نتائج تلاش

  1. راحیل فاروق

    رباعی برائے توجہ اساتذہ و دیگر احباب ؟

    کاشف بھائی، اردو محفل اچھی ہے لیکن ایسا بھی نہیں کہ اس پر سبھی سب گنوں پورے ہوں۔ ابھی کچھ ہی دیر پہلے میں ایک طنزیہ مراسلے پر بڑے بڑوں کے ردِ عمل دیکھ کر حیران رہ گیا۔ بابائے تحریف محمد خلیل الرحمٰن صاحب کی شوخئِ اندیشہ کی وہ درگت بنائی گئی ہے کہ میں ان کی جگہ ہوتا تو احتجاجاً اردو لکھنا، پڑھنا،...
  2. راحیل فاروق

    رباعی برائے توجہ اساتذہ و دیگر احباب ؟

    کھال اگر ازراہِ عقیدت ملایانِ عروض کی نذر کی جائے تو ایک نکتہ اور بھی سر اٹھاتا ہے۔ یعنی یہ قطعہ ہے۔ رباعی کے مروجہ اوزان از شجرہ ہائے اخرب و اخرم میں جو دوبیتی ہو گی وہی رباعی کہلا سکتی ہے۔ یا پھر حضرتِ اقبالٌ جیسے انقلابیوں کے تتبع میں ہزج مسدس محذوف کو استعمال میں لایا جاتا تب بھی ہم چوں نہ کرتے۔
  3. راحیل فاروق

    آپ کیا جانتے ہیں اس نام کے بارے میں؟

    قرینِ قیاس کا تو پتا نہیں البتہ یہ ضرور معلوم ہو رہا ہے کہ آپ کو یہی مطلب پسند ہے!
  4. راحیل فاروق

    آپ کیا جانتے ہیں اس نام کے بارے میں؟

    ہے یہ اسمِ مفعول ہی۔ گو بعض اسے یائے معروف سے بھی ادا کرتے ہیں مگر مشہور قاعدہ تلفظ کا یائے لین ہی سے ہے۔ اب مقتول یا شہید کے معانی کی کس قدر گنجائش ہے یہ روایات اور مادے کے مطالعے سے واضح ہو سکتا ہے۔
  5. راحیل فاروق

    آپ کیا جانتے ہیں اس نام کے بارے میں؟

    میثم کا مادہ وثم بیان کیا جاتا ہے جس کے معنیٰ توڑنے، کوٹنے، کچلنے اور پیس دینے کے ہیں۔ المنجد کے مطابق: زوروں کی بارش جو زمین کو ادھیڑ کر رکھ دے، کے بیان میں یہ لفظ آتا ہے۔ گھوڑے کا زور زور سے پاؤں زمین پر مارنا اسی کے وسیلے سے بیان ہوتا ہے۔ دشمن کی صفوں کو چیر کر آگے نکلنے کے بیان میں بھی اس...
  6. راحیل فاروق

    این اے 122 اور پیپل پالٹی

    بھٹو مرحوم کی روح سے معذرت کے ساتھ! (مراسلہ ہٰذا محض ازراہِ تفنن شائع کیا جا رہا ہے۔ مراسلہ نگار کی پی پی پی یا کسی دوسری، تیسری، چوتھی سیاسی جماعت سے کوئی وابستگی نہ ہے۔ مراسلہ نگار کسی قسم کی شماتتِ ہمسایہ، نقصانِ مایہ، سر پھٹول، توتکار کا ذمہ دار نہ ہو گا۔ کسی صاحب کو اعتراض ہو تو تصویر میں...
  7. راحیل فاروق

    حاضر، جناب! :)

    حاضر، جناب! :)
  8. راحیل فاروق

    بھروسا

    اگر آپ ہمیں خلق میں محسوب نہ کریں تو ان باکس میں ناگفتہ تو کیا ناگفتنی بھی بتمام و کمال کہی سنی جا سکتی ہے۔ لیکن خیال رہے کہ جمہور کے خیال میں ہم منجملۂِ خلائق ہی ہیں۔ تکفیر وغیرہ کے معاملات سے ہماری ویسے بھی جان نکلتی ہے! رسولِ پاک ﷺ کا فرمان اس کرب کا شافی حل ہے۔ فرمایا: اعقل و توکل۔ (اونٹ...
  9. راحیل فاروق

    یہ رنگ فرانس کے جھنڈے کے ہیں۔ پیرس میں ہونے والے انسانیت کش دھماکوں کے خلاف احتجاج کے طور پر...

    یہ رنگ فرانس کے جھنڈے کے ہیں۔ پیرس میں ہونے والے انسانیت کش دھماکوں کے خلاف احتجاج کے طور پر چڑھائے گئے ہیں۔
  10. راحیل فاروق

    بھروسا

    گرو نانک سے منسوب ایک روایت بیان کی جاتی ہے۔ آج ادب دوست بھائی کا کیفیت نامہ پڑھ کر ذہن میں تازہ ہو گئی۔ گرو نانک اپنے چیلوں کے درمیان بیٹھے تھے۔ حکمت و موعظت کے موتی بکھر رہے تھے۔ باتوں میں سے بات نکلی اور روئے سخن آیندہ زمانوں کی طرف ہو گیا۔ گرو نے کہا: اک ویلا آؤ گا جد ہر بندہ ٹھگ ہوؤ گا۔...
  11. راحیل فاروق

    مدد

    لفظ درجہ میں تسکینِ اوسط سے کام نہیں لیا جا سکتا۔ تسکینِ اوسط خالصتاً عروضیوں کا مسئلہ ہے جس کا صحتِ تلفظ سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں۔ فَعِلُن کو فِعلُن کر دینا صاحبانِ عروض جائز سمجھتے ہیں۔ صرفیوں کے ہاں تسکینِ اوسط نام کی کوئی شے نہیں پائی جاتی۔ اور تلفظ کا علمِ صرف سے براہِ راست تعلق ہے۔ اسی...
  12. راحیل فاروق

    مدد

    تسکینِ اوسط تراکیب میں رائج ہے۔ مفرد الفاظ اس سے مستثنیٰ ہیں۔
  13. راحیل فاروق

    مدد

    درجہ جیسے الفاظ میں آنے والی ہ ہائے مختفی کہلاتی ہے۔ اردو میں یہ فتحۂِ قصیر کے مماثل ہے۔ یعنی الف کی کم و بیش آدھی آواز۔ ہ کی اپنی مخصوص آواز یہ نہیں دیتی۔ لہٰذا مجوزہ صورتوں میں دوسری صورت درست ہے یعنی دَ رَ جَ اے اِب تِ دَا اِی۔ جہاں ہائے ہوز کی مخصوص آواز واضح ہو اسے ہائے معلنہ کہتے ہیں۔...
  14. راحیل فاروق

    تعارف السلام و علیکم

    اگر یہ تعارف ہے تو مجھے اپنے تعارف میں بخاری شریف پیش کرنی چاہیے تھی! رمیز کالو ۔۔۔ نام سے جہاں تک اندازہ کر سکا ہوں، آپ کا تخلص کچھ سیاہی مائل ہے۔ بہر صورت، میں آپ کو اپنی ذاتی جانب سے محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ :redheart: گو کہ میں اس کا مالک نہیں، لیکن اپنا ہی گھر سمجھیے!
  15. راحیل فاروق

    منٹو

    شاعر: مجید امجدؔ آواز: راحیلؔ فاروق
  16. راحیل فاروق

    میں نے اقبال کو بس تھوڑا سا دریافت کیا تھا - کالم از نصرت جاوید

    حد کر دی اس بندے نے۔ اتنا خوبصورت احتجاج، اتنا گہرا طنز۔ اگر نونیوں کی ٹنڈ کے نیچے بھی چمک ہوتی تو پھڑک کے مر جاتے!
  17. راحیل فاروق

    یہ کابینہ ہمارے گھر میں رہنی چاہئے انکل

    یعنی فاعلاتن؟ اعلان کی صورت میں تو یہی ہو گا نا۔ یائے مخلوط کی صورت میں مفعولن ہو گا جس کا شبہ آسی صاحب کو ہے۔
  18. راحیل فاروق

    جوابَ شکوہ کے چند بند

    اگر آپ کلام کے بارے میں پوچھتے تو ہم جواب ہی نہ دیتے!
Top