نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    وہ یہ جان کر حیرت زدہ ہوئی کہ اردو فکشن کے بڑے نام مقامی اردو بولنے والے نہیں تھے۔

    فقط جملہ معترضہ کے طور پر عرض ہے کہ تارڑ صاحب اپنے ہر دوسرے انٹرویو میں ایسی کوئی متنازعہ بات کر دیتے ہیں کہ وہ (تارڑ صاحب اور بات) تا دیر زیرِ بحث رہتے ہیں :)
  2. محمد وارث

    مبارکباد ڈاکٹر عاطف ملک عین میم کو مبارکباد

    میں نے ایک بار ایک ڈاکٹر صاحب سے نسخے کے ساتھ ساتھ "تیر بہدف شعر" کا تقاضیٰ کیا تھا، شعر تو انہیں کوئی یاد نہ آیا لیکن اپنی جوانی کا ایک بھولا بسرا گانا انہوں نے میری نذر کر دیا تھا "یہ جو چلمن ہے دشمن ہے ہماری" :)
  3. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فرقان صاحب اگر ساتھ شاعر کا نام بھی لکھتے جائیں، یعنی جب معلوم ہو، تو حق بحقدار رسید والا معاملہ ہو جائے :)
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    طمعِ وصال، گفتی، کہ بہ کیشِ ما حرام است تو بگو کہ خونِ عاشق، بہ کدام دیں حلال است شیخ بہائی تُو نے کہا کہ وصال کی طمع رکھنا ہمارے مذہب اور روش میں حرام ہے، (ٹھیک ہے لیکن) یہ بھی کہہ کہ عاشق کا خون کرنا کون سے مذہب میں حلال ہے؟
  5. محمد وارث

    تھائی ساٹے سٹر فرائے

    دخل در معقولات بلکہ ماکولات کے لیے معذرت، لیکن یہاں جو بار بار "ساس" کا ذکر ہے تو میری تو جان ہی نکلی جا رہی ہے، براہِ کرم کچھ اس کا کریں، انگلش میں لکھ دیں پلیز :)
  6. محمد وارث

    پیگی سے ملئے

    میری بیوی نے کچھ ایسی ہی حدود و قیود ہماری بلے کے متعلق لگائی ہوئی ہیں کہ وہ کچن میں نہیں گھسے گا، کھانا کھاتے ہوئے آس پاس نہیں منڈلائے گا، وہ اُس کو ہاتھ نہیں لگائی گئی نہ ہی بلا اُس کو "ٹچ" کرنے کی کوشش کرے گا ورنہ مار کھائے گا۔ اس کا خیال میں اور بچے رکھیں گے وغیرہ وغیرہ لیکن حیرت انگیز طور...
  7. محمد وارث

    مبارکباد وارث بھیا کے محفل میں دس سال

    بہت شکریہ صابر صاحب۔ بڑی مہربانی چوہدری صاحب :) شکریہ برادرم، ذرہ نوازی ہے آپ کی!
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از غمزہ گہہ عتاب و گہے خندہ می کُنی ما را چو شمع می کشی و زندہ می کنی اہلی شیرازی اپنے غمزوں سے تُو کبھی ہم پر عتاب کرتا ہے اور کبھی مسکرا دیتا ہے (اور لطف و کرم کرتا ہے) یعنی شمع کی طرح کبھی ہمیں بُجھا دیتا ہے اور کبھی جلا دیتا ہے۔
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہرچند کہ جاں زار و دل از ہجر غمیں است غم نیست اگر مصلحتِ یار ہمیں است شرف قزوینی ہرچند کہ (میری) جان زار زار اور دل ہجر سے غمناک ہے لیکن اگر مصلحتِ یار یہی ہے تو پھر کوئی غم نہیں۔
  10. محمد وارث

    مبارکباد وارث بھیا کے محفل میں دس سال

    شکریہ احمد صاحب، نوازش آپ کی۔ شکریہ نظامی صاحب۔ شکریہ آپ کا۔ بہت شکریہ اعجاز صاحب، نوازش آپ کی۔ شکریہ فہیم۔ تنازعوں سے پاک تو نہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ وہ "تنازعے" زیادہ تر جنگل کی آگ کی طرح پھیلے نہیں :)
  11. محمد وارث

    تعارف میرا تعارف

    خوش آمدید علی مجتبیٰ
  12. محمد وارث

    (بغاوت )دوستوں کے نام

    اس حسن گمان کے لیے ممنون ہوں آصف صاحب۔ بانیان و منتظمین سے میری دوستی اور قرابت اتنی ہی ہے جتنی ڈاکٹر عامر شہزاد یا اکمل زیدی صاحب سے اور بس۔ جہاں تک احتجاج کی بات ہے تو یہ واقعی افسوس ناک ایشو چل رہا ہے۔ معطلی کے پہلے دن جب پہلا احتجاجی تھریڈ کھلا تھا تو میں نے اپنی سی ایک کوشش ضرور کی تھی...
  13. محمد وارث

    (بغاوت )دوستوں کے نام

    آپ اپنی "لڑائی" یا جو کچھ بھی ہے اپنے تک رکھیں۔ مجھے اس میں زبردستی مت گھسیٹیں، مجھے آپ کی اس بغاوت یا جو کچھ بھی ہے سے کچھ لینا دینا نہیں۔
  14. محمد وارث

    (بغاوت )دوستوں کے نام

    بیویوں سے "بڑے" ہی تو ڈرتے ہیں ہادیہ۔ بچے تو ماؤں سے ڈرتے ہیں :)
  15. محمد وارث

    (بغاوت )دوستوں کے نام

    "آپ" نے سُنا ہے تو پھر "درست" ہی سُنا ہوگا۔ باقی جہاں تک ڈرنے کی بات ہے تو ڈرتا ورتا میں کسی سے نہیں، ایک اللہ جی دوسرے بیوی جی، باقی اور کسی کی کیا مجال ہے :)
  16. محمد وارث

    (بغاوت )دوستوں کے نام

    یہ کفن بھی شاید ویسا ہی ہوگا جیسے ویب پر پھولوں کے تحائف اور کھانوں وغیرہ کی تصاویر لگا کر "دعوت" دی جاتی ہے :)
  17. محمد وارث

    مبارکباد وارث بھیا کے محفل میں دس سال

    شکریہ شاہد صاحب! بہت شکریہ آپ کا شیخ صاحبہ، نوازش آپ کی! شکریہ افضل صاحب۔ شکریہ ہادیہ :) بہت شکریہ ظفری بھائی، نوازش آپ کی۔ آپ کو تو اب بارہ سال ہونے والے ہوئے، ماشاءاللہ :) شکریہ آپ کا، نوازش۔
Top