یہ تو بتائیں کہ شکریہ کس بات کا ادا کر رہے ہیں آپ؟
آپ کی سائٹ پر کوئی اردو فونٹ کیوں نہیں استعمال ہو رہا؟ اور تھیم کا سرخ شیڈ بھی کچھ پسند نہیں آیا ہے۔
کچھ ذرائع کے مطابق مبشر لقمان کو دنیا ٹی وی کی نوکری سے فارغ کیا جا رہا ہے، اگرچہ اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس کی وجہ اس کی یہ سٹیٹمنٹ بتائی جا رہی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اس انٹرویو کے لیے اس پر میاں عامر محمود اور ملک ریاض کی جانب سے دباؤ تھا۔
یوں معلوم ہوتا ہے کہ بالآخر ملک ریاض کی تمام تر عیاری اور مکاری کے باوجود اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اس کی ہر چال اس پر الٹی پڑ رہی ہے۔ کل سے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ملک ریاض کے ایک لائیو انٹرویو کی بریک کے دوران کی گئی گفتگو دکھائی گئی ہے۔ یہ گفتگو پروگرام کے ہوسٹس مبشر لقمان اور...
فیس بک کی جانب سے ورڈپریس انٹگریشن کے لیے ایک پلگ ان جاری کیا گیا ہے۔ اس پلگ ان کی مدد سے ورڈپریس کے مراسلات اور صفحات کو فیس بک کی مختلف فیچرز جیسے کہ ٹائم لائن وغیرہ سے انٹگریٹ کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں اس پلگ ان کےساتھ کئی مفید وجٹس بھی دستیاب ہو جاتی ہیں۔
فیس بک کا ورڈپریس کے لیے پلگ ان...
آپ یہ سوالات یاسر سے ہی کیوں نہیں پوچھ لیتے؟
وائرس وارننگ ملنے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کوئی ایک جاوا سکرپٹ کسی سائٹ سے شامل کی جا رہی ہے جہاں مال وئیر (malware) ہونے کا خدشہ ہے۔
ایک خبر کے مطابق فیس بک کے عربی سپیکنگ صارفین کے لیے اب ایک انشاءاللہ بٹن بھی دستیاب ہوگا۔ یہ بٹن ایونٹس میں شرکت میں آمادگی کا اظہار کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ ماخذ
اگر تو یہ کیریکٹر پہلے سے کسی فونٹ میں استعمال ہو رہے ہیں تو ان کی میپنگ تبدیل کرنا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ فونٹ لیب اور وولٹ وغیرہ میں یونیکوڈ میپنگ بدلنے کی سہولت موجود ہے۔ لیکن ان کیریکٹرز کو نئے سرے سے کسی موجودہ فونٹ میں شامل کرنا آسان کام نہیں ہوگا۔
السلام علیکم،
محفل فورم نے اپنا ایک اور اہم سنگ میل طے کر لیا ۔۔خاموشی سے۔ :)
الحمداللہ محفل فورم پر اب مراسلات کی تعداد نو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انشاءاللہ ایک ملین کا ہدف بھی جلد ہی عبور ہو جائے گا۔ آپ سب کی محبتوں کا ایک مرتبہ پھر شکریہ۔ اس محفل کو اسی طرح سجائے رکھیں۔ :)
والسلام
السلام علیکم،
نیٹ براؤزنگ کے دوران عرب فونٹس ڈاٹ کام نظر آئی۔ اس سائٹ پر بڑی تعداد میں خوبصورت عربی فونٹ دستیاب ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو کوئی نیا فونٹ بھی اس میں نظر آ جائے۔
اوپن سورس کی ذمہ داری اتنی ہی ہوتی ہے جتنا آپ اسے اپنے لیے ضروری خیال کرتے ہیں۔ اوپن آفس یا اس جیسے دوسرے بڑے سکیل کے اوپن سورس پراجیکٹس کا چھوٹے پراجیکٹس سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان بڑے پراجیکٹس کے پیچھے کئی بڑی کمپنیوں کے کنسورشیم ہوتے ہیں اور یہ سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کے اعلی معیارات کا خیال...
میں تو یہی کہوں گا کہ یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس ایڈیٹر کی مارکیٹ میں بطور کمرشل سوفٹویر کے گنجائش ہے تو ضرور اسے قیمتاً پیش کریں۔ لیکن اس صورت میں اس سوفٹویر کو بہتر بنانے اور اس کی اپڈیٹس فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی آپ پر عائد ہوگی۔ اوپن سورس کرنے کی صورت میں آپ اس ذمہ...