نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    کیا پانچ برس؟! کیا عمر اپنی کے پانچ برس؟

    آپ کو بہت مبارک ہو مہدی صاحب! شاد رہیے :)
  2. محمد وارث

    فضائے عالم ثنائے احمد سے ہے معطر

    زبرست۔ آخری سے پہلے شعر میں، ربوبیت (ر بو بی یت) میں یے پر تشدید ہے سو میرے خیال میں اس عربی لفظ کی ایک یے گرانا وہ بھی درمیان سے، درست نہیں ہے۔
  3. محمد وارث

    برائے اصلاح: تم اس عید پر بھی نہ آؤ گی، ظالم؟

    ایک 45 سالہ بوڑھے کو، جو مسلسل عمر قید کی دوسری ٹرم بھی کاٹ رہا ہو اس کو ایک ایسی غزل میں ٹیگ کر دیا جس میں، آؤ گی، جاؤ گی، دکھاؤ گئی، سجاؤ گی، بناؤ گی، اٹھاؤ گی، بٹھاؤ گی، گھماؤ گی، پھراؤ گی کا اشتیاق بھرا بے رحمانہ استعمال بھی ہے اور ظالم کی سسکار بھری تکرار بھی، آپ نے اپنے قلم کی گوہر فشانی...
  4. محمد وارث

    سرجری والے

    بیمار تو خود بھی ہوتے ہونگے ناں، سو جب خود "کھولے" جاتے ہیں تو نہ جانے کیا لیتے ہیں:سیلفی یا کریڈٹ؟
  5. محمد وارث

    رزلٹ 2017 کی اپ ڈیٹس ، تمام طالبعلموں کو مبارک باد

    واہ حضور کیا نظر پائی ہے واللہ، کئی دہائیوں کے تجرے کا کوئی نعم البدل ہی نہیں ہے:)
  6. محمد وارث

    اردو اور فارسی سے مرکب اشعار

    ز حالِ مسکیں مکن برنجش، بہ حالِ ہجراں بے چارہ دل ہے سُنائی دیتی ہے جس کی دھڑکن، تمھارا دل یا ہمارا دل ہے گُلزار
  7. محمد وارث

    چیمئنز ٹرافی گرینڈ فائنل ۔ پاکستان بمقابلہ بھارت

    یہ شاید ووڈکا سے بھی آگے کی چیز ہے، جامِ چشمِ محبوب کیسا ہے :)
  8. محمد وارث

    فاعلاتن مفاعلن فعلن: عشق کو ڈھونگ جاننے والو

    خوب غزل ہے ڈاکٹر صاحب قبلہ، لاجواب۔ داد پہلے بھی تھی اب بھی حاضر ہے :)
  9. محمد وارث

    عید کارڈ

    درست فرمایا لاریب، سر پر "چاند" پڑا ہو تو ستاروں کی روشنی ذرا ماند سی پڑ جاتی ہے، ہاں کبھی کبھی اماوس کی راتوں میں یہی تارے اپنی بہار پھر سے دکھا جاتے ہیں :)
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ فخرالدین عراقی شوقے، کہ چو گُل دل شکفاند، عشق است ذہنے، کہ رموزِ عشق داند، عشق است مہرے، کہ تو را از تو رہاند، عشق است لُطفے، کہ تو را بدو رساند، عشق است وہ شوق کہ جو پُھول کی طرح دل کو شق کر دے اور کِھلا دے، وہ عشق ہے۔ وہ عقل و ہوش کہ جو عشق کے رموز جانے، وہ عشق ہے۔ وہ محبت کہ...
  11. محمد وارث

    دھنک رنگ عید

    درست فرمایا قبلہ، بڑوں کے لیے ہی غالباً غالب فرما گئے ہیں :) "عید" کا ایک دن معین ہے نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
  12. محمد وارث

    عید کارڈ

    قبلہ میں نے اب "ضدیں" کرنی چھوڑ دی ہیں، بہت ضدیں کر کے دیکھ لیں، بہت زور لگا لیا لیکن فاصلہ کم نہ ہوا، یہ چمکنے والے چاند ستارے جتنے پہلے دُور تھے اب بھی اتنے ہی دُور ہیں :)
  13. محمد وارث

    اردو لغت 22 جلدیں-درکار

    بی بی سی اردو پر جناب ظفر سید صاحب کا مضمون
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پیری آں نیست کہ برسر بزند موئے سفید ہر جوانے کہ بہ دل عشق ندارد، پیر است شاعر: نا معلوم بُڑھاپا یہ نہیں ہے کہ کسی کے سر میں سفید بال آ جائیں، بلکہ ہر وہ جوان کہ جس کے دل میں عشق نہیں ہے، وہ بُوڑھا ہی ہے۔
  15. محمد وارث

    عید کارڈ

    ہمیں بھی اپنے بچپن اور لڑکپن کے عید کارڈز یاد ہیں، محلے کی گلیوں میں لوگ چارپائیاں ڈال کر ان کے اوپر عید کارڈ سجا لیتے تھے لیکن اُن پر یہ گُل و بُلبُل کی تصاویر کی بجائے امیتابھ اور ریکھا اور زینت امان اور پروین بوبی اور ڈمپل کپاڈیہ اور نہ جانے کس کس کی تصاویر ہوتی تھیں جو ہمیں مبہوت کیے رکھتی...
  16. محمد وارث

    جاہل

    مطلب عینک کے بغیر ہم بھی آئن سٹائن ہی ہیں :)
  17. محمد وارث

    تعارف عکسِ تعارف

    غزلیات ہمارے زمانے میں تو نویں دسویں میں شروع ہوتی تھیں اور تب بچپن کی بجائے اچھا خاصا لڑکپن ہوتا تھا، اب کا علم نہیں کہ کب "پھڑکتی" ہیں :)
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ ابوسعید ابوالخیر رفتم بہ طبیب و گفتم از دردِ نہاں گفتا، از غیرِ دوست بر بند زباں گفتم کہ غذا؟ گفت ہمیں خونِ جگر گفتم پرہیز؟ گفت از ہر دو جہاں میں طبیب کے پاس گیا اور اُس کو اپنے دردِ نہاں کے متعلق بتایا، اُس نے کہا کہ دوست کے علاوہ ہر کسی کے سامنے اپنے زبان بند رکھ۔ میں نے پوچھا،...
  19. محمد وارث

    اردو لغت 22 جلدیں-درکار

    آپ یہ نیک کام خود ہی کیجیے، میں ان کا شراکت دار نہیں ہوں، محض اطلاع دی تھی :)
Top