نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مجاز ایک دوست کی خوش مذاقی پر ۔ اسرار الحق مجاز

    ایک دوست کی خوش مذاقی پر ہو نہیں سکتا تری اس "خوش مذاقی" کا جواب شام کا دلکش سماں اور تیرے ہاتھوں میں کتاب رکھ بھی دے اب اس کتابِ خشک کو بالائے طاق اُڑ رہا ہے رنگ و بُو کی بزم میں تیرا مذاق چھُپ رہا ہے پردۂ مغرب میں مہرِ زرفشاں دید کے قابل ہیں بادل میں شفق کی سرخیاں موجزن جوئے شفق ہے اس طرح...
  2. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    اجنبی عورت ایشیا کے دور افتادہ شبستانوں میں بھی میرے خوابوں کا کوئی روماں نہیں! کاش اک دیوارِ ظلم میرے ان کے درمیاں حائل نہ ہو! یہ عماراتِ قدیم یہ خیاباں، یہ چمن، یہ لالہ زار، چاندنی میں نوحہ خواں اجنبی کے دستِ غارت گر سے ہیں زندگی کے ان نہاں خانوں میں بھی میرے خوابوں کا کوئی روماں نہیں! کاش...
  3. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی فراق ۔ مصطفیٰ زیدی

    فراق ہم نے جِس طرح سبُو توڑا ہے ۔۔۔ ہم جانتے ہیں دلِ پُر خُوں کی مئے ناب کا قطرہ قطرہ جُوئے الماس تھا، دریائے شب ِنیساں تھا ایک اک بُوند کے دامن میں تھی موجِ کوثر ایک اک عکس حدیثِ حَرَم ِ اِیماں تھا ایک ہی راہ پہنچتی تھی تَجلّی کے حضُور ہم نے اُس راہ سے مُنھ موڑا ہے ۔۔۔ ہم جانتے ہیں ماہ پاروں...
  4. فرخ منظور

    میر کڑھتے جو رہے ہجر میں بیمار ہوئے ہم ۔ میر تقی میر

    کڑھتے جو رہے ہجر میں بیمار ہوئے ہم بستر پہ گرے رہتے ہیں ناچار ہوئے ہم بہلانے کو دل باغ میں آئے تھے سو بلبل چلانے لگی ایسے کہ بیزار ہوئے ہم جلتے ہیں کھڑے دھوپ میں جب جاتے ہیں اودھر عاشق نہ ہوئے اس کے گنہگار ہوئے ہم اک عمر دعا کرتے رہے یار کو دن رات دشنام کے اب اس کے سزاوار ہوئے ہم ہم دام بہت...
  5. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    باقی ہے شیخ کو ابھی حسرت گناہ کی کالا کرے گا منہ بھی، جو داڑھی سیاہ کی (شیخ ابراہیم ذوقؔ)
  6. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    انتقام اُس کا چہرہ، اُس کے خدّ و خال یاد آتے نہیں اک شبستاں یاد ہے اک برہنہ جسم آتش داں کے پاس فرش پر قالین، قالینوں پہ سیج دھات اور پتھر کے بت گوشۂ دیوار میں ہنستے ہوئے! اور آتش داں میں انگاروں کا شور اُن بتوں کی بے حسی پر خشمگیں؛ اُجلی اُجلی اونچی دیواروں پہ عکس اُن فرنگی حاکموں کی یادگار جن...
  7. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی وصال

    وِصال وُہ نہیں تھی تو دِل اک شہرِ وفا تھا،جس میں اُس کے ہونٹوں کے تصور سے تپش آتی تھی اُس کے اِنکار پہ بھی پُھول کِھلے رہتے تھے اُس کے انفاس سے بھی شمع جلی جاتی تھی دِن اِس اُمید پہ کٹتا تھا کہ دِن ڈھلتے ہی اُس نے کُچھ دیر کو مِل لینے کی مُہلت دی ہے اُنگلیاں برق زدہ رہتی تھیں ، جیسے اُس نے...
  8. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    شرابی آج پھر جی بھر کے پی آیا ہوں میں دیکھتے ہی تیری آنکھیں شعلہ ساماں ہو گئیں! شکر کر اے جاں کہ میں ہوں درِ افرنگ کا ادنیٰ غلام صدرِ اعظم یعنی دریوزہ گرِ اعظم نہیں، ورنہ اک جامِ شرابِِ ارغواں کیا بجھا سکتا تھا میرے سینۂ سوزاں کی آگ؟ غم سے مرجاتی نہ تُو آج پی آتا جو میں جامِ رنگیں کی بجائے بے...
  9. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی اندوہِ وفا ۔ مصطفیٰ زیدی

    اندوہِ وفا آج وہ آخری تصویر جلا دی ہم نے جِس سے اُس شہر کے پھولوں کی مَہک آتی تھی آج وہ نکہتِ آسودہ لُٹا دی ہم نے عقل جِس قصر میں اِنصاف کیا کرتی ہے آج اُس قصر کی زنجیر ہِلا دی ہم نے آگ کاغذ کے چمکتے ہوئے سینے پہ بڑھی خواب کی لہر میں بہتے ہوئے آئے ساحل مُسکراتے ہوئے ہونٹوں کا سُلگتا ہوا کرب...
  10. فرخ منظور

    داغ کیوں چُراتے ہو دیکھ کر آنکھیں ۔ داغ دہلوی

    جو چراتے ہیں دیکھ کر آنکھیں ان کی رکھ دو نکال کر آنکھیں :)
  11. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی ہم لوگ ۔ مصطفیٰ زیدی

    ہم لوگ آؤ اُس یاد کو سِینے سے لگا کر سو جائیں آؤ سوچیں کہ بس اک ہم ہی نہیں تِیرہ نصِیب اپنے ایسے کئی آشفتہ جِگر اَور بھی ہیں ایک بے نام تھکن ، ایک پْر اسرار کَسک دل پہ وُہ بوجھ کہ بْھولے سے بھی پْوچھے جو کوئی آنکھ سے جلتی ہوئی رُوح کا لاوا بہہ جائے چارہ سازی کے ہر انداز کا گہرا نِشتر غم گُساری...
  12. فرخ منظور

    قطعات ۔ صوفی تبسم

    ہر خزاں غارت گرِ چمن ہی سہی پھر بھی اک سر خوشی بہار میں ہے موت پر اختیار ہو کہ نہ ہو زندگی اپنے اختیار میں ہے
  13. فرخ منظور

    قطعات ۔ صوفی تبسم

    آنسوؤں میں الم کا رنگ نہ تھا قہقہوں میں خوشی کی بات نہ تھی تھے عجب ڈھنگ زندگانی کے کوئی بھی زندگی کی بات نہ تھی
  14. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    بیکراں رات کے سنّاٹے میں تیرے بستر پہ مری جان کبھی بے کراں رات کے سنّاٹے میں جذبۂ شوق سے ہو جاتے ہیں اعضا مدہوش اور لذّت کی گراں باری سے ذہن بن جاتا ہے دلدل کسی ویرانے کی اور کہیں اس کے قریب نیند، آغاز ِ زمستاں کے پرندے کی طرح خوف دل میں کسی موہوم شکاری کا لیے اپنے پر تولتی ہے، چیختی ہے بے...
  15. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    معذرت اب یاد نہیں کہ یہ شعر کہاں سے انتخاب کیا تھا۔ کلیات میں ایک نظر ڈالنے سے یہ غزل مجھے نہیں مل سکی۔ شاید میاں حسان خان آپ کی مدد کر سکیںِ
  16. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    کسی نے مول نہ پوچھا دلِ شکستہ کا کوئی خرید کے ٹوٹا پیالہ کیا کرتا (آتشؔ)
  17. فرخ منظور

    جوش یہ بات یہ تبسم یہ ناز یہ نگاہیں

    اس مصرع میں وزن کا کچھ مسئلہ لگ رہا ہے۔ براہِ کرم کتاب سے دیکھ کر اسے درست کر دیں۔ آخر تم ہی بتاؤ کیونکر نہ تم کو چاہیں
  18. فرخ منظور

    اختر شیرانی بیوفائیِ زمانہ ۔ اختر شیرانی

    بیوفائیِ زمانہ شکستہ دلوں سے منار اک بنا دیں اور اُس پر سے بزمِ جہاں میں صدا دیں کہ نوواردانِ بساطِ زمانہ! یہاں آکے درسِ محبت بھلا دیں دماغوں سے فکرِ وفا محو کر دیں دلوں سے صداقت کے جذبے مٹا دیں یہ باغ ایسے پھولوں کے قابل نہیں ہے خدارا امیدوں کی شمعیں بجھا دیں خدائی ہے محروم صدق و صفا سے خدائی...
  19. فرخ منظور

    تعارف تعارف

    خوش ٓمدید شاہ جی!
  20. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    شبِ ہجراں بسر نہیں ہوتی نہیں ہوتی، سحر نہیں ہوتی (ذوقؔ)
Top