نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    تابش بھائی ، دعا کے عین پر نقطہ لگنے سے رہ گیا ۔ :D:D:D
  2. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    احمد بھائی ، میرا خیال ہے کہ وہ دیوار پر نعرے لکھنے والی مہم شروع کرنی ہی پڑے گی ۔ اب وقت آگیا ہے کہ غزل کے تحفظ کے لئے تمام شعرا اور سخن پرور قارئین سفیدی اور کوچیاں لے کر شہر میں نکل جائیں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    ہجوِ ثقیل فی بحرِ طویل در مذمتِ مصنفِ تحریرِ بالا المعروف بہ نیرنگِ خیال پر کام شروع کردیا ہے ۔ درایں اثنا اگر کوئی صاحب اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیں تو مصنف تحریرِ بالا کو حسبِ توفیق کچھ "القاباتِ عالیہ" سے نوازیں اور مرحومہ غزل کی روح کو ایصالِ ٹھنڈک کے لئے کچھ "نیک خواہشات" کا اظہار...
  4. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    بہت بہت شکریہ خواہرم! تبصرے واقعی بہت زندہ دلانہ اور شگفتگی آمیز ہیں ۔ اللہ کریم سب دوستوں کو یونہی ہنستا بستا رکھے اور ہر دکھ درد سے کوسوں دور رکھے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    بہت شکریہ ، نوازش! اللہ خوش رکھے محمد بھائی ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    بہت بہت شکریہ احمد بھائی ! آپ ہمیشہ ہی قدر افزائی کرتے ہیں ۔ ان محبتوں کے لئے شکر گزار ہوں ۔ الحمدللہ ۔ :):):)
  7. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    پہلی فرصت میں وہ تحریر یہاں لگائیں ۔ مجھے بھی بہت دن ہوگئے کسی کو فتویٰ دیے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    تابش بھائی سجی سجائی بلوچن نہیں بلکہ پکی پکائی سجی کی بات کررہے ہیں ۔ آپ کو پتہ نہیں کیا کیا دکھائی دیتا ہے ۔ آپ احمد بھائی والی قرأتی عینک لگا کر دیکھا کریں ۔ ہر چیز پاک صاف نظر آئے گی ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    بہت شکریہ بیگم اظہر صاحبہ! اللہ آپ کو خوش رکھے!
  10. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    بہت شکریہ ! آپ شعر تک پہنچ گئے فاخر بھائی ۔ عمومی حقیقت یہی ہے۔ شور مچانے والوں شوریدہ مزاجوں کو آف شور جانا پڑجاتا ہے ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    لیجئے ، زندگی بھر میں ایک ہی طبی غزل لکھی تھی اس میں بھی تشخیص کے مسائل کھڑے ہوگئے ۔ یعنی جتنے ڈاکٹر اتنی ہی آراء بلکہ آرے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    برقی کتابوں کے سرورق

    شعیب بھائی ، ہمیشہ کی طرح بہت خوبصورت سرورق بنائے ہیں ۔ لیکن معذرت کے ساتھ قصۂ مقتولِ جفا کا سرورق کچھ زیادہ اچھا نہیں لگ رہا ۔ کچھ بازاری سا ہے ۔ ٹپکتا ہوا سرخ رنگ یا خون کچھ اچھا تاثر نہیں چھوڑرہا ۔ سرورق کو معتدل اور سکون آور یعنی بزبانِ انگریزی "سُودِنگ" ہونا چاہئے ۔ یہ کچھ اشتعال انگیز سا...
  13. ظہیراحمدظہیر

    ان شاء اللہ جو کچھ مجھ سے ممکن ہوا میں بھی آپ کی مدد کرتا رہوں گا ۔

    ان شاء اللہ جو کچھ مجھ سے ممکن ہوا میں بھی آپ کی مدد کرتا رہوں گا ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    سیف بھائی ،آپ بالکل درست فورم میں پہنچ گئے ہیں ۔ سب سے پہلے تو اپنا تعارف پوسٹ کیجئے ۔ پھر...

    سیف بھائی ،آپ بالکل درست فورم میں پہنچ گئے ہیں ۔ سب سے پہلے تو اپنا تعارف پوسٹ کیجئے ۔ پھر اصلاحِ سخن کے زمرے میں اپنا کلام پوسٹ کرنا شروع کیجئے ۔ استادِ گرامی الف عین بکمالِ عنایت رہنمائی فرماتے ہیں اور اصلاح سے نوازتے ہیں ۔ راحل بھائی بھی اپنا علم وہنر اور وقت صرف کرتے ہیں ۔ ان کے تجربے سے...
  15. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    جی ہاں ، جس شعر پر یہ نظرِ کرم فرماتے ہیں اسے پنچنگ بیگ بنادیتے ہیں ۔ بہرحال جواب میں یہی کہیں گے کہ: تو مشقِ ناز کر خونِ دوعالم میری گردن پر ہائیں ، تابش بھائی میں تو اب تک یہی سمجھ رہا تھا کہ یہ ساری بیداد آپ کے کھاتے میں جارہی ہے ۔ اب آپ آخر میں لال شتونگڑہ مجھے پکڑا کر خود رِنگ سے باہر...
  16. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    اس بینڈ ایڈ سے تو صرف مطلع کا زخم ہی ڈھکا گیا ہے ۔ باقی کے پانچ اشعار کے بینڈ ایڈ کہاں ہیں ؟ مذاق برطرف ، یہ فی البدیہہ ایسی ایسی نوک دار باتیں آپ کو سوجھتی کہاں سے ہیں ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    بہت شکریہ معان بھائی ! اللہ خوش رکھے۔ بہت آداب!
  18. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    اجی قبلہ وہ پانچ چھ بھی بالکل ایسی ہی ہیں ۔ چنانچہ آپ کو پھر سے مایوسی ہی ہوگی ۔:) محفل میں شاعری کے علاوہ بھی اور زمرے ہیں اُن میں دیکھ لیجئے شاید آپ کو کہیں اپنی دلچسپی کاسامان میسر آجائے ۔ :):):)
  19. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    بہت شکریہ راحل بھائی ! بہت نوازش! قدرافزائی پر بہت ممنون ہوں ۔ یہ ابتدائی دور کا کچھ ناپختہ سا کلام ہے ۔ آپ سب دوستوں کی کی محبت کہ اسے بھی سراہتے ہیں ۔ اللہ خوش رکھے۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    الف عین اعجاز بھائی، نیا مسودہ پرانے والے سے کئی لحاظ سے مختلف ہے ۔ نہ صرف یہ کہ اس میں ۲۰۱۹ اور ۲۰۲۰ کی شاعری بھی شامل ہے بلکہ غزلوں کی ترتیب بھی زمانی اعتبار سے قائم کردی ہے ۔ ۹۰ کی دہائی سے شروع کرکے آخر میں ۲۰۲۰ کی غزلیں رکھ دی ہیں ۔ تابش بھائی کے مشورے پر یہ بلا کی تیزی والی غزل اس میں...
Top