نتائج تلاش

  1. راحیل فاروق

    اردو کا مطالعہ دماغ کے لئے مفید

    اردو کو آپ جیسے عشاق چند اور مل گئے تو پوبارہ سمجھیے! ہمیں بھی سکھائیے پھر تو۔
  2. راحیل فاروق

    ماں جی سے

    تقریباً سات سال پرانی ایک نظم۔ حالات کچھ بدلے نہیں اب تک! کیوں جھگڑتی ہیں بے سبب، ماں جی؟ میں بڑا ہو گیا ہوں اب، ماں جی! بھلے وقتوں کی آپ کی ہے سوچ اب بھلا وقت ہے ہی کب، ماں جی؟ وہ زمانہ نہیں رہا، مانیں! ہے یہی زندگی کا ڈھب، ماں جی میں تو پھر آپ سے ہوا باغی لوگ بھولے ہوئے ہیں رب، ماں جی...
  3. راحیل فاروق

    یقین ۔

    سر، دو معروضات ہیں۔ میں راحیل فاروق ہوں۔ نہیں جانتا فاروقی کیسے بن جاتا ہوں۔ آپ ہی نہیں ایسے کرم فرما اور بھی ہیں۔ پہلے میں سمجھتا تھا کہ سننے میں غلطی ہو جاتی ہے۔ اب دیکھا کہ پڑھنے میں بھی یہی معاملہ ہے۔ یہ یقیناً کوئی بددعا ہے۔ میں حکیم نہیں، بھائی۔ حکمت سے کوئی خاص شغف بھی نہیں۔ ویسے آپ آنا...
  4. راحیل فاروق

    یقین ۔

    یہ شاید آپ کی پہلی تحریر ہے جو میرے لیے قدرے قابلِ فہم ہے۔ پسند بھی آئی اسی لیے۔ کلاسیکی طب میں لوگوں کے چار مزاج متعین ہیں۔ سوداوی، صفراوی، بلغمی اور دموی۔ آپ غالباً سوداوی ہیں۔ اور اگر آپ کو سردی بھی زیادہ لگتی ہے تو یقیناً۔ ان لوگوں کی ذہنی قوت سونامی کی طرح بے نہایت اور بے لگام ہوتی ہے۔ سمت...
  5. راحیل فاروق

    سوچتے سوچتے خیال آیا

    کسی دانا کا فرمان ہے: بیکار مباش، کچھ کیا کر--- کپڑے ہی ادھیڑ کر سیا کر ! تو صاحبو، کپڑے تو ہمارے پاس اتنے فالتو ہیں نہیں کہ ان سے بیکاری کا قتل کیا جائے۔ بقولِ سعدیؒ، جامہ ندارم دامن از کجا آرم۔ لے دے کے یہی ٹوٹے پھوٹے اشعار ہیں جن پر تکیہ کیا جا سکتا ہے۔ سو ملاحظہ فرمائیے ایک پرانی غزل۔ عشق...
  6. راحیل فاروق

    میرؔ کا شعر ہے: پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندہ طبع لوگ افسوس تم کو میرؔ سے صحبت نہیں رہی مطلب آپ کو...

    میرؔ کا شعر ہے: پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندہ طبع لوگ افسوس تم کو میرؔ سے صحبت نہیں رہی مطلب آپ کو درست معلوم ہے۔ مراد کیا ہے، اب یہ ہم کیا بتائیں؟
  7. راحیل فاروق

    سردیوں کی شاموں میں

    آپ کا نثری اسلوب کسی کی یاد دلاتا ہے۔ مگر یاد نہیں آتا کس کی؟ اور وہ جو یادِ ماضی عذاب ہے، یا رب! والا فرقہ ہے، وہ؟ یہ تو عظمت کی نشانی ہے!
  8. راحیل فاروق

    مدھر ملک؟

    مدھر ملک؟
  9. راحیل فاروق

    ایسی صورتیں آج کل کہاں دکھائی دیتی ہیں، آپی؟ ہم تو انھیں لکھنؤ کے کوئی قدیمی بزرگ سمجھ کر فاتحہ...

    ایسی صورتیں آج کل کہاں دکھائی دیتی ہیں، آپی؟ ہم تو انھیں لکھنؤ کے کوئی قدیمی بزرگ سمجھ کر فاتحہ بھی پڑھ چکے تھے۔ بہرحال، خوشی ہوئی آپ سے مل کر، نیرنگ بھائی۔ جیتے رہیے۔ پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندہ شکل لوگ!
  10. راحیل فاروق

    آپ ہیں؟ قسم سے؟

    آپ ہیں؟ قسم سے؟
  11. راحیل فاروق

    ہم کہاں قسمت آزمانے جائیں / تو ہی جب خنجر آزما نہ ہوا

    ہم کہاں قسمت آزمانے جائیں / تو ہی جب خنجر آزما نہ ہوا
  12. راحیل فاروق

    بھائی، ہے تو شاید شرم کی بات۔ لیکن میں بغور دیکھنے کے باوجود فیصلہ نہیں کر سکا کہ یہ تصویر کس کی...

    بھائی، ہے تو شاید شرم کی بات۔ لیکن میں بغور دیکھنے کے باوجود فیصلہ نہیں کر سکا کہ یہ تصویر کس کی ہے۔ بڑے تامل کے بعد صرف اس قدر یقین ہوا کہ میری نہیں ہے۔ اس سے آگے علم کی جو منازل پڑتی ہیں ان تک آپ رہبری فرمائیے!
  13. راحیل فاروق

    تاسف معروف ادیب ''انتظار حسین ''چل بسے

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اس شخص میں یقیناً بہت کچھ غیرمعمولی تھا۔ عام طور پر بوڑھے ادیب کسی کی بات پر توجہ دینا کسرِ شان سمجھتے ہیں۔ مگر میں نے انتظار صاحب کو بچوں کی طرح دیدے پھاڑے اور منہ کھولے دوسروں کی باتیں سنتے دیکھا ہے۔ مجھے نہیں معلوم وہ صوفی تھے یا نہیں۔ لیکن اگر تھے تو یقیناً مقامِ...
  14. راحیل فاروق

    نصر من اللہ

    نبیِ کریم ﷺ پر غارِ حرا میں جب پہلی وحی نازل ہوئی تو بشری حدود آپ کی راہ کی رکاوٹ بن گئیں اور آپﷺ کی حالت غیر ہو گئی۔ آپﷺ کو اپنی زندگی میں پہلی دفعہ خداوندِ جل جلالہ کے ایک فرستادے سے براہِ راست مکالمہ و مخاطبہ کا اتفاق ہوا تھا اور اس تجربے کی شدت اور جبروت نے آپ کے اعصاب کو گویا شل کر دیا تھا۔...
  15. راحیل فاروق

    خوش آمدید، ماروی صاحبہ۔

    خوش آمدید، ماروی صاحبہ۔
  16. راحیل فاروق

    دھواں از قلم نیرنگ خیال

    شاعری میں ایک چیز ہوتی ہے جسے سہلِ ممتنع کہتے ہیں۔ نثر میں شاید اب اس کا نام نیرنگئِ خیال رکھ دینا چاہیے۔ آپ کا ایسا ہی ایک اور جملہ بھلائے نہیں بھولتا۔
  17. راحیل فاروق

    وعلیکم السلام، بھائی۔ خوش رہیں۔

    وعلیکم السلام، بھائی۔ خوش رہیں۔
  18. راحیل فاروق

    اے یادِ رفتگاں! مجھے جینے کا چھوڑیو

    اچھی ہے، آپا۔:clap::clap::clap: میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میری غزل کو آپ کا تختۂِ مشق بننے کا شرف حاصل ہوا۔:angel3:
  19. راحیل فاروق

    تاسف ماسی وفات پا گئیں۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ موت سے کس کو رستگاری ہے آج تم، کل ہماری باری ہے !
  20. راحیل فاروق

    پردیسی انڈا فرائی

    فرج، فرائینگ پین، چولھا، ٹریش بن؟ نوکری کرنے کے لیے پھر نوکر رکھ لوں، عباس بھائی؟ ویسے مزے کی ریسیپی ہے۔ بناتی تو ہے خیر ہماری جوتی۔ پڑھنے میں بہت لذیذ ہے البتہ! ;););)
Top