نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    رقص اے مری ہم رقص مجھ کو تھام لے زندگی سے بھاگ کر آیا ہوں میں ڈر سے لرزاں ہوں کہیں ایسا نہ ہو رقص گہ کے چور دروازے سے آ کر زندگی ڈھونڈ لے مجھ کو، نشاں پا لے مرا اور جرم عیش کرتے دیکھ لے! اے مری ہم رقص مجھ کو تھام لے رقص کی یہ گردشیں ایک مبہم آسیا کے دور ہیں کیسی سرگرمی سے غم کو روندتا جاتا ہوں...
  2. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    ہو گیا نامۂ شوق اُن کو سب ازبر میرا کھا گئے ذبح جو وہ کر کے کبوتر میرا (استاد ابراہیم ذوقؔ)
  3. فرخ منظور

    قطعات ۔ صوفی تبسم

    دل کی ہر آرزو ہے خوابیدہ اب نہ وہ کیفیت، نہ سوز، نہ رنگ ہر نظر ایک شعلۂ بے نور ہر نفس ایک سازِ بے آہنگ
  4. فرخ منظور

    مکمل شو شو (افسانہ) ۔ سعادت حسن منٹو

    شو شو (سعادت حسن منٹو) گھر میں بڑی چہل پہل تھی۔ تمام کمرے لڑکے لڑکیوں، بچے بچیوں اور عورتوں سے بھرے تھے۔ اور وہ شور برپا ہو رہا تھا۔ کہ کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی۔ اگر اس کمرے میں دو تین بچے اپنی ماؤں سے لپٹے دودھ پینے کے لیے بلبلا رہے ہیں۔ تو دوسرے کمرے میں چھوٹی چھوٹی لڑکیاں ڈھولکی سے بے...
  5. فرخ منظور

    مجید امجد نژادِ نو ۔ مجید امجد

    نژادِ نَو برہنہ سر ہیں ، برہنہ تن ہیں ، برہنہ پا ہیں شریر روحیں ضمیر ہستی کی آرزوئیں چٹکتی کلیاں کہ جن سے بوڑھی ، اداس گلیاں مہک رہی ہیں غریب بچے ، کہ جو شعاعِ سحر گہی ہیں ہماری قبروں پہ گرتے اشکوں کا سلسلہ ہیں وہ منزلیں ، جن کی جھلکیوں کو ہماری راہیں ترس رہی ہیں انہی کے قدموں میں بس رہی ہیں...
  6. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    دریچے کے قریب جاگ اے شمعِ شبستانِ وصال محفلِ خواب کے اس فرشِ طرب ناک سے جاگ! لذتِ شب سے ترا جسم ابھی چور سہی آ مری جان، مرے پاس دریچے کے قریب دیکھ کس پیار سے انوارِ سحر چومتے ہیں مسجدِ شہر کے میناروں کو جن کی رفعت سے مجھے اپنی برسوں کی تمنا کا خیال آتا ہے! سیمگوں ہاتھوں سے اے جان ذرا کھول مَے...
  7. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی اعتراف ۔ مصطفیٰ زیدی

    اعتراف ترے کرم نے مجهے کر لیا قبول مگر مرے جنوں سے محبت کا حق اَدا نہ ہوا ترے غموں نے مرے ہر نشاط کو سمجھا مرا نشاط ترے غم سے آشنا نہ ہوا کہاں کہاں نہ میرے پاؤں لڑ کهڑائے مگر ترا ثبات عجب تها کہ حادثہ نہ ہوا ہزار دشنہ و خنجر تهے میرے لہجے میں تری زباں پہ کبهی حرفِ ناروا نہ ہوا ترا کرم جو...
  8. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    شاعرِ درماندہ زندگی تیرے لیے بسترِ سنجاب و سمور اور میرے لیے افرنگ کی دریوزہ گری عافیت کوشیِ آبا کے طفیل، میں ہوں درماندہ و بے چارہ ادیب خستۂ فکرِ معاش! پارۂ نانِ جویں کے لیے محتاج ہیں ہم میں، مرے دوست، مرے سینکڑوں اربابِ وطن یعنی افرنگ کے گلزاروں کے پھول! تجھے اک شاعرِ درماندہ کی امید نہ تھی...
  9. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    عہدِ وفا تُو مرے عشق سے مایوس نہ ہو کہ مرا عہدِ وفا ہے ابدی! شمع کے سائے سے دیوار پہ محراب سی ہے سالہا سال سے بدلا نہیں سائے کا مقام شمع جلتی ہے تو سائے کو بھی حاصل ہے دوام سائے کا عہدِ وفا ہے ابدی! تُو مری شمع ہے، میں سایہ ترا زندہ جب تک ہوں کہ سینے میں ترے روشنی ہے کہ مرا عہدِ وفا ہے ابدی...
  10. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    کتنا عاقل ہوں میں کتنی جاہل ہو تم کیا ستم ہے کہ ہم ایک ہو جائیں گے (جولائی ایلیا)
  11. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    گناہ آج پھر آ ہی گیا آج پھر روح پہ وہ چھا ہی گیا دی مرے گھر پہ شکست آ کے مجھے! ہوش آیا تو میں دہلیز پہ افتادہ تھا خاک آلودہ و افسردہ و غمگین و نزار پارہ پارہ تھے مری روح کے تار آج وہ آ ہی گیا روزنِ در سے لرزتے ہوئے دیکھا میں نے خرم و شاد سرِ راہ اُسے جاتے ہوئے سالہا سال سے مسدود تھا یارانہ مرا...
  12. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی فسادِ ذات ۔ مصطفیٰ زیدی

    فسادِ ذات دریدہ پَیرہَنی کل بھی تھی اور آج بھی ہے مگر وُہ اورسبب تھا یہ اَور قِصہ ہے یہ رات اور ہے، وہ رات اور تھی ، جس میں ہر ایک اشک میں سارنگیاں سی بجتی تِھیں عجیب لذت ِ نظارہ تھی حجاب کے ساتھ ہر ایک زخم مہکتا تھا ماہتاب کے ساتھ یہی حیاتِ گُریزاں بڑی سہانی تھی نہ تم سے رنج نہ اپنے سے بد...
  13. فرخ منظور

    تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    خوش آمدید! ہم بھی "بیٹھ جاتے ہیں جہاں چائے بنی ہوتی ہے"
  14. فرخ منظور

    مکمل بورخیس کی کہانیاں ۔ ترجمہ: عاصم بخشی

    آپ ضرور جہاں چاہے پوسٹ کریں۔ اسی طرح ہمیں بھی حق ہے کہ ہم بھی جہاں چاہے پوسٹ کریں۔ ویسے بھی عاصم بخشی ہمارے قریبی دوستوں میں سے ہیں۔
  15. فرخ منظور

    مکمل بورخیس کی کہانیاں ۔ ترجمہ: عاصم بخشی

    (لوئس کیرول ،آئینے کے اس پار، باب ۴) رات کی شدید تاریکی میں کسی نے اسے کشتی سے نکلتے نہیں دیکھا، بانس کی بنی اس ڈونگی کو مقدس ریت میں دھنستے کوئی نہ دیکھا سکا، اور پھر بھی کچھ ہی دنوں کے اندر ایسا کوئی نہ تھا جسے یہ معلوم نہ ہو کہ وہ خاموش طبع آدمی جنوب سے آیا تھا اور اس کا وطن ان بے شمار دیہات...
  16. فرخ منظور

    مکمل بورخیس کی کہانیاں ۔ ترجمہ: عاصم بخشی

    راگناروک ہمارے خوابوں میں(جیسا کہ سیموئیل ٹیلر کولرج نے کہیں لکھا ہے) موجود تصوراتی پیکر اصل میں ان حسی محرکات کی نمائندگی کرتے ہیں جس کی علت ہمارے تصور کے مطابق وہ خود ہوتے ہیں، مثال کے طور پر ہم خوف زدہ اس لئے نہیں ہوتے کہ ہم کسی نرسنگھ سے خطرہ محسوس کرتے ہیں، بلکہ ہم خواب میں نرسنگھ کو اس لئے...
  17. فرخ منظور

    مکمل بورخیس کی کہانیاں ۔ ترجمہ: عاصم بخشی

    استرایون کا گھر اور ملکہ نے ایک بچے کو جنم دیا جو استرایون کہلایا۔ (’دیومالائی کتب خانہ‘ از آپولودور، ۱۵۵۵ء) میں جانتا ہوں کہ وہ مجھ پر گھمنڈ،شاید مردم بیزاری ، اور غالباً دیوانگی کا بھی الزام لگاتے ہیں۔ یہ الزامات (جن کی سزا میں وقت ِ مقرر ہ پر حاصل کر لوں گا) تمسخرانہ ہیں۔ یہ سچ ہے کہ میں اپنا...
  18. فرخ منظور

    مکمل بورخیس کی کہانیاں ۔ ترجمہ: عاصم بخشی

    بورخیس کی کہانیاں (ترجمہ و تبصرہ: عاصم بخشی) بین الاقوامی ادب کے شائقین جانتے ہیں کہ بورخیس کے موضوعات معانی کا ایک سمندر ہیں اور وہ تاریخ، اساطیر، فلسفہ، مذہب اور ریاضی وغیرہ سے تصورات مستعار لیتے ہوئے عمومی طور پر طلسماتی حقیقت نگاری (magical realism) کی ادبی روایت میں کہانی اور کردار تخلیق...
  19. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی ہار جیت ۔ مصطفیٰ زیدی

    ہار جیت میری بن جانے پہ آمادہ ہے وہ جانِ حیات جو کسی اور سے پیمان وفا رکھتی ہے میرے آغوش میں آنے کے لئے راضی ہے جو کسی اور کو سینے میں چھپا رکھتی ہے شاعری ہی نہیں کچھ باعثِ عزت مجھ کو اور بہت کچھ حسد و رشک کے اسباب میں ہے مجھ کو حاصل ہے وہ معیارِ شب و روز کہ جو اس کے محبوب کے ہاتوں میں نہیں،...
  20. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    آنکھوں کے جال آہ تیری مد بھری آنکھوں کے جال! میز کی سطحِ درخشندہ کو دیکھ کیسے پیمانوں کا عکسِ سیم گوُں اس کی بے اندازہ گہرائی میں ہے ڈوبا ہوا جیسے میری روح، میری زندگی تیری تابندہ سیہ آنکھوں میں ہے مَے کے پیمانے تو ہٹ سکتے ہیں یہ ہٹتی نہیں! قہوہ خانے کے شبستانوں کی خلوت گاہ میں آج کی شب تیرا...
Top