سٹیفن ہاکنک کی 70 ویں سالگرہ

نبیل

تکنیکی معاون
کیمبرج یونیورسٹی میں ریاضی اور نظریاتی طبعیات کے پروفیسر سٹیفن ہاکنگ کو نظریاتی فزکس میں آئن سٹائن کے بعد سے سب سے باصلاحیت سائنسدانوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔
انہوں نے 12 اعزازی ڈگریاں حاصل کی ہیں اور 2009 میں امریکہ میں انہیں سب سے اعلیٰ سول اعزاز صدارتی میڈل سے نوازا گیا تھا۔

ایک طرف ان کی تعلیمی کامیابیاں ہیں تو دوسری جانب ان کے طبی کامیابیوں کے بارے میں بہت کچھ کہا جاتا ہے۔
آج اتوار کو وہ اپنی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 1963 میں جب انہیں موٹر نیورون کا مرض لاحق ہوا تو اس وقت طبی ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ وہ صرف چند ماہ ہی زندہ رہ سکیں گے۔

اس بیماری کے شکار صرف پانچ فیصد لوگ بھی مرض کی تشخیص کے بعد ایک دہائی سے زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکے۔زیادہ تر لوگ اس بیماری کی تشخیص کی چند سالوں کے اندر اندر مر جاتے۔

مکمل خبر پڑھیں۔۔
 

فاتح

لائبریرین
اللہ تعالیٰ انہیں لمبی عمر عطا فرمائے اور انہیں سائنس کی مزید خدمات کا موقع عطا فرمائے۔ ایسے با صلاحیت لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
 
میں آج تک یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اتنے اتنے بڑے ذہین افراد اور سائنسدان آخر لادین(دہریے) کیوں ہو جاتے۔
شاید اللہ تعالیٰ انہیں صرف اس دنیا میں ہی سب کچھ یعنی اتنی عظمت عطا کردیتا ہے؟؟؟؟؟
 
لیکن حالیہ دور میں زیادہ تر ذہین افراد کا اسی طرف رجحان ہے مثلاً بل گیٹس ۔وارن بفٹ،سٹیو ووزنیاک اور یہ پوری لسٹ دیکھ تو محسوس ہوتا ہے کہ یہ لوگ جتنے زیادہ ذہین ہیں اتنے زیادہ بیوقوف بھی ہیں
 
میری معلومات کے مطابق مسلمان جنت میں جائیگا (گناہوں کا عذاب ملنے کے بعد)چاہے جتنا بھی گناہگار کیوں نہ ہو۔اور کافر جہنم میں۔
تو بھائی جان مجھے یہ بتا دیں دہریوں کا ٹھکانہ کہاں ہے؟
 

عباد1

محفلین
مسئلہ یہ ہے بھائی کہ یہ بات صرف آپ کو پتا ہے۔ دنیا کے ذہین ترین بندوں نے کائنات کو کھوج ڈالا، پر ان کو یہ بات پتا نہیں چل سکی اس لیے ٹینشن فری ہیں :)
 
اسٹیفن ہاکنگ جیسے لوگ واقعی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
حسیب صاحب! یہ بے وقوفی کی انتہا ہے کہ آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ذہین لوگوں کو دنیا میں ہی نواز دیا اور بے وقوفوں کے لیے بعد میں کچھ رکھا ہوا ہے۔ اس بات سے آپ اپنی کم علمی اور نااہلی پر پردہ ڈال کر دل کو تسلی دینے کی بجائے ذہین اور کامیاب لوگوں کو کھلے دل سے تسلیم کریں۔
اور آپکی اطلاعِ مبارکہ کیلیے عرض ہے کہ میں ذہین لوگوں کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔اور انہیں زندگی کے ہر زاویے سے دیکھتا ہوں صرف ذہانت کو ہی نہیں دیکھتا
 
مسئلہ یہ ہے بھائی کہ یہ بات صرف آپ کو پتا ہے۔ دنیا کے ذہین ترین بندوں نے کائنات کو کھوج ڈالا، پر ان کو یہ بات پتا نہیں چل سکی اس لیے ٹینشن فری ہیں :)
محترم آپکی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ ان لوگوں نے کائنات کو کھوج ڈالا ہے لیکن افسوس صد افسوس یہ لوگ اب تک موت سے جان چھڑانے کا طریقہ تو ڈھونڈ نہیں سکے۔اور آخر ان لوگوں نے بھی مرنا ہے۔
 
یہ بات لازم نہیں کہ ہرکسی کے پاس پوری کائنات کا علم ہو اللہ تعالیٰ نے ہر آدمی کو چند چیزوں کا علم دیا ہے اور جو آدمی اس علم کو سنبھال لیتا ہے وہ سٹیفن ہاکنگ بن جاتا ہے۔اسٹیفن ہاکنگ بھی سائنس کی ایک برانچ کا وسیع علم رکھتا ہے پوری سائنس کا نہیں۔یہ تو اللہ تعالیٰ کا کرم ہے وہ علم کو بانٹتا ہے وگرنہ آپ جیسے بندے کو علم بانٹنے کیلیے دیا گیا ہو تو ۔۔۔۔۔۔
 
ہر آدمی کا چیزوں کو دیکھنا کا مختلف نظریہ ہوتا ہے۔اور میں ایک عام سا مسلمان ہوں اس لیے جب بھی کسی ذہین آدمی کو دیکھتا ہوں تو اسکے ہر رخ کو دیکھتا ہوں۔اور ساتھ میں اسکے دین کے بارے میں نظریات کو جاننے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
اسٹیفن ہاکنگ جیسے لوگ واقعی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
حسیب صاحب! یہ بے وقوفی کی انتہا ہے اس بات سے آپ اپنی کم علمی اور نااہلی پر پردہ ڈال کر دل کو تسلی دینے کی بجائے ذہین اور کامیاب لوگوں کو کھلے دل سے تسلیم کریں۔
بھائی جان مجھے تو آج پتہ چلا کہ آپ بہت ہی ذہین اور عالم فاضل آدمی ہیں تبھی تو مجھے بیوقوف ،ناعلم،اورناہل کہہ رہے ہیں۔ذرا یہ بتانا پسند کریں گے کہ آپ نے علم و دانش میں کیا کارہائے سرانجام دیے ہیں۔تاکہ مجھے بھی خوشی ہو کہ کسی عظیم آدمی نے مجھے بے وقوف کہا ہے۔
 
Top