بہت شکریہ بٹیا! بہت نوازش! بہت ممنون ہوں عزت افزائی پر ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے!
صابرہ امین ، آپ بہت دنوں سے بزمِ سخن میں نظر نہیں آرہیں ۔ اللہ آپ کو تندرست و صحت مند رکھے ، ہر مشکل و ابتلا سے دور رکھے ، شاد و آباد رکھے!
بہت شکریہ فاخر بھائی ! بہت نوازش! بہت ممنون ہوں ۔
مجھے معلوم تھا کہ آپ کو یہ شعر پسند آئے گا ۔ آپ بھی غزلوں میں تغزل کم اور تصوف زیادہ ڈھونڈتے ہیں ۔ :):):)
بہت بہت شکریہ سیما آپا! بہت ممنون ہوں ۔
آپ شرمندہ کر رہی ہیں مجھے ۔ میں کیا اور میری شاعری کیا ! آپ کا خلوص اور دعائیں بہت قیمتی ہیں ۔ اللہ کریم سلامت رکھے! شاد و آباد رکھے!