عالی ایک عجیب راگ ہے، ایک عجیب گفتگو ۔ جمیل الدین عالی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 23, 2015

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,653
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ایک عجیب راگ ہے، ایک عجیب گفتگو
    سات سروں کی آگ ہے، آٹھویں سر کی جستجو

    بجھتے ہوئے مرے خیال، جن میں ہزارہا سوال
    پھر سے بھڑک کے روح میں، پھیل گئے ہیں چار سو

    تیرہ شبی پہ صبر تھا، سو وہ کسی کو بھا گیا
    آپ ہی آپ چھا گیا، ایک سحابِ رنگ و بو

    ہنستی ہوئی گئی ہے صبح، پیار سے آ رہی ہے شام
    تیری شبیہ بن گئی ،وقت کی گرد ہو بہو

    پھر یہ تمام سلسلہ، کیا ہے کدھر کو جائے گا
    میری تلاش در بہ در، تیرا گریز کو بہ کو

    خونِ جنوں تو جل گیا، شوق کدھر نکل گیا
    سست ہیں دل کی دھڑکنیں، تیز ہے نبضِ آرزو

    تیرا مرا قصور کیا، یہ تو ہے جبرِ ارتقا
    بس وہ جو ربط ہو گیا، آپ ہی پا گیا نمو

    میں جو رہا ہوں بے سخن، یہ بھی ہے احترامِ فن
    یعنی مجھے عزیز تھی اپنی غزل کی آبرو

    (جمیل الدین عالی مرحوم)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 3
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,030
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔
    اردو کی ترویج کے لیے ان کا کردار بلاشبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین

    عمدہ انتخاب جناب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر