

    ايک معياري قرآني فونٹ

    السلام علیکم، جو دوست مختلف فونٹس پر کام کر رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ ان فونٹس کو یہاں کے فائل سیکشن میں فونٹس کے زمرہ میں اپلوڈ کر دیا کریں تاکہ ان کا سراغ لگانا آسان رہے۔ اس کے علاوہ ان کی مناسب تشہیر کا بندوبست بھی کیا جانا چاہیے۔
Top