نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    محفل کے جِن بھوت

    بھوت چل نکلے ہیں اب دیکھیں کہاں تک پہنچیں ! اسی بات پر ایک دہشتناک لطیفہ اس طرف سے بھی ہوجائے۔ ایک صاحب رات گئے جنگل میں ایک دوسرے شخص کے ساتھ پیدل جارہے تھے۔ اندھیرے کا عالم تھا ، ہر طرف سناٹا اور ویرانی طاری تھی ۔ اس سارے ماحول سے انہیں بہت خوف محسوس ہورہا تھا۔ اچانک ان کو کہیں پڑھی ہوئی یہ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    قیس و فرہاد سے، صحراؤں بیابانوں سے

    ارے میاں، کیسی باتیں کرتے ہو ۔ تکلیف کیسی۔ میں نے تو مذاق کیا تھا کہ آج کل محفل پر ہفتۂ مخول منایا جارہا ہے ۔ (جوابی شتونگڑہ)
  3. ظہیراحمدظہیر

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
  4. ظہیراحمدظہیر

    خرچے سے بھی بچ گئے معان بھائی (:

    خرچے سے بھی بچ گئے معان بھائی (:
  5. ظہیراحمدظہیر

    محفل کے جِن بھوت

    بالکل جاری ہے ۔ ایک مصرع ہوگیا ہے اور ابھی اسی پر غورو خوض کیا جارہا ہے ۔ کچھ الفاظ اس مصرع میں ایسے آگئے ہیں کہ اردو محفل جن کی ابھی متحمل نہیں ہوسکتی۔ لیکن مصیبت یہ ہے کہ ان الفاظ کا اردو نعم البدل سرے سے موجود ہی نہیں ہے ۔ مارواڑی زبان میں شاید ہو ۔ کسی سے پوچھتا ہوں ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    قیس و فرہاد سے، صحراؤں بیابانوں سے

    آسودہ کے معنی ہیں مطمئن ، پرسکون ، آرمیدہ وغیرہ ۔ آسودہ کی بہت ساری تراکیب اردو میں عام مستعمل ہیں ۔ جیسے آسودۂ خاک ، آسودۂ جاں ، آسودۂ غم ، آسودۂ راحت ، آسودۂ خواب وغیرہ وغیرہ ۔ ( عام طور پر کسی جگہ مدفون شخص کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ صاحب فلاں شہر میں آسودۂ خاک ہیں ۔) احمد...
  7. ظہیراحمدظہیر

    اخیرِ شب جو میں دستِ دعا اٹھاؤں گا

    اللہ کی رحمت آزمانا اور بات ہے ۔ اپنے دل کی تسلی کے لئے اللہ سے اس کی قدرت دکھانے کی فرمائش کرنا اور بات ہے ۔اسی لئے تو کہا کہ ان معاملات میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے ۔ لفظ بہت ہی طاقتور چیز ہے ۔ عاطف بھائی ، یہ اقتباس پڑھئے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: کچھ باتیں ’’خور و نوش‘‘ کی ٭ ابو نثر

    خورد و نوش کو غلط العوام کہنا توٹھیک نہیں ہے ۔ یہ ترکیب تو بڑے بڑے مصنفین نے استعمال کی ہے ۔ شبلی نعمانی کی مثال تو تابش بھائی نے اوپر لکھ دی ہے ۔ پطرس بخاری نے اور مشتاق احمد یوسفی جیسے بڑے زبان دانوں نے بھی یہ ترکیب اپنے مضامین میں استعمال کی ہے ۔ علامہ اقبال نے بھی بانگِ درا اور بالِ جبریل...
  9. ظہیراحمدظہیر

    قیس و فرہاد سے، صحراؤں بیابانوں سے

    عاطف بھائی ۔ اگر خیال ذہن میں واضح ہے اور بات صرف مناسب پیرایہ یا الفاظ ڈھونڈنے کی ہے تو ایسی صورت میں غزل کو پال میں لگادینا چاہئے۔ کچھ دنوں کے غور و فکر کے بعد عموماً کوئی نہ کوئی بہتر صورت نکل آتی ہے ۔ :) برسبیلِ تذکرہ ، مطلع کے دوسرے مصرع میں "سبھی" کی وجہ سے جو تعقید پیدا ہورہی ہے اسے...
  10. ظہیراحمدظہیر

    قیس و فرہاد سے، صحراؤں بیابانوں سے

    عاطف بھائی ، شعر سمجھ میں آرہا ہے اور اس میں کوئی خامی نہیں ہے ۔ صرف "فائن ٹیوننگ" کی بات ہورہی ہے۔ :) عاطف بھائی ، کنایہ بڑے کام کی چیز ہے ۔ کنایہ شعر کی لطافت کو بڑھا دیتا ہے۔ مثلاً قیس و فرہاد کے بجائے دیوانوں اور دیوانگی کی علامات (یعنی پراکسی) کی بات کی جائے تو بہتر ہوگا ۔ قیس و فرہاد تو...
  11. ظہیراحمدظہیر

    تاسف پاکستان کے نامور خطاط خورشید عالم گوہر قلم وفات پا گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ اللہ کریم اپنی رحمت کا معاملہ فرمائے اور مراحل آسان فرمائے۔ آمین اہلِ علم و ہنر کا بچھڑنا کسی سانحے سے کم نہیں ہوتا ۔ یہ بڑا نقصان ہوا ہے۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    بہت شکریہ ، نوازش! اللہ آپ کو خوش رکھے ! مجھے تجسس ہورہا ہے کہ آپ کی ڈی پی پر یہ تصویر کس کی ہے ۔ نمعلوم کیوں ذہن میں کوئی جانی پہچانی سی شبیہ ابھر رہی ہے اسے دیکھ کر لیکن نام زبان پر نہیں آرہا ۔ اگر آپ بتانا مناسب سمجھیں تو خوشی ہوگی۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    آداب ، بہت نوازش ، بہت شکریہ جناب! اللہ آپ کو سلامت رکھے ! بہت ممنون ہوں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    میں اپنے دفاع میں پھر یہی کہوں گا کہ ترکی ٹوپی اور شیروانی پہننے سے آدمی بزرگ نہیں ہوجاتا۔ بخدا میں پاکستان سے کئی سال چھوٹا ہوں ۔ :D
  15. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی اور عبدالرؤف بھائی! استادِ محترم کا شکریہ یقیناً ہم سب پر واجب ہے ۔ برقی اردو کتب کے سلسلے میں وہ جو کام کررہے ہیں وہ لائقِ صد تحسین ہے ۔ اللہ انہیں سلامت رکھے ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    غزل: کتنا بھی راہ میں ہو خطر ، جانا چاہیے

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں عرفان عابد صاحب! غزل عنایت کرنے کے لئے آپ کا بہت شکریہ! اللہ سلامت رکھے!
  17. ظہیراحمدظہیر

    اخیرِ شب جو میں دستِ دعا اٹھاؤں گا

    بہت خوب! اچھی غزل ہے عاطف بھائی ! معذرت ، لیکن ایک دو اشعار پڑھ کر یوں لگا کہ آپ نے اس غزل کو وہ توجہ نہیں دی کہ جس کی یہ حقدار تھی۔ :) کچھ مصرع آپ کی مزید توجہ چاہتے ہیں ۔ مثلاً : بلاجواز وہ پھر ہو گیا خفا مجھ سے کہ جانتا ہے وہ، میں ہی اسے مناؤں گا میری ناقص رائے میں اگر آپ ان مصرعوں کو کچھ...
  18. ظہیراحمدظہیر

    قیس و فرہاد سے، صحراؤں بیابانوں سے

    بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں عاطف بھائی ! مطلع کے بارے میں راحل بھائی کا نکتہ قابلِ غور ہے ۔ دوسرے مصرع میں "سبھی" کا لفظ اس بات کا متقاضی ہے کہ پہلے مصرع میں صرف دیوانوں کی بات ہو ۔ "سبھی" کو بدل کر دیکھیں ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    نہیں موجود پر مثل ہوا ہے چار سو ہے

    بہت خوب! اچھے شعر ہیں ، احمد وصال صاحب!
  20. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد پیو کہ مفت لگادی ہے خونِ دل کی کشید:: محفلین کو ہمارے دس ہزار مراسلے مکمل کروانے پر مبارکباد قبول ہو

    بس دعوے ہی کئے جارہے ہیں ، بتا تو کوئی بھی نہیں رہا ۔ کیا نام معلوم کرنے کے لئے کسوٹی کے بیس سوال پوچھنے پڑیں گے؟
Top