نتائج تلاش

  1. راحیل فاروق

    جوابَ شکوہ کے چند بند

    متشکرم، بھائی جان۔ بہت شکریہ۔ ہمیں یومَ اقبالؒ کے حوالے سے آپ کا مراسلہ دیکھ کر تحریک ہوئی۔ بزرگوار نے حق ادا کیا ہے مداحی کا۔ ماشاءاللہ!
  2. راحیل فاروق

    جوابَ شکوہ کے چند بند

    کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا؟ شکریہ!
  3. راحیل فاروق

    جوابَ شکوہ کے چند بند

    بسلسلۂِ یومِ اقبالؒ۔ چار سال قبل ریکارڈ کیے گئے جوابِ شکوہ کے ابتدائی بند۔ اطلاعاً عرض ہے کہ دیکھنے کی چیز نہیں ہے۔ بہتر ہو گا کہ آنکھیں بند کر کے سنیے!
  4. راحیل فاروق

    غزل: اے یادِ رفتگاں! مجھے جینے کا چھوڑیو

    سراپا سپاس! کراچی میں بچپن گزرا۔ سسرائیل یوں تو کہاں نہیں ہے مگر ہمارا والا کراچی ہی میں سمجھیے۔ سٹیل ٹاؤن۔ مرنے کو اس گلی میں بلایا گیا ہمیں-- راحیلؔ اگر بلائے نہ جائیں تو آئیں کیا؟
  5. راحیل فاروق

    اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ

    میں بھی متاثرین میں سے ہوں۔ ایک بار پانچ ہزار نکلوائے۔ گھر آ کر گنے تو چھ ہزار تھے!
  6. راحیل فاروق

    بوجھ

    شروع میں تو گمان ہوا کہ کافکاؔ نے ہمارے ہاں جنم لے کر اردو میں میٹا مارفوسس انشا کرنے کی ٹھانی ہے۔ قریب تھا کہ ہم آواگون کے قائل ہو کر کافر کافر ہو جاتے کہ ابنِ مُنیب ابھرنے لگا۔ کہانی کے انجام کو پہنچنے تک معلوم ہوا کہ اسلوب سے بھی بڑھ کر جان سانچے میں ہے۔ آپ جیسے لوگوں کی بابت مجھے سمجھ میں...
  7. راحیل فاروق

    بال بال بچ گئے۔

    مجھے لگا اس گاڑی میں سے آپ کے شوہر نکلے ہوں گے۔ خیر، کوئی بات نہیں۔ کسی نہ کسی کا شوہر تو نکلا ہی ہو گا!
  8. راحیل فاروق

    سکھوں کے لطیفوں پر پابندی لگنی چاہیے؟ سوتک بسواس بی بی سی، دہلی

    یہ لطیفہ تو بالکل سمجھ میں نہیں آیا۔ اب خدارا آپ ہمیں سکھ نہ سمجھ لیجیے گا! ویسے سکھ کے لغوی معنی ہیں سیکھنے والا۔ جویائے علم و حکمت۔ سکھ نمٹ لیں گے۔ پٹھان نمٹ لیں گے۔ مِیرا کی داد رسی کون کرے گا؟ وہ بیچاری کسے وکیل کرے، کس سے منصفی چاہے؟
  9. راحیل فاروق

    سو، شہرِ دوست میں، سب سے بگاڑ آیا ہوں ! ۔۔ غزل اصلاح کے لئے

    شہرِ دوست گویا ایک چمن تھا اور لوگ پھول تھے۔ میں نے سب سے بگاڑ کر گویا پھول جھاڑ ڈالے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ ترکِ تعلقات کا یہ بیان کجی رکھتا ہے۔ سو کا لفظ قطعی حشو ہے۔ آیا ہوں کی ردیف معانی کے خلاف جاتی ہے۔ یعنی چلے آپ آئے ہیں تو پھولوں کا جھڑنا چہ معنیٰ دارد؟ چاندنی کا ستون تھا، مہربان پری تھی...
  10. راحیل فاروق

    بابرؔ بہ عیش کوش

    ارے، میں تو مذاق کر رہا تھا، بھائی۔ واللہ، آپ سے کوئی شکوہ نہیں۔ بلکہ خوشی ہے کہ آپ نے ہمیں قبلۂِ عالم کہا اور حکم وغیرہ جیسے الفاظ ہمارے لیے استعمال کیے۔ ہم اپنی بیگم کو دکھائیں گے!
  11. راحیل فاروق

    سو، شہرِ دوست میں، سب سے بگاڑ آیا ہوں ! ۔۔ غزل اصلاح کے لئے

    کاشف بھائی، ابھی توجہ ہوئی اس غزل کی طرف۔ حیرت ہے کہ ٹیگ موصول نہیں ہوا یا میں غائب دماغی میں احساس نہیں کر پایا۔ قبلہ اعجاز صاحب کی رہنمائی کے لیے ممنون ہونا چاہیے کہ اصلاح میں اس قدر دقتِ نظر سے کام لے رہے ہیں۔ میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ آپ مجھے رائے کے لیے یاد فرمائیں۔ یہ انکسار نہیں،...
  12. راحیل فاروق

    بابرؔ بہ عیش کوش

    :in-love: میں نے وہ مضمون پڑھا تھا آپ کا۔ المیہ یہ ہے کہ جسے آپ خواجے کا گواہ کہتے ہیں اس کی بابت ہماری ایجنسیوں کا اجماع ہے کہ وہ کھاڈے کا گواہ ہے۔ منطق پر آپ کی سی گرفت تو نہیں مگر قیاس کہتا ہے کہ ڈڈو چونکہ عموماً کھاڈوں میں فروکش ہوتا ہے اس لیے وہاں کے مابہ النزاع امور میں اس کی گواہی مقبول...
  13. راحیل فاروق

    میرے والد صاحب سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری کی ایک غزل احباب کے لیے۔ضیائے خورشید سے انتخاب۔یہ بہاروں میں چمن کی داستاں ہو جائیگا

    کیا کہنے، حضور! غنچۂِ معصوم؟ اساتذہ والی کلاسیکیت ہے کلام میں، ماشاءاللہ۔ میں اسے اپنی کوتاہی سمجھوں کہ بزرگوار سے تعارف نہیں میرا؟
  14. راحیل فاروق

    بابرؔ بہ عیش کوش

    جونؔ ایلیا کا ایک قول اکثر و بیشتر پڑھے لکھے دوستوں کے طفیل نظر سے گزرتا رہتا ہے جس میں انھوں نے خوش رہنے کا تعلق بے حسی سے بتایا ہے اور دلیل دی ہے کہ عظیم لوگوں کی اکثریت اپنی زندگیوں میں اداس رہی ہے۔ دانشمندوں کی بات تو ایک طرف رہی، مجھے یاد آتا ہے کہ مائیکل جیکسن جیسے عوامی سطح کے شخص نے بھی...
  15. راحیل فاروق

    مداری

    یہ تاب، یہ مجال، یہ طاقت نہیں مجھے! روئے سخن کسی کی طرف ہو تو روسیاہ! میں نے تو یہ فقرہ نہایت خلوصِ نیت سے لکھا تھا کہ بُرا ہو اس تنقیدِ نو کی روایت اور بین المتونیت کا کہ شرفاء بھی سیدھی سادی تحریروں سے انٹ شنٹ مطالب نکالنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ میں تو یونہی بکتا رہتا ہوں۔ میری آراء کے باب...
  16. راحیل فاروق

    تعارف عامر فاروق

    خوش آمدید، عامر بھائی! ایں سعادت بزورِ بازو نیست! سال؟ دیانتداری کا تقاضا ہے کہ اس قسم کے بیانات کے ساتھ مبینہ طور پر وغیرہ لکھا جائے۔ Et tu, Brute? اللہ ان سے آپ کا دل ٹھنڈا اور آنکھیں روشن کرے۔ آمین۔ اسے کراچی، پاکستان لکھا کریں۔ایجنسیوں سے پنگا لینے کا فائدہ؟ صفات؟ پھر ایجنسیوں سے...
  17. راحیل فاروق

    تعارف صابری دربار ثانی کلس شریف کا شارٹ تعارف

    دربار شریف کو ہمارا سلام!
  18. راحیل فاروق

    مداری

    سراپا سپاس۔ یقین جانیے!
  19. راحیل فاروق

    مداری

    کیا نکتہ آفرینی ہے! بہت سا شکریہ، لالہ!
Top