نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مکمل شکاری عورتیں ۔ سعادت حسن منٹو

    شکاری عورتیں (سعادت حسن منٹو) میں آج آپکو چند شکاری عورتوں کے قصے سناؤں گا میرا خیال ہے کہ آپکو بھی کبھی ان سے واسطہ پڑا ہو گا۔ میں بمبئی میں تھا فلمستان سے عام طور پر برقی ٹرین سے چھ بجے گھر پہنچ جایا کرتا تھا لیکن اس روز مجھے دیر ہو گئی اسلیے کہ ” شکاری ” کی کہانی پر بحث مباحثہ ہوتا رہا۔ میں...
  2. فرخ منظور

    مکمل یزید (افسانہ) ۔ سعادت حسن منٹو

    یزید (سعادت حسن منٹو) سن سینتالیس کے ہنگامے آئے اور گزر گئے بالکل اسی طرح جس طرح موسم میں خلاف معمول چند دن خراب آئیں اور چلے جائیں۔ یہ نہیں کہ کریم داد مولا کی مرضی سمجھ کر خاموش بیٹھا رہا۔ اس نے اس طوفان کا مردانہ وار مقابلہ کیا تھا۔ مخالف قوتوں کیساتھ وہ کئی بار بھڑا تھا۔ شکست دینے کیلئے...
  3. فرخ منظور

    مکمل آدم بو ۔ منشا یاد

    آدم بو (تحریر:منشا یاد) جب سے ساتھ والے گاؤں میں نوجوان مولوی منظور درس گاہ سے فارغ التحصیل ہو کر آیا ہوا ہے مولوی اللہ رکھا کی راتوں کی نیند اڑ گئی ہے۔ اور اگرچہ ان کے شاگرد، نائب اور خدام ان کی ہمت بڑھاتے اور اس کل کے چھوکرے کا مکو ٹھپ دینے کی یقین دہانیاں کراتے رہتے ہیں لیکن انہیں اپنا ستارہ...
  4. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    حَسن کُوزہ گر جہاں زاد، نیچے گلی میں ترے در کے آگے یہ میں سوختہ سر حسن کوزہ گر ہوں تجھے صبح بازار میں بوڑھے عطّار یوسف کی دکّان پر میں نے دیکھا تو تیری نگاہوں میں وہ تابناکی تھی میں جس کی حسرت میں نو سال دیوانہ پھرتا رہا ہوں جہاں زاد، نو سال دیوانہ پھرتا رہا ہوں! یہ وہ دور تھا جس میں میں نے...
  5. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    لا=انسان
  6. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    تماشا گہہِ لالہ زار تماشا گہہِ لالہ زار، "تیاتر" پہ میری نگاہیں جمی تھیں مرے کان "موزیک" کے زیر و بم پر لگے تھے، مگر میرا دل پھر بھی کرتا رہا تھا عرب اور عجم کے غموں کا شمار تماشا گہہِ لالہ زار! تماشا گہہِ لالہ زار، اب ایراں کہاں ہے؟ یہ عشقی کا شہکار۔۔ "ایران کی رستخیز!" اب ایراں ہے اک نوحہ گر...
  7. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    صاف قلقل سے صدا آتی ہے "آمیں!، آمیں!" اپنے ساقی کو جو ہم رند دعا دیتے ہیں (میر وزیر علی صبا لکھنوی)
  8. فرخ منظور

    مکمل اماں کا دل ایسا ہی تھا ۔ وسعت اللہ خان

    اماں کا دل ایسا ہی تھا (وسعت اللہ خان) اور جب ابّا کی تنخواہ کے ساڑھے تین سو روپے پورے خرچ ہو جاتے تب امّاں ہمارا پسندیدہ پکوان تیار کرتیں۔ ترکیب یہ تھی کہ سوکھی روٹیوں کے ٹکڑے کپڑے کے پرانے تھیلے میں جمع ہوتے رہتے اور مہینے کے آخری دنوں میں ان ٹکڑوں کی قسمت کھلتی۔ پانی میں بھگو کر نرم کر کے ان...
  9. فرخ منظور

    مکمل قدرِ ایّاز ۔ کرنل محمد خان

    قدرِ ایّاز از کرنل محمد خان کرنیلوں کو رہنے کیلئے اکثر خاصے عمدہ ” سی ” کلاس بنگلے ملتے ہیں۔ مجھے خوش قسمتی سے ایک ایسا بنگلہ مل گیا جو اپنی کلاس میں بھی انتخاب تھا۔ یعنی مجھے کرنیلوں میں وہ امتیاز حاصل نہ تھا جو میرے بنگلے کو بنگلوں میں تھا۔ بوڑھے بیروں سے روایت تھی کہ ولسن روڈ کا یہ لاشریک...
  10. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    شاخِ آہُو وزیرِ معارف علی کیانی نے "شمشیرِ ایراں" کا تازہ مقالہ پڑھا، اور محسن فرح زاد کی تازہ "تصنیف" دیکھی، جو طہران کے سب تماشا گھروں میں کئی روز سے قہقہوں کے سمندر بہانے لگی تھی تو وہ سر کھجانے لگا، اور کہنے لگا: "لو اسے کہہ رہے ہیں، علی کیانی کی تازہ جنایت! بھلا کون سا ظلم ڈھایا ہے میں...
  11. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    وزیرے چنیں ۔۔۔ تو جب سات سو آٹھویں رات آئی تو کہنے لگی شہرزاد: "اے جواں بخت شیراز میں ایک رہتا تھا نائی؛ وہ نائی تو تھا ہی، مگر اس کو بخشا تھا قدرت نے، اک اور نادر، گراں تر ہنر بھی، کہ جب بھی، کسی مردِ دانا کا ذہنِ رسا، زنگ آلود ہونے کو آتا تو نائی کو جا کر دکھاتا، کہ نائی دماغوں کا مشہور ماہر...
  12. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    تیل کے سوداگر بخارا سمرقند اِک خالِ ہندو کے بدلے! بجا ہے، بخارا سمرقند باقی کہاں ہیں؟ بخارا سمرقند، نیندوں میں مدہوش اِک نیلگوں خامشی کے حجابوں میں مستور اور رہرووں کے لیے ان کے در بند سوئی ہوئی مہ جبینوں کی پلکوں کے مانند روسی "ہمہ اوست" کے تازیانوں سے معذور دو مہ جبینیں! بخارا سمرقند کو بھول...
  13. فرخ منظور

    مکمل استاد مرحوم ۔ ابن انشا

    استاد مرحوم (ابن انشا) الہ دین نام تھا اور چراغؔ تخلص۔ وطن مالوف ریواڑی جوگڑ گاؤں کے مردم خیز ضلع میں اہل کمال کی ایک بستی ہے اور آم کے اچار کے لیے مشہور ۔ وہاں دھنیوں کے محلے میں ان کی خاندانی حویلی کے آثار اب تک موجود ہیں۔ نگڑدادا ان کے اپنے فن کے خاتم تھے۔ شاہ غازی اورنگ زیب عالمگیر نے شہرہ...
  14. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    خلوت میں جلوت حَسن، اپنا ساتھی جو اُس رات، نوروز کے ہاں جمالِ عجم کے طِلسمات میں بہہ گیا تھا پھر اِک بار مستی میں جلوت کو خلوت سمجھ کر بڑی دیر تک رُوبرُو آئنے کے کھڑا جُھولتا مُنہ چڑاتا رہا تھا، وہ بّلور کی بے کراں جھیل کے دیو کو گالیاں دے کے ہنستا رہا تھا، حَسن اپنی آنکھوں میں رقت کا سیلاب لا...
  15. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    در ویش زمستاں کی اس شام نیچے خیاباں میں، میرے دریچے کے پائیں، جہاں تِیرگی منجمند ہو گئی ہے یہ بھاری یخ آلود قدموں کی آواز کیا کہہ رہی ہے: "خداوند! کیا آج کی رات بھی تیری پلکوں کی سنگیں چٹانیں نہیں ہٹ سکیں گی؟" خیاباں تو ہے دور تک گہری ظلمت کا پاتال، اور میں اس میں غوطہ زنی کر رہا ہوں صداؤں کے...
  16. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    دستِ ستمگر یہاں اس سرائے سرِپُل میں یوں تو، رہی ہر ملاقات تنہائیِ سخت تر کا ہیولا، مگر آج کی یہ جدائی سپاہی کے دل کی کچھ ایسی جراحت ہے جو اس کو بستر میں آسودہ رکھے گی، لیکن کبھی اس کے ہونٹوں پہ ہلکی سی موجِ تبسم بھی اٹھنے نہ دے گی! خدا حافظ، اے گل عذارِ لہستان، مبارک کہ تو آج دنیائے نو کو...
  17. فرخ منظور

    میر لیتے ہیں سانس یوں ہم جوں تار کھینچتے ہیں ۔ میر تقی میر

    لیتے ہیں سانس یوں ہم جوں تار کھینچتے ہیں اب دل گرفتگی سے آزار کھینچتے ہیں سینہ سپر کیا تھا، جن کے لیے بلا کا وے بات بات میں اب تلوار کھینچتے ہیں مجلس میں تیری ہم کو کب غیر خوش لگے ہے ہم بیچ اپنے اس کے دیوار کھینچتے ہیں بے طاقتی نے ہم کو چاروں طرف سے کھویا تصدیع گھر میں بیٹھے ناچار کھینچتے ہیں...
  18. فرخ منظور

    کبھی کتابوں میں پھول رکھنا

    بہت سال پہلے یہ غزل یہاں پوسٹ کی تھی۔
  19. فرخ منظور

    ذوق اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے ۔ ذوق

    اگر آپ کو کوئی شاعری پسند نہیں تو ناپسندیدگی کا بٹن دبا دیں۔ خواہ مخواہ کی بحث میں کیوں الجھ رہے ہیں۔ اب علامہ اقبال کے ایسے اشعار کو کیا کہیں گے؟ فارغ تو نہ بیٹھے کا محشر میں جنوں میرا اپنا گریباں چاک یا دامنَ یزداں چاک یا ترے شیشے میں مے باقی نہیں ہے بتا کیا تو مرا ساقی نہیں ہے سمندر سے ملے...
Top