نتائج تلاش

  1. راحیل فاروق

    شجرہ نسب

    زبردست خیال، زیک بھائی۔ ہمارے ہاں شجروں کا حساب ایک خاص قوم رکھتی ہے جسے جھتا کہا جاتا ہے۔ محکمۂِ مال میں اور چند علاقائی تاریخوں میں بھی بزرگوں کے نام ملتے ہیں۔ بعض اسلاف کی قبروں پر بھی جزوی طور پر شجرہ ملتا ہے۔ میں نے ان سب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے بزرگوں تک پہنچنے کی کوشش کی۔ کوئی...
  2. راحیل فاروق

    جہاں بجتی ہے شہنائی

    مجھے آپ سے اتفاق ہے۔ مگر میں کسی اور معاشرے کی بات کر رہا تھا۔ میں شاید یہ بات پوری طرح واضح نہیں کر سکا، مگر میری مراد اس ازدواجی نظام سے تھی جو اب دیہاتوں میں بھی خال خال نظر آتا ہے۔ موجود پاکستانی معاشرے اور بالخصوص شہری اور قصباتی طرزِ حیات میں تو خیر سے اسلامی، ہندوستانی اور مغربی نظاموں...
  3. راحیل فاروق

    حبسِ جاں رونے سے کچھ اور گراں ہوتا ہے

    غیر متفق۔ اب آپ لوگ سوچیں گے کہ کیا پدی، کیا پدی کا شوربہ۔ آپ دونوں سے میری نیازمندی پرانی تو نہیں، لیکن گویا ہڈیوں میں رچ بس گئی ہے۔ محبت کی تقاضے بھی عجیب ہوتے ہیں۔ ایک جانب زباں بندی کا حکم دیتی ہے تو دوسری جانب آہوں کو ضبط سے زیادہ شدت عطا کر دیتی ہے۔ دوسری صورت بالفعل مجھے پیش ہے۔ مدعا...
  4. راحیل فاروق

    جہاں بجتی ہے شہنائی

    میں نہایت شکرگزار ہوں، میرے بھائی۔ فارسی کی محبت ہم دیسی مسلمانوں کی سانجھی ہے۔ میرا تعلق بھی دراصل پڑھنے کی حد تک ہی رہا۔ مگر بعض اوقات مطالعے وغیرہ کے اثر سے کچھ اشعار موزوں ہو گئے۔ ان میں یقیناً غلطیاں بھی ہیں۔ اہلِ زبان تو دور کی بات، ہم زبان دان بھی نہیں۔ ان کاوشوں کو فقط فارسی سے اظہارِ...
  5. راحیل فاروق

    جہاں بجتی ہے شہنائی

    آپ اتنے پیار سے بات کریں گے تو ہم جھاگ کی طرح بیٹھ نہ جائیں گے؟ جو آپ مناسب سمجھیں، وارث بھائی۔
  6. راحیل فاروق

    اب ڈھونڈ شہر بھر میں کوئی جاگتا ہؤا

    اماں جی کے بھولپن پہ ہنسی آئی تھی۔ اب آپ کے بھولپن پہ آ رہی ہے! :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
  7. راحیل فاروق

    یہ کس ذوق کا شعر ہے؟

    یہ کس ذوق کا شعر ہے؟
  8. راحیل فاروق

    جہاں بجتی ہے شہنائی

    نیز مدیرانِ گرامی سے درخواست ہے کہ یقین رکھیں کہ یہاں ہم کوئی مذبوحی حرکات نہیں کر رہے۔ کچھ کچھ ہونے لگا تو پہلے آپ کو مطلع کریں گے یا آنکھ بچا کر محفل سے باہر چلے جائیں گے۔ آپ براہِ کرم اس پیغامات کی منظوری والے جنجال سے ہماری جان چھڑائیں!
  9. راحیل فاروق

    جہاں بجتی ہے شہنائی

    بہت شکریہ۔ المیہ یہ ہے کہ میں نے زندگی میں بعض اشعار فارسی میں کہے ہیں۔ لیکن گفتگو یا نثر کا یارا نہیں۔ آپ کے شکریے کا جواب دینے کے لیے شاید مجھے حسان خان بھائی یا سید عاطف علی صاحب وغیرہ کی مدد لینا پڑے گی! اردو میں شکریہ البتہ قبول فرمائیں تو میں نہایت ممنون ہوں۔ :sneaky:
  10. راحیل فاروق

    جہاں بجتی ہے شہنائی

    صاحبو، کوئی بھی معاشرتی نظام اس وقت تک استحکام کو نہیں پا سکتا جب تک اس میں ایک خاص قسم کا توازن نہ پیدا ہو جائے۔ اس سے ہماری مراد یہ ہے کہ معاشرے کا بست و کشاد اس طرز پر ہوکہ ہر تکلیف کے مقابلے میں ایک راحت اور ہر شر کے برابر ایک خیر موجود ہو۔ برِ صغیر پاک و ہند کے کلاسیکی ازدواجی نظام میں یہ...
  11. راحیل فاروق

    یہاں پر متعلقہ معلومات شاید مل جائیں...

    یہاں پر متعلقہ معلومات شاید مل جائیں: http://www.urduweb.org/mehfil/forums/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%D9%B9%DB%8C%D9%88%D9%B9%D9%88%D8%B1%DB%8C%D9%84.167/
  12. راحیل فاروق

    اب ڈھونڈ شہر بھر میں کوئی جاگتا ہؤا

    ملنا بھی چاہیے تھا۔ زنانہ کالج میں اتنی مردانہ بلکہ جوانمردانہ غزل پڑھ دی آپ نے! بہت توانائی ہے آپ کے لہجے میں۔ کلاسیکی ادب کا مطالعہ رہا ہو گا۔ دوسری جانب نئے ادب کے اثرات معدوم ہیں۔ لگتا ہے پروین شاکر سے بالکل متاثر نہیں ہوئیں آپ۔
  13. راحیل فاروق

    خیر باشد! کیا ہوا، بھائی؟

    خیر باشد! کیا ہوا، بھائی؟
  14. راحیل فاروق

    اردو کی چند فاش غلطیاں

    دلچسپ بحث ہے! سید عمران بھائی، زبان کا تعلق قوم کی ثقافت سے بڑا گہرا ہے۔ جس قوم کی ثقافت زوال پذیر ہو، اس کی زبان میں تنزلی کو روکنا ناممکنات میں سے ہے۔ آپ کی تمام تر گفتگو نہایت ہمدردانہ اور غور طلب ہے۔ مگر المیہ یہ ہے کہ یہ باتیں ہم پاکستان کے موجود حالات میں کرتے اچھے نہیں لگتے۔ اہلِ پاکستان...
  15. راحیل فاروق

    "کہ آ رہی ہے دما دم صدائے کُن فیکون"

    سعدیہ بی بی، دنیا یونہی ہے۔ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر اس کی تقدیر نہیں بدل سکے۔ اللہ میاں نے بنایا ہی ایسا ہے۔ اب اس سے مقابلہ کون کرے؟ غالبؔ نے دلی کے گلی کوچوں میں زندگی سے برسرِپیکار مفلسوں کو دیکھ کر کچھ اس قسم کی بات کہی تھی کہ اللہ مجھے عطا کرے تو انھیں اس حال میں نہ رہنے دوں۔ پر کیا کروں...
  16. راحیل فاروق

    دیکھی کہاں، سر۔ ہم تو انگڑائی کے نیچے ہی آ گئے!

    دیکھی کہاں، سر۔ ہم تو انگڑائی کے نیچے ہی آ گئے!
  17. راحیل فاروق

    علموں بس کریں او یار

    محکمۂِ تعلیم کے ایک افسر سکول کے معائنے کو گئے۔ ایک جماعت میں انھوں نے تختۂِ سیاہ پر لفظ Nature لکھا اور ایک بچے سے پوچھا، "بیٹا! یہ کیا لکھا ہے؟" بچہ کچھ دیر لفظ کو گھورتا رہا۔ پھر بولا: "نٹورے۔" افسر گھبرا گئے۔ بولے: "ہائیں؟ کیا لکھا ہے؟" بچہ متانت سے بولا: "نٹورے لکھا ہے، سر!" افسر کے تن بدن...
  18. راحیل فاروق

    اوزان کی بحث۔۔۔۔۔۔

    'ہو گا' میں واؤ کا اسقاط طبعِ سلیم پر انتہائی گراں گزرتا ہے۔ ایک لطیفہ اس ضمن میں سن لیجیے۔ ایک پٹھان کا گزر کسی محفل پر ہوا جہاں وضو کے بغیر نماز کے ہونے نہ ہونے پر بحث چھڑی ہوئی تھی۔ کچھ کا خیال تھا کہ وضو کے بغیر نماز نہیں ہوتی جبکہ بعض کہتے تھے کہ ہو جاتی ہے۔ پٹھان نے یہ کہہ کر قضیہ فیصل کر...
  19. راحیل فاروق

    بے شک، بے شک۔ ایک فائدہ تو ابھی ابھی ہوا ہے کہ معافی مل گئی ہے۔

    بے شک، بے شک۔ ایک فائدہ تو ابھی ابھی ہوا ہے کہ معافی مل گئی ہے۔
  20. راحیل فاروق

    ایپل تو مشکل میں ہے۔ آگے کنواں، پیچھے کھائی!

    ایپل تو مشکل میں ہے۔ آگے کنواں، پیچھے کھائی!
Top