نتائج تلاش

  1. راحیل فاروق

    الف سے ے تک تمام حروف تہجی ایک جملے میں۔۔۔۔

    انھیں انگریزی میں پین گرام (Pangram) کہتے ہیں۔ اردو میں شاید ہمہ حرفی جملے یا ہمہ حرفیاں کہنا چاہیے۔ اردو کی مثالیں بدقسمتی سے بھونڈی اور بدہئیت سی ہیں۔ ہمارے ہاں ماہرینِ لسانیات اور اہلِ زبان کو اور بکھیڑے اتنے ہیں کہ اس قسم کی تحقیق یا تخلیق کی نوبت نہیں آئی۔ میرے دل میں ہے کہ کبھی وقت ملے تو...
  2. راحیل فاروق

    اقبال اور احمدیت

    اگر نہ ہو تجھے الجھن تو کھول کر کہہ دوں؟ آج مملکتِ خداداد میں جن لوگوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملتی اور جن کے پیشوا کو دجال تک قرار دیا جاتا ہے، وہ فرقہ اقبال کی زندگی میں پنپتا رہا۔ باقی تفصیلات تو ہمارے محققین سامنے لائیں گے، مجھے صرف ایک نکتے کی جانب توجہ دلانی ہے۔ مبینہ طور پر انگریز سرکار کے...
  3. راحیل فاروق

    اللہ پاک اس معصوم جان کی حفاظت فرمائے اور اسے جلد از جلد صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ مالک...

    اللہ پاک اس معصوم جان کی حفاظت فرمائے اور اسے جلد از جلد صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ مالک دراز عمر اور بلند طالع بنائے ہمارے بھتیجے کو۔ آمین۔ ثم آمین۔
  4. راحیل فاروق

    جو ہم پہ گزری

    آپی، تحریریں چھپنے سے پہلے مدیروں کے ہاتھوں، پیروں اور خدا جانے کہاں کہاں سے گزرتی ہیں۔ میرا جی نہیں چاہتا کہ میرے لکھے پہ کوئی قلم پھیرے۔ لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرر نہیں ہوں میں! خدا بھلا کرے انٹرنیٹ کا کہ مجھ جیسے ان گنت بد دماغ اور پراگندہ فکر لوگ جو جی میں آئے شائع کر لیتے ہیں۔ کس نمی پرسد کہ...
  5. راحیل فاروق

    جو ہم پہ گزری

    اور پھر نوبت باینجا رسید کہ۔۔۔ ادب دوست بھائی، ترے وعدے پر جیے ہم!
  6. راحیل فاروق

    جو ہم پہ گزری

    گلشنِ حدید گئے بغیر تو سٹیل ٹاؤن میں وقت نہیں گزرتا۔ کراچی ہے ہی پیارا شہر۔ دیکھنے والی نظر دیر سے پیدا ہوئی ہم میں!
  7. راحیل فاروق

    جو ہم پہ گزری

    ہائیں۔ ہواں کچھ لوگن کو سخت سست بھی کہا ہم نے۔ او بھی سنا تم لوگن نے؟
  8. راحیل فاروق

    مبارکباد وارث بھائی کے پندرہ ہزار مراسلے

    محمد وارث بھائی کے حصے میں اعزازات پہلے ہی کم نہیں۔ ایک اور کا اضافہ ہو جائے تو خدا جانے انھیں فرق پڑے گا یا نہیں۔ لیکن مبارک باد میں کوئی مضائقہ نظر نہیں آیا ہمیں۔ محفل پر عظیم لوگ وافر دستیاب ہیں۔ ایک ڈھونڈو، ہزار ملتے ہیں! لیکن یہ بات شاید وارث بھائی کے سلسلے میں سب سے زیادہ تیقن سے کہی جا...
  9. راحیل فاروق

    جو ہم پہ گزری

    نہ بھائی، نہ۔ آپ کے تاثرات کا انتظار نہایت شدت سے مجھے اور سب کو ہے۔ محفلین کو اطلاع ہو کہ میں نے صرف اپنی سرگزشت بڑے ذاتی سے پیرائے میں بیان کی ہے۔ تصاویر ادب دوست بھائی کے پاس ہیں۔ میزبانی انھوں نے فرمائی۔ حقیقی روئداد وہی سنائیں گے۔ میری یاوہ گوئیوں کو غیر سرکاری افواہوں سے زیادہ اہمیت ہرگز...
  10. راحیل فاروق

    جو ہم پہ گزری

    پنجاب سے کراچی آئیں تو سندھ میں داخل ہوتے ہوئے ایک عجیب سا احساس ہوتا ہے۔ کھیت کھلیانوں کی جگہ چٹیل میدان اور اوبڑ کھابڑ ٹیلے نظر آنے لگتے ہیں۔ نگاہ ہریالی کو تلاش کرتی ہے تو جہاں تہاں سبزہ یوں نظر آتا ہے جیسے غلطی سے اگ آیا ہو۔ سندھی اور اردو کے لہجے پنجابیوں کو اندر ہی اندر احساس دلاتے ہیں کہ...
  11. راحیل فاروق

    لوگ کہتے ہیں مجھے کام کی عادت ہی نہیں

    سچ کہوں تو یہ غزل کسی لائق نہیں تھی۔ بس جی چاہا کہ کچھ موزوں کیا جائے۔ دوستوں نے جس قدر پیار سے اس کی پذیرائی کی، میں اس کے لیے نہایت، نہایت ممنون ہوں۔ پنجابی کی ایک کہاوت ہے: مطلبِ سعدی یہ ہے کہ ناکام پیر کو اگر اس کا خلیفہ بھی پیر و مرشد، رہبرِ طریقت، قطب الزمان وغیرہ وغیرہ نہ کہے گا تو اور...
  12. راحیل فاروق

    لوگ کہتے ہیں مجھے کام کی عادت ہی نہیں

    بہت دن ہو گئے۔ کچھ لکھا نہیں۔ عمدہ عمدہ خیال آنے بند ہو گئے۔ عین ممکن ہے کبھی آئے ہی نہ ہوں۔ محض ہمارا وہم ہو۔ لیکن اب تو وہم کو بھی ترس گئے ہیں۔ ایک سفر کے دوران کچھ مصرعے موزوں ہوئے۔ تھوڑی کھینچا تانی کے بعد اشعار کی صورت ہو گئی۔ پسند آئیں تو زہے نصیب۔ برے لگیں تو کمپنی ذمہ دار نہ ہو گی! لوگ...
  13. راحیل فاروق

    معیار ہے سخن تو حوالہ نہ دیکھئے

    کیا کہنے، ظہیر بھائی۔ اس غزل نے کھینچ لیا ورنہ سر کھجانے کی فرصت نہ تھی۔ اب سوچ رہے ہیں کیا ہی اچھا فیصلہ کیا آپ کی غزل پڑھنے کا۔ سینہ ہے داغ داغ مگر دل تو صاف ہے۔ یہ مصرع بھولے گا نہیں ہمیں۔
  14. راحیل فاروق

    ہاتھوں میں لئے سنگ کی سوغات چلی ہے

    دل جیت لیا۔ کیا نادر خیال ہے اور کیا ہی اچھوتا اسلوب! پارٹی تو بنتی ہے! :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
  15. راحیل فاروق

    2016 میں پاکستان کے یہ 16 مقامات ضرور دیکھیں!

    خیال تو اچھا ہے پر سپانسر کون کر رہا ہے؟
  16. راحیل فاروق

    تعارف تعارف: اتنی ساری بات چیت کے بعد تعارف!

    خوش آمدید، لالہ! ملتان کے شہرِ اولیا ہونے کی بات بھی خوب ہے۔ اللہ کے اولیا تو جو تھے سو گزر گئے۔ اب ہمارے اولیا بستے ہیں اس شہر میں۔ مدار اپنا بھی بہرحال رومیؔ کے اسی قدیمی شعر پہ ہے:
  17. راحیل فاروق

    سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

    بھائی لوگو، مجھے ایک بات سمجھ میں نہیں آئی۔ اس ساری گفتگو کا مقصود کیا ہے؟ ایک صاحب نے سائنس پر یا مذہب پر یا دونوں پر ایک مضمون شائع کیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس مضمون کا تجزیہ کیا جاتا۔ محاسن و معائب پر بات ہوتی۔ مختلف رائیں دی جاتیں۔ صاحبِ مضمون اگر دیکھ لیتا تو بے تابانہ فورم میں شمولیت...
  18. راحیل فاروق

    جوابَ شکوہ کے چند بند

    مجھے گمان تک نہیں تھا کہ کم اور کیف سے مراد کمیت اور کیفیت ہوں گے۔ آپ کی رہنمائی کے لیے از حد ممنون ہوں۔ منطق کے غالب حصے کی طرح مقولات بھی واقعی ارسطو ہی کی دین ہیں۔ جیسے میں نے اسے پڑھا، اس صورت نے ہمیشہ الجھائے رکھا۔ میرا المیہ یہ ہے کہ میں نے معاصر روایت کے مطابق فلسفہ جو کچھ پڑھا، انگریزی...
  19. راحیل فاروق

    جوابَ شکوہ کے چند بند

    تصریح ہو جائے تو شکر گزار ہوں گا۔ میں عالَم ہی پڑھتا آیا ہوں۔ کم و کیف؟ :desire::desire::desire:
Top