نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مکمل دس روپے (افسانہ) ۔ تحریر سعادت حسن منٹو

    دس روپے (تحریر سعادت حسن منٹو) وہ گلی کے اس نکڑ پر چھوٹی چھوٹی لڑکیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی۔ اور اس کی ماں اسے چالی (بڑے مکان جس میں کئی منزلیں اور کئی چھوٹے چھوٹے کمرے ہوتے ہیں) میں ڈھونڈ رہی تھی۔ کشوری کو اپنی کھولی میں بٹھا کر اور باہر والے سے کافی چائے لانے کے لیے کہہ کروہ اس چالی کی تینوں...
  2. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی آواز کے سائے

    آواز کے سائے خبر نہیں تم کہاں ہو یارو ہماری اُفتادِ روز و شب کی تمہیں خبر مِل سکی ، کہ تم بھی رہینِ دستِ خزاں ہو یارو دِنوں میں تفرِیق مِٹ چُکی ہے کہ وقت سے خُوش گُماں ہو یارو ابھی لڑکپن کے حوصلے ہیں کہ بے سروسائباں ہو یارو پہنچ چکے ہو فرات تک یا سراب کی داستاں ہو یار ہماری اُفتادِ...
  3. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    اظہار کیسے میں بھی بھول جاؤں زندگی سے اپنا ربطِ اوّلیں؟ ایک دور افتادہ قریے کے قریب اک جنوں افروز شام نہر پر شیشم کے اشجارِ بلند چاندنی میں اُن کی شاخوں کے تلے تیرے پیمانِ محبت کا وہ اظہارِ طویل! روح کا اظہار تھے بوسے مرے جیسے میری شاعری، میرا عمل! روح کا اظہار کیسے بھول جاؤں؟ کیسے کر ڈالوں...
  4. فرخ منظور

    سراج الدین ظفر اے اہلِ نظر، سوز ہمیں، ساز ہمیں ہیں ۔ سراج الدین ظفر

    میرے پاس کلیات نہیں بلکہ ایک انتخاب ہے جس میں سراج الدین ظفر کی چند غزلیات بھی شامل ہیں۔ دعا کیجیے کہ کلیات یا مجموعہ ہاتھ لگ جائے تو ساری غزلیات ہی شامل کر دوں گا۔
  5. فرخ منظور

    سراج الدین ظفر اے اہلِ نظر، سوز ہمیں، ساز ہمیں ہیں ۔ سراج الدین ظفر

    اے اہلِ نظر، سوز ہمیں، ساز ہمیں ہیں عالم میں پسِ پردہِ ہر راز ہمیں ہیں منسوب ہمیں سے ہیں گُل و مُل کی روایات جو شوق بھی ہو، نقطہِ آغاز ہمیں ہیں اے شاہدِ کونین اٹھا پردہِ اسرار اب خلوتیانِ حرمِ ناز ہمیں ہیں اے جبرِ مشیّت، بہمہ بے پروبالی اب بھی ہے جنھیں ہمتِ پرواز ،ہمیں ہیں مے خوار سہی ہم،...
  6. فرخ منظور

    سراج الدین ظفر آیا ہے وقتِ خاص پھر اہل ِ نیاز پر ۔ سراج الدین ظفر

    آیا ہے وقت ِ خاص پھر اہل ِ نیاز پر پہرے بٹھاو جلوہ فروشان ِ ناز پر سمجھیں گے مہ وشوں کو حقیقت پسند کیا؟ آو مری طرف، کہ سند ہوں مجاز پر بزم ِ قدح وہ عالم ِ اسباب ہے جہاں کرتے ہیں غزنوی کو مقرّر ایاز پر کل رات محو ِ سنبُل و ریحاں تھی جب بہار میرا بھی تھا کرم کسی زُلف ِ دراز پر ہم پر کشود ِ...
  7. فرخ منظور

    عالی ایک عجیب راگ ہے، ایک عجیب گفتگو ۔ جمیل الدین عالی

    ایک عجیب راگ ہے، ایک عجیب گفتگو سات سروں کی آگ ہے، آٹھویں سر کی جستجو بجھتے ہوئے مرے خیال، جن میں ہزارہا سوال پھر سے بھڑک کے روح میں، پھیل گئے ہیں چار سو تیرہ شبی پہ صبر تھا، سو وہ کسی کو بھا گیا آپ ہی آپ چھا گیا، ایک سحابِ رنگ و بو ہنستی ہوئی گئی ہے صبح، پیار سے آ رہی ہے شام تیری شبیہ بن گئی...
  8. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    زوال آہ پایندہ نہیں، درد و لذّت کا یہ ہنگامِ جلیل! پھر کئی بار ابھی آئیں گے لمحاتِ جنوں اس سے شدت میں فزوں، اس سے طویل پھر بھی پائندہ نہیں! آپ ہی آپ کسی روز ٹھہر جائے گا تیرے جذبات کا دریائے رواں تجھے معلوم نہیں، کس طرح وقت کی امواج ہیں سرگرمِ خرام؟ تیرے سینے کا درخشندہ جمال کر دیا جائے گا...
  9. فرخ منظور

    وصال ۔ مصطفیٰ زیدی

    وِصال وُہ نہیں تھی تو دِل اک شہر ِ وفا تھا،جس میں اُس کے ہونٹوں کے تصوّر سے تپش آتی تھی ! اُس کے اِنکار پہ بھی پُھول کِھلے رہتے تھے اُس کے انفاس سے بھی شمع جلی جاتی تھی دِن اِس اُمید پہ کٹتا تھا کہ دِن ڈھلتے ہی اُس نے کُچھ دیر کو مِل لینے کی مُہلت دی ہے اُنگلیاں برق زدہ رہتی تھیں ، جیسے...
  10. فرخ منظور

    سراج الدین ظفر فرشِ گُل بچھوائیں، رنگ و بُو کی ارزانی کریں ۔ سراج الدین ظفر

    فرشِ گُل بچھوائیں، رنگ و بُو کی ارزانی کریں آو بلقیسانِ دوراں سے سلیمانی کریں پھر پریشاں ہو کوئی زلفِ سمن بُو، اور ہم رات بھر تحقیقِ اسبابِ پریشانی کریں واعظانِ شہر ہیں سب آدمیّت کے مزار لا صراحی، ان مزاروں پر گُل افشانی کریں ہم سا رند ِ با کرامت کیا کوئی ہوگا، کہ ہم دن کو درویشی کریں،...
  11. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی کاروبار

    کاروبار دماغ شَل ہے ، دل ایک اک آرزُو کا مدفن بنا ہوا ہے اِک ایسا مندر جو کب سے چمگادڑوں کا مسکن بنا ہوا ہے نشیب میں جیسے بارشوں کا کھڑا ہوا بےکنار پانی بغیر مقصد کی بحث ، اخلاقیات کی بےاثر کہانی سحر سے بےزار، رات سے بےنیاز، لمحات سے گُریزاں نہ فِکرِ فردا ، نہ حال و ماضی، نہ صُبحِ خنداں ، نہ...
  12. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    سپاہی تُو مرے ساتھ کہاں جائے گی؟ ۔۔۔ موت کا لمحۂ مایوس نہیں، قوم ابھی نیند میں ہے! مصلحِ قوم نہیں ہوں کہ میں آہستہ چلوں اور ڈروں قوم کہیں جاگ نہ جائے۔۔۔ میں تو اک عام سپاہی ہوں، مجھے حکم ہے دوڑ کے منزل کے قدم لینے کا اور اسی سعیِ جگر دوز میں جاں دینے کا تُو مرے ساتھ مری جان، کہاں جائے گی؟ تُو...
  13. فرخ منظور

    کر کے حج کئی دل قابو میں نہ آیا تو کیا مزہ

    اردو محفل کا اب یہ حال ہو گیا ہے کہ پسندیدہ کلام میں بے وزن شاعری پوسٹ کی جا رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ افسوس۔
  14. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    ایک رات یاد ہے اک رات زیرِ آسمانِ نیل گوں، یاد ہے مجھ کو وہ تابستاں کی رات! چاند کی کرنوں کا بے پایاں فسوں۔۔۔ پھیلا ہوا سرمدی آہنگ برساتا ہوا ۔۔۔ہر چار سُو! اور مرے پہلو میں تُو۔۔۔! میرے دل میں یہ خیال آنے لگا: غم کا بحرِ بے کراں ہے یہ جہاں میری محبوبہ کا جسم اک ناؤ ہے سطحِ شور انگیز پر اس کی...
  15. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی دیوانوں پہ کیا گزری

    دِیوانوں پہ کیا گُذری صِرف دو چار برس قبل یُونہی برسرِ راہ مِل گیا ہوتا اگر کوئی اشارا ہم کو کِسی خاموش تکلّم کا سہارا ہم کو یہی دُزدیدہ تبسّم ، یہی چہرے کی پُکار یہی وعدہ ، یہی ایما ، یہی مبہم اِقرار ہم اِسے عرش کی سرحَد سے مِلانے چلتے پُھول کہتے کبھی سِنگیت بنانے چلتے خانقاہوں کی طرف...
  16. فرخ منظور

    مکمل امن کے بعد ۔ شینوا اچیے

    امن کے بعد تحریر: شینووا اچیبے ترجمہ: خورشید اقبال اوگبونسل کے اچیبے کا پورا نام البرٹ شینووا لوموگو اچیبے ہے۔ان کی پیدائش1930ء میں نائجریا کے شہر اوگیدی میں ہوئی۔ان کے والدین نے عیسائی مذہب اختیار کر لیا تھا۔شینووانےابادان یونیورسٹی سے انگریزی، تاریخ اور مذہبیات میں ڈگری حاصل کی۔یونیورسٹی میں...
  17. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    حزنِ انسان (افلاطونی عشق پر ایک طنز) جسم اور روح میں آہنگ نہیں، لذّت اندوزِ دل آویزیِ موہوم ہے تو خستہِ کشمکشِ فکر و عمل! تجھ کو ہے حسرتِ اظہارِ شباب اور اظہار سے معذور بھی ہے جسم نیکی کے خیالات سے مفرور بھی ہے اس قدر سادہ و معصوم ہے تو پھر بھی نیکی ہی کیے جاتی ہے کہ دل و جسم کے آہنگ سے محروم...
  18. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی دنیا مصطفیٰ زیدی

    دنیا اک ہم ہی نہیں کشتۂ رفتارِ زمانہ یہ تندیِ رخشِ گزراں سب کیلئے ہے یہ سچ ہے کہ ہر اک کو شہادت نہیں ملتی اک تشنگیِ آبِ رواں سب کے لئے ہے ہر شخص کی قسمت میں نہیں خضر کا رتبہ بھٹکے ہوئے راہی کی فغاں سب کیلئے ہے رقاصۂ طناز ہو یا بسملِ بے تاب اسباب دل آویزیِ جاں سب کیلئے ہے اک طرز...
  19. فرخ منظور

    شاہنامہ اسلام جلد اول : شیطان اور یہودی کا اسکین شدہ متن درکار

    میرا جواب دوبارہ پڑھیں۔ اور کوئی بھی بات کرنے سے پہلے تمام جوابات تسلی سے پڑھنے چاہئیں۔
Top