(نور سعدیہ شیخ کے ایک مراسلے پر کشتگانِ تمباکو کے ردِ عمل کے ردِ عمل میں آبدیدہ ہو کر لکھا گیا)
دنیائے منشیات میں سگرٹ کو جو امتیازی مقام حاصل ہے اس کی کچھ مسکت قسم کی وجوہ ہیں۔ لیکن پہلے تو یہ سمجھ لیجیے کہ سگرٹ نوشی کیا ہے۔ بلکہ اس سے بھی پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ سگرٹ نوشی کیا نہیں ہے۔...