صحیح بخاری کی ایک روایت کے مطابق، ایک جلیل القدر صحابی، معوذتین کو قرآن کا حصہ نہیں سمجھتے تھے، صحابی کا نام بتائیے اور یہ بھی بتائیے کہ معوذتین سے کیا مراد ہے۔
اب میں اتنا بھی بھلکڑ نہیں ہوں، اس صورت میں میرے جملے کا رنگ کچھ یوں ہوتا "واللہ آپ تو میری بیوی سے بھی زیادہ بہتر مجھ کو سمجھتی ہیں، کاش آپ میری بہن ہوتیں اور میری بیوی کو بھی کچھ سمجھا سکتیں"۔ :)
سودا بُرا نہیں ہے ڈاکٹر صاحب۔ میرا خیال ہے ابھی تک آپ کو دونوں ہی کا تجربہ نہیں ہے یعنی سینے سے لگانے کا اور "بھائی" سے چپیڑیں کھانے کا ورنہ شعر کہنے کی بجائے عمل کرتے :)
نیست ما را حور و غلمان و پری اندر نظر
چونکہ از روزِ ازل ما عاشقِ روئے تو ایم
شیخ شرف الدین بوعلی قلندر
ہماری نظروں میں حور و غلمان و پری وغیرہ کچھ نہیں ہے، کیونکہ ہم روزِ ازل سے تیرے ہی چہرے کے عاشق ہیں۔