وہ اس وجہ سے کہ سب شادی شدہ شہید اپنی بیوی کے نام سے تھر تھر کانپتے ہیں اور ساس وہ "اُستانی" ہوتی ہے جس نے اِس "بیوی" کی تربیت کی ہوتی ہے سو ساس سوا ستیاناس تو کرے ہی گی :)
یہ صحیح مسلم کی ایک حدیث ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھے چھ باتوں میں دیگر انبیا پر فضیلت دی گئی، 1، مجھے جوامع الکلم عطا کیے گئے۔۔۔ الخ
یہ دراصل مختصر مگر انتہائی جامع کلمات ہیں، جیسے صحیح بخاری کی پہلی حدیث، اعمال اور نیتوں والی۔ اس طرح کے بے شمار جامع کلمات ہیں۔...
آپ درست کہہ رہے ہیں، اسی لیے تو میں فارسی کے ہزاروں اشعار کے تراجم کر چکا ہوں اور اُن کی داد فارسی اردو جاننے والے اہلِ زبان سے بھی حاصل کر چکا ہوں۔ لیکن مسئلہ گفتاری فارسی کا ہے۔ میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اگر کوئی عام پڑھا لکھا پاکستانی جسے اس جملے کی سمجھ ہے، ایران کے کسی بازار میں یہی...
رُباعی
شیخے بہ زنے فاحشہ گفتا: مستی
ہر لحظہ بہ دامِ دگرے پا بستی
گفتا: شیخا ہر آنچہ گوئی ہستم
اما تو چنانکہ می نمائی ہستی؟
ایک شیخ (پارسا بزرگ) نے ایک فاحشہ عورت سے کہا کہ تُو مست ہے اور ہر لحظہ ایک نئے اور دوسرے ہی دام میں اپنے پاؤں پھنسا کر رکھتی ہے۔ اُس عورت نے کہا کہ اے شیخ، تُو نے جو کچھ...
پاکستانی وومین ٹیم کا ہارنا سمجھ میں آتا ہے۔ مردوں کے میچ میں مقابلہ تھا کہ "باپ" کون ہے اور "بیٹا" کون ہے۔ اب کوئی عورت یہ برداشت نہیں کر سکتی کہ وہ جیت کر "ماں" کہلوائے اور دوسری اُس سے ہار کر بھی چھوٹی ہی رہے، سو ہار کر "بیٹی" کہلوانے میں خوشی محسوس کر گئی پاکستانی ٹیم :)
شکریہ اس دعوتِ عام کے لیے۔ اول تو "بمع" اہل و عیال ہم آ نہیں سکتے ہاں "مع" اہل و عیال ہوتا تو سوچتے۔ دوم، سارے جہان کی "لٹرم پٹرم" چیزوں کا ذکر کر دیا آپ نے اپنی دعوت میں اور ہمارا خیال تک نہیں رکھا، جھوٹے منہ سے بھی ذکر نہیں کیا :)
شکریہ مریم اس عزت افزائی کے لیے۔
جہاں تک مستقل مزاجی کی بات ہے تو میں مستقل مزاج نہیں بلکہ دنیا مستقل مزاج ہے۔ مثال کے طور پر آج سے سترہ سال پہلے، جب میں پہلی بار اپنے سسرال گیا تھا تو ان کے مہمان خانے میں ایک کرسی ایک خاص جگہ پڑی تھی میں اُس پر بیٹھ گیا، اُن کی مستقل مزاجی دیکھیے کہ آج تک اس...