ملک ریاض کا تیار شدہ انٹرویو

نبیل

تکنیکی معاون
یوں معلوم ہوتا ہے کہ بالآخر ملک ریاض کی تمام تر عیاری اور مکاری کے باوجود اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اس کی ہر چال اس پر الٹی پڑ رہی ہے۔ کل سے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ملک ریاض کے ایک لائیو انٹرویو کی بریک کے دوران کی گئی گفتگو دکھائی گئی ہے۔ یہ گفتگو پروگرام کے ہوسٹس مبشر لقمان اور مہربخاری اور اس پروگرام کے مہمان ملک ریاض کے درمیان ہوئی ہے اور اس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ یہ انٹرویو بوگس ہے اور اس کا مقصد ملک ریاض کے لیے ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ ملک ریاض کو اپنے مقاصد میں کس قدر کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن اتنا ضرور ہوا ہے کہ پاکستان کے میڈیا کا اصل گھناؤنا چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

نایاب

لائبریرین
ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ
استغفراللہ
بہت خوب شراکت محترم نبیل بھائی
یہ قلم فروش ہیں سارے
کیسے کیسے نام ہیں ان میں
001.jpg

002.jpg

003.jpg

004.jpg

بشکریہ
 
یوں معلوم ہوتا ہے کہ بالآخر ملک ریاض کی تمام تر عیاری اور مکاری کے باوجود اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اس کی ہر چال اس پر الٹی پڑ رہی ہے۔ کل سے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ملک ریاض کے ایک لائیو انٹرویو کی بریک کے دوران کی گئی گفتگو دکھائی گئی ہے۔ یہ گفتگو پروگرام کے ہوسٹس مبشر لقمان اور مہربخاری اور اس پروگرام کے مہمان ملک ریاض کے درمیان ہوئی ہے اور اس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ یہ انٹرویو بوگس ہے اور اس کا مقصد ملک ریاض کے لیے ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ ملک ریاض کو اپنے مقاصد میں کس قدر کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن اتنا ضرور ہوا ہے کہ پاکستان کے میڈیا کا اصل گھناؤنا چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

آج طلعت حسین نے بہت عمدہ پروگرام کیا ہے اس پر ۔
 
ساجد

محفلین

مہر بخاری کا مؤقف

یوسف-2

محفلین
یہ تو” طے شدہ حقیقت“ ہے کہ کرپشن کو اچھالنے والے میڈیا کے کارندے خود گلے گلے تک کرپشن میں ملوث ہیں۔ شاید یہ بات کسی کو ”اچنبھے“ والی لگے معاشرے کے تمام سیکٹرز سے ” بھتہ“ (مقررہ رشوت باقاعدگی سے ہفت وار یا ماہانہ وصولی) لینے والی بد نام زمانہ پاکستانی پولس، میڈیا کے ”کرائم رپورٹرز“ کو باقاعدگی سے بھتہ دیتی ہے (الا ماشاء اللہ)۔ جب ایک عام کرائم رپورٹر کا یہ حال ہے تو بڑے مدیران، اینکر پرسنز، اور مالکان کا کیا حال ہوگا۔ لیکن ”کسی“ میں اتنی ”ہمت، طاقت اور جرات“ نہیں کہ میڈیا کے ان کرپٹ کالی بھیڑوں کے خلاف ”کاروائی“ کر سکے۔ نہ حکومت، نہ عدالت، نہ کوئی اور ادارہ۔ البتہ میڈیا کی باہمی چپقلش اور رقابت کے سبب یہ ایک دوسرے کے خلاف عارضی طورایک دوسرے کو ”ننگا“ کرتے رہتے ہیں اور بعد میں یا تو چپ سادھ لیتے ہیں یا پھر ”مک مکا“ کر لیتے ہیں۔ صحافیوں سے بڑے کرپٹ تو ان اخبارات اور چینلز کے مالکان ہوتے ہیں۔ جیسے مشرف کے دور میں جنگ مین ایک تشہیری مہم چلی تھی ”ذرا سوچئے تو“ جو مبینہ طور پر کئی ملین ڈالرز کی ”امریکہ امداد“ پر شریعت اسلامی کے خلاف شروع ہوئی تھی۔ اس کا انکشاف ایک اخبار نے کیا تھا۔ لیکن پھر بعد مین اس اخبار نے ”غیر مشروط“ طور پر اپنی خبر پر ”معذرت“ کرلی تھی۔
”آج“ نے جو یہ کرپٹ صحافیوں کی فہرست شائع کی ہے، اس پر بحث کی گنجائش تو ہے۔ مگر جیسا کہ کامران خان نے اپنے کل کے پروگرام میں چیلنج کیا ہے کہ ایسے تمام صحافیوں کے کرپشن کی ایک آزاد کمیشن کی نگرانی مین باقاعدہ تحقیقات ہونی چاہئے۔ گو تجویز تو بہت اچھی ہے، مگر بلی کے گلے میں گھنٹی ”چوہے“ تو نہین باندھ سکتے :D
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے یہ جو ویڈیو لیک ہوئی ہے کیا ان سب کی مرضی سے نہیں ہوئی؟ ایک کیمرہ مین بیچارے کی اتنی جرات کہاں کہ وہ اپنی نوکری اور زندگی تک خطرے میں ڈال کر اس قسم کی حرکت کرے؟ دوسرا یہ کہ پروگرام کا پہلا حصہ ابھی ختم ہی ہوا تھا کہ یہ لیکڈ ویڈیوز فیس بُک اور یو ٹیوب پر پھیل چکی تھیں۔

اور وہ حصہ جب مبشر لقمان بچوں کی طرح ناراض ہو کر پروگرام چھوڑ کر چل دیتا ہے اور ملک ریاض اسے اللہ رسول کے واسطے اور منتیں دیکر منا رہا ہے، لعنت ہے ایسی دولت پر اور ایسی حرکتوں پر۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
نوے فیصد انٹرویو Planted اور Bogus ہوتے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہےاور انٹرویو کئے ہی اس لئے جاتے ہیں تاکہ جس کا انٹرویو کیا جا رہا ہے وہ اپنی صفائی عوام کے سامنے پیش کر سکے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ ویڈیو میں نے رات کو 'رائل نیوز' پر دیکھی تھی اور اس سے اندازہ ہوا کہ 'پیڈ انٹرویو' کس طرح سے ہوتے ہیں۔ مبشر لقمان تو یوں بھی میرے نزدیک کچھ مشکوک ہی رہے۔

بہت سے ٹی وی شوز تو مجھے لگتا ہے صرف یہی کام کرتے ہیں کہ کسی خاص ایشو پر عوام کا ذہن کیسے بنایا جائے۔
 
پروگرام کا سب سے مکروہ حصہ وہ لگا جس میں مبشر لقمان ایک معمولی سی بات کیلئے سٹوڈیو سٹاف کے کسی رکن سے مزاحاّ یہ مطالبہ کر رہا ہے کہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ۔۔۔قرآن کو کھیل بنا دیا ہے لوگوں نے۔ انّا للہ وانّا الیہ راجعون
 
پروگرام کا سب سے مکروہ حصہ وہ لگا جس میں مبشر لقمان ایک معمولی سی بات کیلئے سٹوڈیو سٹاف کے کسی رکن سے مزاحاّ یہ مطالبہ کر رہا ہے کہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ۔۔۔ قرآن کو کھیل بنا دیا ہے لوگوں نے۔ انّا للہ وانّا الیہ راجعون
برے نُو نہ مارو ۔ برے دی ماں نُوں ماروں
اینڈ شی از
ذوالفقا ر مرزا :)
 
muhajir

محفلین
لیکن اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ لوگوں کو پھر بھی انہی لوگوں اور اس نظام سے امید ہے۔ جہاں سب ننگے اور پیسے کے بھوکے ہیں۔۔۔۔ اصل بات یہ ہے کہ اب ہم کیا کرتے ہیں؟؟؟ باتیں یا کوئی عملی اقدام اور اس میڈیا کو ختم کردیں جو ہمارے معاشروں کو تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے۔ گھروں کا سکون تباہ کررہا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
لیکن اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ لوگوں کو پھر بھی انہی لوگوں اور اس نظام سے امید ہے۔ جہاں سب ننگے اور پیسے کے بھوکے ہیں۔۔۔ ۔ اصل بات یہ ہے کہ اب ہم کیا کرتے ہیں؟؟؟ باتیں یا کوئی عملی اقدام اور اس میڈیا کو ختم کردیں جو ہمارے معاشروں کو تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے۔ گھروں کا سکون تباہ کررہا ہے۔

میڈیا میں سب لوگ برے نہیں ہیں اور اس بات میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ حکومتی عہدے داروں کی حرکتوں کو عوام کے سامنے لانے والے میڈیا اور عدلیہ ہی ہیں۔ سو ہم یکسر ان دونوں اداروں کو ختم نہیں کر سکتے ۔ ہاں ان دونوں اداروں میں بھی اصلاحات کی ضرورت بہرحال ہے۔ سب سے بڑے مجرم تو وہی ہیں جو اربوں روپے کھانے کے لئے ان لوگوں کو لاکھوں کروڑوں کھلاتے ہیں۔
 
میرا تجزیہ تو یہ ہے کہ اس سارے سکینڈل میں، ملک ریاض کو چند قوتوں نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ استعمال کیا ہے۔۔اور ان قوتوں کا تعلق پاکستان آرمی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔۔۔کیونکہ اس سارے سکینڈل کے نتیجے میں بدنامی ہوئی ہے عدلیہ کی اور میڈیا کی۔۔۔اور عدلیہ اور میڈیا سے سب سے زیادہ شکایات پیپلز پارٹی اور پاک آرمی کی کچھ حلقوں کو ہے۔۔۔ملک ریاض کو انہوں نے خودکش بمبار بنا کر استعمال کرلیا ہے۔۔۔لیکن اسکے ساتھ ساتھ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ عدلیہ اور میڈیا بھی معصوم نہیں ہیں، اور یہی بات سامنے لانا چاہتی تھیں یہ قوتیں اور اس میں کافی حد تک کامیاب رہیں۔۔۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
السلام علیکم معزز قارئین کرام سید طلعت حسین ہمیشہ سے میرے پسندیدہ ترین صحافی اور اینکر پرسن رہے ہیں اور وجہ اسکی بہت صاف اور نیٹ کلین ہے کہ وہ نہ صرف صحیح معنی میں اس ملک و ملت اور اپنے پیشے کہ ساتھ مخلص ہیں بلکہ انتہائی معنی میں ایک عمدہ پروفیشنل ہیں کہ جنھوں نے ہمیشہ اپنے ملک و ملت کہ ساتھ وفا کو اپنی عمدہ ترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے کمال کہ ساتھ نبھایا ہے ۔
گذشتہ چند دنوں سے ملک ریاض نامی شخصیت جس طریق سے ملک و ملت کہ عصاب پر اپنی دھن دولت کہ عروج کی بنا پر مسلط ہے کہ جس نے اپنی دولت کہ نشہ میں خود کو قارون سے بھی بدتر ثابت کردیا ہے ایسے میں ضروری تھا کہ ایسے شخص کی سازشوں کا کسی حد تک قلع قمع کیا جاتا تو خدا خدا کرکے ایک سبیل پیدا ہوگئی اور دنیا نیوز کے حوالہ سے عامۃ الناس پر مسلط ہونے والے ایک طبقہ کہ چند افراد کی خفیہ کارستانی ملک ریاض کہ انٹرویو کے پری پلانڈ ہونے کی شکل میں آف دی ریکارڈز کاپیز کی صورت میں یوٹیوب پر جلوہ گر ہوگئی اب انھی ویڈیوز پر سید طلعت حسین صاحب کا تجزیہ سنیئے اور سر دھنیئے ۔۔۔والسلام

Top