نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    فیض یہ جفائے غم کا چارہ ، وہ نَجات دل کا عالم - فیض

    بہت شکریہ ماروی صاحبہ۔ آپ کو اس فورم میں دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ خوش رہیے۔ :)
  2. فرخ منظور

    انور مسعود کھٹکا ۔ انور مسعود

    کھٹکا راہ چلتے ہوئے ناگاہ دبوچیں مجھ کو یہ تماشا سرِ بازار دکھانے لگ جائیں مجھ کو انورؔ یہی دھڑکا سا لگا رہتا ہے ملنے والے مری سیلفی نہ بنانے لگ جائیں 31،جنوری 2016 (انور مسعود)
  3. فرخ منظور

    جنات انسان پر قابض ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔؟

    کسی جن کو اگر فرصت ملے تو کبھی مجھے ملنے ضرور آئے۔ بہت مشتاق ہوں میں جن بھائی جان سے ملنے کے لیے۔
  4. فرخ منظور

    جنات انسان پر قابض ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔؟

    جنوں پر کچھ گانے بھی بنائے جاتے ہیں۔ ہوئے ہم "جن" کے لیے برباد جلتے ہیں "جن" کے لیے تیری آنکھوں کے دیے میڈم نورجہاں نے پنجابی میں ایک گیت اپنے محبوب "جن" کے لیے گایا "جناں" تیری مرضی نچا بیلیا غالب نے ایک شعر میں جنوں کے بارے میں فرمایا۔ لکھتے رہے "جِنوں" کی حکایاتِ خوں چکاں ہر چند اس میں...
  5. فرخ منظور

    فرمائیے کیا مدد کر سکتا ہوں؟

    فرمائیے کیا مدد کر سکتا ہوں؟
  6. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی اقوام متحدہ ۔۔ مصطفیٰ زیدی

    اقوامِ متّحدہ تم میں کیا کچھ نہیں؟ احساس ، شرافت ، تہذیب مجھ میں کیا ہے ؟ نہ بصیرت ، نہ فراست ، نہ شعور تم جو گزرے بہ صد انداز و ہزاراں خوبی سب نے سمجھا کہ چلو رات کٹی، دن آیا میں تو اُن تیرہ نصیبوں میں پلا ہوں جن کو تم سے وہ ربط تھا جو بھوک کو اخلاق سے ہے ایسی دُزدیدہ نگاہوں سے ہمیں مت دیکھو...
  7. فرخ منظور

    میر چمکنا برق کا کرتا ہے کارِ تیغ، ہجراں میں ۔ میر تقی میر

    چمکنا برق کا کرتا ہے کارِ تیغ، ہجراں میں برسنا مینھ کا داخل ہے اس بن تیرِ باراں میں بھرے رہتے ہیں سارے پھول ہی جس کے گریباں میں وہ کیا جانے کہ ٹکڑے ہیں جگر کے میرے داماں میں کہیں شام و سحر رویا تھا مجنوں عشقِ لیلیٰ میں ہنوز آشوب دونوں وقت رہتا ہے بیاباں میں خیال یار میں آگے ہے یک مہ پارہ...
  8. فرخ منظور

    یہ کون آتا ہے تنہائیوں میں جام لیے ۔ مخدوم محی الدین

    بہت عنایت و محبت ظفری بھائی۔ ویسے میں آج کل یہیں پایا جاتا ہوں۔ سلامت رہیے۔ :)
  9. فرخ منظور

    یہ کون آتا ہے تنہائیوں میں جام لیے ۔ مخدوم محی الدین

    مخدوم محی الدین کی یہی غزل عابدہ پروین کی آواز میں موسیقار مظفر علی ہیں۔ یہ وہی مظفر علی ہیں جنہوں نے چند اچھی فلمیں بنائی تھیں۔ قابل ذکر فلمیں امراؤ جان ادا (نصیر الدین شاہ، ریکھا) اور گمن (شبانہ اعظمی، فاروق شیخ)۔
  10. فرخ منظور

    یہ کون آتا ہے تنہائیوں میں جام لیے ۔ مخدوم محی الدین

    یہ کون آتا ہے تنہائیوں میں جام لیے جَلُو میں چاندنی راتوں کا اہتمام لیے چٹک رہی ہے کسی یاد کی کلی دل میں نظر میں رقصِ بہاراں کی صبح و شام لیے ہجومِ بادۂ و گُل میں ہجومِ یاراں میں کسی نگاہ نے جھک کر مرے سلام لیے مہک مہک کے جگاتی رہی نسیمِ سحر لبوں پہ یارِ مسیحا نفس کا نام لیے کسی خیال کی...
  11. فرخ منظور

    سکوں محال ہے قدرت کے کارخانے میں

    سکوں محال ہے قدرت کے کارخانے میں
  12. فرخ منظور

    شکریہ جناب۔ میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے

    شکریہ جناب۔ میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
  13. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    مختصر یہ کہ اتنی گرمی میں تم سے مل کر خوشی نہیں ہو گی (جولائی ایلیا)
  14. فرخ منظور

    نصیر الدین نصیر جان کر من جملہ خاصان مے خانہ مجھے

    مندرجہ بالا مراسلے میں پہلا شعر جگر مراد آبادی کا ہے۔ بقیہ دو اشعار پیر نصیر الدین نصیر کے ہیں۔ جگر کی مکمل غزل یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ جبکہ پیر نصیر الدین نصیر کی غزل مندرجہ ذیل ہے۔ ہر طرف سے جھانکتا ہے روئے جانانہ مجھے محفلِ ہستی ہے گویا آئینہ خانہ مجھے اِک قیامت ڈھائے گا دنیا سے اٹھ جانا...
  15. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    حضور جون ایلیا کا اس لڑی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ اگر ہے بھی تو اتنا کہ جولائی ایلیا، جون ایلیا کے اشعار پر اصلاح دے رہا ہے۔ :)
  16. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    یہ شعر وزن میں نہیں۔ براہِ کرم کوئی بے وزن شعر یہاں درج نہ کریں۔ شکریہ!
  17. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    مجھے محسوس ہوتا ہے کہ مجھ سے یقیناً اک شرارت ہو گئی ہے تمہیں کوئی شکایت تو نہ ہو گی مجھے پھر سے محبت ہو گئی ہے (جولائی ایلیا)
  18. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی جدائی ۔ مصطفیٰ زیدی

    جُدائی نگار ِ شام غم مَیں تجھ سے رخصت ہونے آیا ہُوں گلے مِل لے کہ یوں مِلنے کی نوبت پھر نہ آئے گی سر ِ راہے جو ہم دونوں کہیں مل بھی گئے تو کیا یہ لمحے پِھر نہ لَوٹیں گے یہ ساعت پھر نہ آئے گی جَرس کی نغمگی آواز ِ ماتم ہوتی جاتی ہَے غضب کی تِیرگی ہَے راستہ دیکھا نہیں جاتا یہ مَوجوں کا تلاطُم یہ...
  19. فرخ منظور

    قطعات ۔ صوفی تبسم

    تمنّا کچھ تو لے آتی ہے لب پر یہ کچھ قصّے سناتی ہے نظر سے مگر ہے آنکھ ایسی راز پرور نظر کو بھی چھپاتی ہے نظر سے
  20. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    داشتہ میں ترے خندۂ بے باک سے پہچان گیا کہ تری روح کو کھاتا سا چلا جاتا ہے، کھوکھلا کرتا چلا جاتا ہے، کوئی المِ زہرہ گداز میں تو اس پہلی ملاقات میں یہ جان گیا! آج یہ دیکھ کے حیرت نہ ہوئی کہ تری آنکھوں سے چپ چاپ برسنے لگے اشکوں کے سحاب؛ اس پہ حیرت تو نہیں تھی، لیکن کسی ویرانے میں سمٹے ہوئے خوابیدہ...
Top