السلام علیکم، میں نے ورڈپریس کے نئے اردو ایڈیٹر پلگ ان کی فیچرز کا استعمال دکھانے کے لیے ایک ویڈیو تیار کی ہے جسے ذیل میں پیش کر رہا ہوں۔ نوٹ کریں کہ تبصروں کے خانے میں آسانی سے ٹیگ شامل کرنے کے لیے ایک ٹول بات دستیاب ہے۔ علاوہ ازیں نئی پوسٹ شامل کرنے اور تبصرے پوسٹ کرنے کے لیے بھی وزی وگ ایڈیٹر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
پلگ ان میں بہت سی خوبیوں کو شامل فرما کر اسے جدت آمیز بنا دیا ہے۔ آپ سب لوگ اردو بلاگنگ اور اردو ادب میں ایک بے مثال اور عہد ساز تاریخ رقم فرما رہے ہیں۔ جزاک اللہ۔