نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    جناب آئندہ پوری کوشش رہے گی ۔ اب میں دھیان رکھوں گا کہ بے دھیانی غالب نہ آنے پائے ۔ :) یہ سب ترجمے نامکمل اور سطحی سے ہیں ۔ خصوصاً دیدِ قبلاً تو بالکل ہی مریل اور چوں چوں کا مربہ ہے ۔ پسند نہیں آیا ۔ سو بات کی ایک بات وہی ہے جو آپ نے کہی کہ ڈیژا وُو ہی سب سے بہتر اور معروف ترکیب ہے ۔ سو اسی...
  2. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    ایک بار پھر خوش آمدید! دستور یہ ہے کہ نئے اراکین تعارف کے زمرے میں جاکر اپنا تعارف لکھتے ہیں تاکہ تمام محفلین ان کا استقبال کریں اور انہیں خوش آمدید کہہ سکیں ۔ مندرجہ ذیل زمرے میں جاکر ایک نئی لڑی بنالیجئے اور اپنا تعارف پوسٹ کردیجئے۔ تعارف کا زمرہ
  3. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    باباجی بھائی ، اس ربط پر جو تحریر ہے اس کے مصنف کا نام کہیں نظر نہیں آیا ۔ جس طرح ان صاحب نے وضاحت کی ہے اس سے تو یہ دیدِ قبلاً مجھے "ایجادِ بندہ" لگ رہا ہے ۔ اگر خود ہی گھڑنا ہے تو اس سے زیادہ بہتر ترکیب گھڑنا بھی ممکن ہے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    املا کمیٹی کی سفارشات کے مطابق چاہیے لکھنا چاہیے کہ اس میں "ی" کا ماقبل مکسور ہے ۔ ایک جگہ پہلے بھی کسی مراسلے میں لکھا تھا کہ صدیوں سے رائج متنازع الفاظ کے املا کی بحث درست اور غلط سے متعلق نہیں ہے بلکہ ایک معیاری املا کو فروغ دینے کی ایک سعی ہے ۔ میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ املا کمیٹی کی...
  5. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    میرا بھی یہی خیال ہے کہ تقریباً ہر اردو دان ہی ڈیژا وو کے لفظ سے واقف ہے اور اب اس لفظ کو اردو کا حصہ ہی جاننا چاہئے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    باباجی بھائی ، یہ دیدِ قبلاً اردو میں کس حد تک رائج ہے ذرا وضاحت فرمائیے گا ۔ اگر دو چار حوالے عنایت فرمادیں تو بہت احسان ہوگا ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    سید عاطف علی بھائی ، پچھلی نظم پر آپ کے مشورے کے بعد ہی سرکلر فائل سے نکال کر یہ نظم پوسٹ کی ہے ۔مشورے اور پذیرائی کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ اللہ سلامت رکھے ۔ ٹائپنگ کی خامی درست کردی ہے ۔نشاندہی کے لئے ممنون ہوں ۔ میں نوجوانی میں "سرخا" رہا ہوں ۔ مارکسی ادب کو بہت زیادہ پڑھا اور کسی حد تک اثر...
  8. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    مفت کا ہے تو قبول ہے ۔ چنانچہ آئندہ نظم پوسٹ کرتے وقت شروع ہی میں لکھ دیا کروں گا کہ یہ نظم سوئٹر اور دستانے پہن کر پڑھنی ہے یا پنکھا چلا کر ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    بہت شکریہ تابش بھائی ! بہت عنایت!
  10. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    فاخر بھائی ، اس جگہ چلا تو جاؤں لیکن بیس سال پہلے والا ظہیر کہاں سے لاؤں گا ۔ اور پھر یہ کہ بات صرف جگہ کی نہیں بلکہ اس وقت کے ماحول اور محاکات کی بھی ہے ۔ وہ تو اب دہرانے سے رہے ۔ اگر ہوسکے تو ہماری یہ غزل پڑھئے گا ۔ اے وقت ذرا تھم جا ، یہ کیسی روانی ہے آنکھوں میں ابھی باقی اک خوابِ جوانی ہے
  11. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    شکریہ شکریہ
  12. ظہیراحمدظہیر

    صبح بخیر!

    معاملہ تو مزید الجھ گیا ۔ کل رات سونے سے پہلے چیک کیا تھا تو میرے مراسلے کے نیچے "بوقت 3:16صبح" لکھ کر آرہا تھا لیکن اب دیکھا تو " بوقت 9:16 شام" لکھا ہے یعنی اب میرا ہی ٹائم زون دکھارہا ہے ۔ پس نوشت: اب شام کو دیکھ رہا ہوں تو پھر "بوقت 3:16صبح" لکھا ہوا نظر آرہا ہے ۔ یہ کیا چکر ہے؟ کیا ٹائم...
  13. ظہیراحمدظہیر

    پہلا اور آخری کیفیت نامہ

    میرا بھی یہی خیال تھا ورنہ تو اکثر محفلین دو تین ماہ تک تو غائب ہو ہی جاتے ہیں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    بہت خوب جناب! محفلِ سخن میں خوش آمدید! اب جبکہ آپ" کشتیاں توڑ کے میدان میں چلے آئے ہیں" تو آپ سے گفت و شنید رہے گی ۔ :):):) اپنے تعارف سے محفل کو رونق بخشئے گا سیف اللہ صاحب!
  15. ظہیراحمدظہیر

    پہلا اور آخری کیفیت نامہ

    کچھ عرصہ ، کتنا عرصہ؟ ایک سال؟!
  16. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    متروکہ کلام سے ایک اور پرانی نظم پیش کرنے کی جسارت کررہا ہوں کہ آپ دوستوں کا یہی تقاضا تھا ۔ اس نظم کا نام اردو میں نہ ہونے کے لئے معذرت۔ باوجود کوشش کے ڈیژا وُو کا اردو متبادل مجھے نہیں مل سکا ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ڈیژا وُو عالمی طور پر شاید ہر زبان میں معروف ہے اس لئے اسی عنوان کو برقرار...
  17. ظہیراحمدظہیر

    اک بادباں شکستہ طغیانیوں میں دیکھا

    بہت شکریہ عاطف بھائی ! بہت نوازش! اللہ آپ کو خوش رکھے! ویسے آپ دیکھ لیجئے تیس سال پہلے بھی میری غزلیں اسی طرح "خشک" ہوا کرتی تھیں ۔:):):)
  18. ظہیراحمدظہیر

    صبح بخیر!

    مجھے تو آج تک یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ محفل کون سا ٹائم زون استعمال کرتی ہے ۔ ( آج چیک کرتا ہوں ۔ یہ مراسلہ منگل کی رات نو بج کر پندرہ منٹ (سنٹرل ٹائم زون) پر لکھا ہے ۔ اب دیکھیں اس پر کیا اسٹیمپ لگتی ہے ۔ :))
  19. ظہیراحمدظہیر

    کیا بات ہے جگر کی! ویسے آپ نے دوسرا مصرع بھی گھٹادیا :)

    کیا بات ہے جگر کی! ویسے آپ نے دوسرا مصرع بھی گھٹادیا :)
Top