نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ایک چائے کا احوال۔ پروفیسر خورشید احمد کی کتاب تذکرۂ زنداں سے ایک اقتباس

    خلیل بھائی پہلے مصرع میں ٹائپو درست کرلیں ۔ گو کی جگہ گر ہوگیا ہے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    ایک چائے کا احوال۔ پروفیسر خورشید احمد کی کتاب تذکرۂ زنداں سے ایک اقتباس

    تصور کررہا ہوں کہ جیل خانے میں ان اسیروں کے لئے چائے کا بنانا اور پینا کس قدر "پرتعیش" ہوتا ہوگا ۔ :)
  3. ظہیراحمدظہیر

    نظم: چائے کا ارغوانی دور ٭ مولانا ظفر علی خان

    جب دعوتوں میں روٹیز اور کھاناز کھاچکیں تو یہ دیا جاتا ہے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    نظم: چائے کا ارغوانی دور ٭ مولانا ظفر علی خان

    عاطف بھائی ، پتلے سے کسٹرڈ میں (جو گاڑھے دودھ سے بنا ہوتا ہے) فروٹ اور جیلی کے رنگ برنگی ٹکڑے اور فالودے کی سویاں وغیرہ الا بلا ملا کر میٹھا بنایا جاتا ہے ۔ عموماً ٹھنڈا کرکے کھایا جاتا ہے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    نظم: چائے کا ارغوانی دور ٭ مولانا ظفر علی خان

    یہ ابوالکلام آزاد کا قول ہے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    کراچی کراچی ہے یار

    محمد خلیل الرحمٰن خلیل بھائی ، اس تصویر کو عرفان ویو میں کھول کر اس کا "ریورس" یا نیگیٹو امیج بنالیجئے تو یہ بہترین بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں بدل جائے گی ۔ آدھے منٹ کا کام ہے یہ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل کے نثر نگار:: نیرنگَ خیال عرف نین بھیا

    سید صاحب ، جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ محولہ بالا جملہ تو رسالہ "چاند" کے "پیر جنگلی" کی تعریف میں لکھا ہوا ہوتا تھا ۔ لڑکپن میں "چاند" پڑھا کرتا تھا ۔ نجانے یہ رسالہ اب بھی شائع ہوتا ہے یا نہیں ۔ آج آپ نے یاد دلادیا ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل کے نثر نگار:: نیرنگَ خیال عرف نین بھیا

    نین بھائی ، یہ شاہکار نہ صرف تین سال پہلے پڑھ لیا تھا بلکہ اس پر تبصرہ بھی کیا تھا ۔ آج پھر جستہ جستہ دیکھا اور لطف لیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ مزاح کے سلسلے میں آپ کو ذہنِ رسا ودیعت ہوا ہے اور لکھنے کا ڈھنگ سونے پر سہاگہ۔ یہ ایک اچھے مزاح نگار کی خصوصیت ہے کہ روزمرہ کی عام سی سادہ اور سنجیدہ باتوں کی...
  9. ظہیراحمدظہیر

    سنا کرو مری جاں ان سے ان کے افسانے

    الحمد للہ ۔ اللہ کریم تندرست رکھے! شمشاد بھائی ، عنوان تو آپ خود بھی درست کرسکتے ہیں ۔بائیں طرف اوپر لڑی کے اختیارات کو کلک کیجئے اور عنوان میں تدوین کا آپشن استعمال کیجئے۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    احمد بھائی، پہلے مصرع میں کہ کے بعد ہوں لکھنے سے رہ گیا ہے۔

    احمد بھائی، پہلے مصرع میں کہ کے بعد ہوں لکھنے سے رہ گیا ہے۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    سنا کرو مری جاں ان سے ان کے افسانے

    عنوان میں بھی درستی کردیجئے ۔ شمشاد بھائی ، اب آپ کی طبیعت کیسی ہے ۔ امید ہے بہتر محسوس کررہے ہوں گے۔ اللہ کریم آپ کو ہمیشہ تندرست رکھے اور ہر مصیبت پریشانی کو دور کرے۔ دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے! آمین۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    احمد ندیم قاسمی غزل: کتنے سر تھے جو پروئے گئے تلواروں میں

    آپ دستار اتاریں تو کوئی فیصلہ ہو لوگ کہتے ہیں کہ سر ہوتے ہیں دستاروں میں کیا بات ہے ، کیا بات ہے ! خوبصورت اور لطیف طنز!
  13. ظہیراحمدظہیر

    غزل: چھتری لگا کے گھر سے نکلنے لگے ہیں ہم ٭ والی آسی

    بہت خوب! اعلیٰ! کیا اچھے اشعار ہیں ! سچ پوچھیے تو اس کی ہمیں خود خبر نہیں موسم بدل گیا کہ بدلنے لگے ہیں ہم واہ! اچھا انتخاب ہے تابش بھائی۔ پڑھوانے کے لئے بہت شکریہ ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    شکیب جلالی غزل ۔ ساحل تمام اشکِ ندامت سے اٹ گیا ۔ شکیب جلالی

    بہت خوب! بہت اچھی غزل ہے! احمد بھائی ، یاد پڑتا ہے کہ اسی زمین میں سلیم احمد کی بھی ایک غزل تھی جس کا ایک ادھورا سا مصرع کچھ یوں یاد پڑتا ہے: دریا کا شور لہروں میں بٹ گیا وغیرہ اگر یاد ہو یا نظر سے گزری ہو تو شریک کیجئے گا ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    سنا کرو مری جاں ان سے ان کے افسانے

    شمشاد بھائی ، پہلے مصرع کو دوبارہ دیکھ لیجئے ۔ شاید یہ" ان سے ان کے افسانے" ہے۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    فاخر بھائی ، یہ آپ کس شاعر کی بات کررہے ہیں ؟ ڈریں نہیں اور کھل کے بات کریں ۔ شاعر کا نام بتائیں ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    ویسے کسی کی وفات پر خوشی کا اظہار نہیں کرنا چاہئے خواہ وہ ذوالقرنین کا لیپ ٹاپ ہی کیوں نہ ہو ۔ اس لئے پچھلے مراسلے کے ازالے کے طور پر میں نین بھائی کے نئے لیپ ٹاپ کے لئے لمبی زندگی کی دعا کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ نیا لیپ ٹاپ دودھوں نہائے ، پُوتوں پھلے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    بڑے بڑے شاعر جس کام کا سوچتے ہی رہ گئے وہ ایک ننھے سے بچےنے بے خوف کردکھایا ۔ آفرین ، صد آفرین تجھ پر اے ننھے مجاہد! واہ وا ! شاباش ! لڑکے واہ وا ! تو جواں مردوں سے بازی لے گیا
  19. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    تابش بھائی ، یہ ذوالقرنین نثر نگار نہیں نشر (ن+شر) نگار ہیں ۔بلکہ اشعار کی تشریح کے ضمن میں تو انہیں حشرنشر نگار کہنا چاہئے ۔ اب شاعروں کی دعائیں تو انہیں ملیں گی ہی ۔ :D
  20. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی غزل پر جو مراسلہ لکھا تھا اس میں طریقہ درج کردیا تھا ۔ اسے دیکھ لیجئے۔

    آپ کی غزل پر جو مراسلہ لکھا تھا اس میں طریقہ درج کردیا تھا ۔ اسے دیکھ لیجئے۔
Top