میں فرخ منظور سے درخواست کروں گا کہ اس جانب توجہ کریں اور ممکن ہو تو دوبارہ اس متن کو سکین کرکے یا اس کی بہتر کوالٹی کی تصویر اتار کے یہ امیجز فراہم کر دیں تاکہ اس حصے کو بھی مکمل کیا جا سکے۔
حال ہی میں نیوزی لینڈ اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے بارہویں کھلاڑی نے باؤنڈری پار کرتی ہوئی گیند کو چھلانگ لگا کر کیچ کیا اور باؤنڈری سے باہر گرنے سے پہلے ہی اپنے ساتھی فیلڈر کی جانب گیند اچھال دی جس نے اسے کیچ کر لیا اور یوں بیٹسمین آؤٹ ہو گیا۔ یہی سین...
حوالہ: جنگ آن لائن
لاہور میں نجی کالج کے میوزک کنسرٹ میں بھگڈر کے دوران تین طالبات کی ہلاکت پر کالج انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یہ مقدمہ بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والی طالبہ ماہین کے والد نسیم عباس کی درخواست پر درج کیا گیا ہے ،،گلبرگ تھانہ میں درج مقدمے میں کالج کے پرنسپل آغا...
خوبصورت گانا شئیر کرنے کا شکریہ۔ ذیل میں اس کے بول لکھ رہا ہوں۔
چلو دلدار چلو، چاند کے پار چلو
ہم ہیں تیار چلو
چلو دلدار چلو، چاند کے پار چلو
ہم ہیں تیار چلو
آؤ کھو جائیں ستاروں میں کہیں
آؤ کھو جائیں ستاروں میں کہیں
چھوڑ دیں آج یہ دنیا یہ زمیں
یہ دنیا یہ زمیں
چلو دلدار چلو، چاند کے پار چلو...
شکریہ زیک۔ کھیل تو اچھا ہے لیکن گانے کچھ نامعلوم سے ہیں۔ میری تاریخ پیدائش پر ہٹ گاناZager and Evans - In The Year 2525 تھا۔ اس کی ویڈیو ذیل میں ہے۔
میں قیصرانی اور محمد امین کو ٹیگ کرتا ہوں۔
حالانکہ جہاں تک مذہب کی تعلیم کا تعلق ہے، اس بات میں کہ ”ایک عمل کیسا ہے“ اور ”کرنے والا کیسا ہے“ بہت بڑا فرق ہے اور دونوں کا حکم ایک نہیں۔ بلاشبہ تمام مذاہب کا یہ عالم گیر مقصد رہا ہے کہ بدعملی اور گناہ کی طرف سے انسان کے دل میں نفرت پیدا کر دیں لیکن انہوں نے کبھی گوارا نہیں کیا کہ خود انسان کی...
شگفتہ بہن، اگر کوئی ایسا زمرہ باقی رہ بھی گیا ہے تو اسے لائبریری سیکشن سے علیحدہ کر دینا بہتر رہے گا۔ لائبریری سیکشن میں صرف ورکنگ زون، اپڈیٹ زون اور تکمیل شدہ کتب کے متون موجود ہونے چاہییں۔ ہم انشاءاللہ جلد ہی موجودہ سیٹ اپ میں ضروری ردوبدل کریں گے۔
شگفتہ بہن، فی الحال ایسی کوئی خودکار فیچر دستیاب نہیں ہے۔ میں نے اسی لیے شروع میں عرض کیا تھا کہ لائبریری پراجیکٹ کی انتظامیہ کو فی الوقت خود ٹریک رکھنا پڑے گا کہ کون لائبریرین اس وقت کس متن پر کام کر رہے ہیں۔
کیمبرج یونیورسٹی میں ریاضی اور نظریاتی طبعیات کے پروفیسر سٹیفن ہاکنگ کو نظریاتی فزکس میں آئن سٹائن کے بعد سے سب سے باصلاحیت سائنسدانوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔
انہوں نے 12 اعزازی ڈگریاں حاصل کی ہیں اور 2009 میں امریکہ میں انہیں سب سے اعلیٰ سول اعزاز صدارتی میڈل سے نوازا گیا تھا۔
ایک طرف ان...
یہودیوں کے علاوہ جس قدر متمدن قومیں قرب و جوار میں موجود تھیں مثلاً: رومی، مصری، اشوری وہ بھی انسانی رحم و محبت کی روح سے یکسر نا آشنا تھیں۔ لوگوں نے یہ بات تو معلوم کر لی تھی کہ مجرموں کو سزائیں دینی چاہییں لیکن اس حقیقت سے بے بہرہ تھےکہ رحم و محبت اور عفو و بخشش کی چارہ سازیوں سے جرموں اور...
وَجَزَاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِّثْلُهَا ۖ فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّ۔هِ ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ ﴿٤٠﴾ 4:42
اور برائی کے لیے ویسا ہی اور اتنا ہی بدلا ہے جیسی برائی اور جتنی برائی کی گئی ہے۔ لیکن جس کسی نے درگذر کیا اور معاملے کو بگاڑنے کی جگہ سنوار لیا تو اس کا...
السلام علیکم،
میں نے ورڈپریس کے نئے اردو ایڈیٹر پلگ ان کی فیچرز کا استعمال دکھانے کے لیے ایک ویڈیو تیار کی ہے جسے ذیل میں پیش کر رہا ہوں۔ نوٹ کریں کہ تبصروں کے خانے میں آسانی سے ٹیگ شامل کرنے کے لیے ایک ٹول بات دستیاب ہے۔ علاوہ ازیں نئی پوسٹ شامل کرنے اور تبصرے پوسٹ کرنے کے لیے بھی وزی وگ ایڈیٹر...
اعجاز اختر صاحب، آپ کی تجویز اچھی ہے۔ لائبریری پراجیکٹ سے متعلقہ سکین شدہ متون منظم کرنے کے لیے ایک ایف ٹی پی اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے۔ اسی کو ان پیج فائلیں شئیر کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آپ دوستوں کا بہت شکریہ۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ اپنے حصے کا کام جلد مکمل کر لوں۔ میں کچھ ڈیویلپمنٹ کے کام میں مصروف رہا ہوں۔ اگر کسی دوست کے پاس وقت ہو تو پلیز ام الکتاب کے دیباچہ کو بھی ٹائپ کر دیں۔ اس ربط پر اس کا تصویری متن موجود ہے۔